الف عین
لائبریرین
اس ہفتے محفل کی سالگرہ پر میں چاہتا ہوں کہ اپنے سٹیٹس سے بھی لوگوں کو آگاہ کر دوں۔
اب میں اپنی ساری کتابوں کو، محفل اور محفل سے باہر کی بھی، خود میری کمپائل کی ہوئی بھی، علوی نستعلیق میں فارمیٹ کر کے اور ورڈ 2007 میں پروف ریڈنگ کر کے اپ کوڈ کر رہا ہوں۔ اس صفحے کے مطابق الف تا خ (اس وقت عبید اللہ علیم کی ای بک ’خواب ہی خواب‘ کر رہا ہوں، ویسے خواب نگر بھی ابھی اپ لوڈ نہیں ہوئی ہے، ترمیم شدہ شکل میں( پوسٹ کر چکا ہوں۔ افسوس ہم لوگ اتنی اغلاط کرتے ہیں کمپوز کرنے میں کہ لگ بھگ چھ ماہ میں محض اتنی ہی کتابوں کی تدوین ہو سکی ہے۔ درمیان میں تفہیم القرآن چھوڑ دیا ہے، البتہ دعوت القرآن مکمل ہے، لیکن اپ لوڈ نہیں کی گئی ہے۔ بہر حال اسی صفحے کے مطابق (ابجدی ترتیب سے( کتابوں کی تدوین کرتا جاؤں گا۔
بعد کی کچھ کتابیں سائٹ سے اتار لی گئی ہیں، وہ کتابیں فی الحال دستیاب نہیں ہیں، جو ہیں وہ غیر تدوین شدہ اور نفیس ویب نسخ فانٹ میں ہیں۔