اچھی فوٹوشاپ ہے، جانوروں کے دانت ویسے انسانی دانتوں سے فرق ہوتے ہیں، بشمول مسوڑھے
انسان نما جانوروں کے تو ہوسکتے ہیں نا
شائد اسی کی ترجمانی کرنے کی کوشش کی ہے انگریزی نام والے خالص مسلمان نے
ویسے دوسروں کے عقائد اور ایمان پر انگلیاں اُٹھانے والے حضرات صرف اپنے گریبان میں ہی جھانک لیا کریں گاہے بگاہے تو اتنے بحث مباحثے کی ضرورت ہی نہ پڑے
برونائی کے سلطان اور ان کے اہل و عیال کا صرف ہوائی سفر کا ہی تذکرہ کیا جاے تو انتہائی غیر شرعی ہے جس قدر فضول خرچی اور عیاشی نظر آتی ہے اس کا شریعت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے
یہی حال سعودی حکمرانوں کا بھی ہے ایک ایک شیخہ کے ساتھ کم از کم پچاس کنیزیں ہوتی ہیں اب کوئی خالص مسلمان مجھے سمجھاے کہ انہیں ایک بچے کے لیے پچاس کنیزوں کی ضرورت کیوں ہے ؟؟؟؟؟؟؟
کویت کے سلطان کے پالتو کتوں کے لیے کویت سے یوکے تک 747 آتا ہے جس میں صرف پائلٹ ، ائیر سٹیورڈ اور کتے ہوتے ہیں
حضرت فاطمہ کے پاس کتنی کنیزیں تھیں ؟؟
رسول اللہ
کیا ایسی عیاشیاں کرتے تھے یا ایسے شوق پالتے تھے ؟؟؟؟
کیا کسی خلیفہ نے ایسی شاندار عیاشیاں کیں ؟؟؟؟
ان سب کی حیات سادگی اور تقوٰی میں گُذری تو پھر یہ سب کیا ہے ؟؟؟؟
یہ کونسا ورژن ہے اسلام کا جو ان آقاوں کے لیے نہیں صرف غریب عوام کے لیے ہے ؟؟؟؟
یہ بادشاہ اور سلطان پہلے خود کو سنتِ نبوی کے مطابق ڈھال کر تو دکھائیں پھر شریعت کی بات سجتی ہے ان کے مُنہ سے