برقی کتابیں

الف عین

لائبریرین
پہلی بات تو یہ اب اردو لائبریری کا با قاعدہ اجراء ہو گیا ہے، لیکن شاید میری علیحدہ برقی کتابوں کی سائٹ کی ضرورت نہیں رہی۔ لیکن کیونکہ اردو ویب لائبریری میں محض سو کتابیں شامل ہیں، اس لئےاس وقت تک جب تک کہ تمام کتابیں نہ شامل کی جا سکیں، میری سائٹ کی ضرورت باقی رہے گی۔
ادھر کتاب چہرے کے ایک دوست نے ایک متوازی سائٹ بنا کر دی ہے، اگرچہ اس کے لئے بھی ان کے تعاون کی ہی ضرورت رہے گی کہ مجھے پی ایچ پی کی پروگرامنگ وغیرہ نہیں آتی۔
بہرحال احباب یہاں کا جائزہ لیں اور اپنے مشوروں سے نوازیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
دو متوازی لائبریریز چلانے سے توانائیاں تقسیم ہو سکتی ہیں۔
مگر دوسری طرف اسکا کچھ فائدہ بھی ہے۔ مثلا کاپی رائیٹ ایشو پر ماضی میں اختلافات اٹھتے رہے ہیں اور شاید مزید اٹھتے ہی رہیں۔
پھر شاید کچھ ایسے مضامین اور کتابیں بھی آئیں جنہیں شاید ایک لائبریری ہوسٹ نہ کرنا چاہے، مگر دوسری ہوسٹ کر لے۔
چنانچہ اگر پرانی لائبریری کا سیٹ اپ پہلے سے بنا ہوا ہے اور آپ کو بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی، تو بے شک دو متوازی لائبریری سائیٹز کو چلنے دیں۔ اسکا فائدہ ہی رہے گا۔ نئی سائیٹ اچھی نظر آ رہی ہے۔
حرف آخر۔۔۔ کم از کم اگلے ایک سال تک متوازی لائبریری کو قائم رکھئے۔ اسکے بعد حالات مزید واضح اور اجاگر ہو جائیں گے اور انکے مطابق فیصلہ کی جا سکتا ہے۔
فونٹ
پوائنٹ سائز
 
Top