برموہ تکون -- ایک معمہ
برمودہ تکون (جزائر برمودہ / برمودہ ٹرائینگل)
"برمودہ تکون" کی اصطلاح پہلی بار "ونسینٹ ایچ گاڈیز" نے اپنے ایک آرٹیکل میں متعارف کروائی (1964) ۔۔ ونسینٹ نے اپنے اس آرٹیکل میں دعوٰی کیا کہ اس تکون میں کئی ایک بحری و فضائی جہاز غائب ہو چکے ہیں اور ان کے بارے میں کوئی خبر نہیں ۔۔ اس کے بارے میں مختلف آراء پیش کی جاتیں رہیں ہیں ۔۔
بعض مذہبی حلقوں کی جانب سے اس بات کا دعوٰی کیا جاتا ہے کہ یہاں امام مہدی یا غائب امام اپنے خاندان کے ساتھ مقیم ہیں اور قیامت کے نزدیک وہ یہاں سے بر آمد ہونگے (یہ نظریہ میں نے ایک مختصر کتابچے میں قریبا آٹھ دس برس قبل پڑھا تھا مگر کافی عرصہ ہوا وہ کتابچہ بھی غائب ہو گیا)
دیگر نظریات میں اسے جدید ٹیکنالوجی سے مزین کسی رہائش گاہ کا نام دیا جاتا ہے ، بعض اسے خلائی مخلوق کا اڈہ قرار دیتے ہیں ، کچھ کے نزدیک یہاں انتہائی طاقتور خلا مو جود ہے جو ان جہازوں کا اپنی طرف کھینچ لیتا ہے ، غرض یہ کہ جتنے منہ اتنی باتیں ۔۔
اس سلسلے میں سب سے زیادہ مشہور ہونے والی کہانی 1945 میں "فلائٹ 19" نامی فضائی جہاز کی ہے جو اپنے 13 مسافروں سمیت غائب ہو گیا تھا اور ہنوز اس کے بارے میں کسی قسم کی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں ۔۔
تاہم کئی ایک جہاز جو اس تکون میں گم ہو گئے تھے وہ اس تکون سے خاصے دور دستیاب ہو سکے ۔۔
آپ کا اس بارے میں کیا نظریہ ہے یا آپ اس بارے میں کیا جانتے ہیں ۔۔ ؟
(لنکس دینے کی بجائے اگر تھوڑی زحمت کریں اور مختصر سی تحریر لکھ دیں تو ہم کم علموں کو آسانی رہے گی ۔۔)
(
خصوصا ذکریا )
وسلام