طمیم
محفلین
Berliner Volksbankنامی بنک میں ڈاکہ ۔ مجرم بنک سے کچھ فاصلہ پر موجود ایک زیرزمین پارک ہاؤس میں واقع ایک گیرج کے راستے تیس میٹر لمبی اور ایک میٹر چوڑی سرنگ بنا کر بنک میں داخل ہوئے اورسو سے زائد ڈیپازٹ باکس توڑ کر اس میں موجود چیزیں لے گئے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ سرنگ انہوں نے ایک ویک اینڈ میں نہیں تیار کرلی بلکہ اس کے لئے انہوں نے ہفتوں کام کیا ہے اور باقاعدہ پلانگ کے ساتھ کام کیا ہے ۔ ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ مجرموں نے گیرج کرائے پر لیا تھا۔ سیف توڑ کر چیزیں چرانے کے بعد انہوں نے بنک کے ڈیپازٹ روم اور گیرج کو آگ لگا دی تاکہ کسی قسم کا سراغ باقی نہ رہے۔
اس کے علاوہ ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ سیف ڈیپازٹ باکس میں لوگوں نے کیا کچھ رکھا ہوا تھا بنک کو نہیں معلوم ۔ اس لئے صرف انہی گاہکوں کو نقصان کی ادائیگی ہوگی جنہوں نے خاص طور پر اپنے لاکر کی انشورنس کروائی ہوگی۔اگر کسی نے (ڈیپازٹ باکس) لاکر میں رقم رکھی ہو تو انشورنس کمپنی اس کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتی ۔
مزید معلومات کے لئے
http://www.spiegel.de/international...ig-tunnel-to-get-at-bank-riches-a-877500.html
http://www.n24.de/mediathek/spektakulaerer-bankraub-tunnel-zu-schliessfaechern-gegraben_1601254.html