برگر بن

ملائکہ

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

بہت دنوں بعد پھر سے میں حاضر ہوں ایک نارمل سی ریسپی کے ساتھ۔۔۔۔۔۔ برگر تو اکثر لوگ بناتے ہیں لیکن میں نے سوچا کہ برگر کے بن بھی ٹرائی کرنے چائیے تو چلیں شروع ہوجاتے ہیں۔۔۔۔

بن کے اجزاء:
میدہ ---- 4 کپ
خمیر--- ایک ساشے یا 4 ٹی اسپون۔
چیںی---- 2 ٹی اسپون۔
دودھ ----- 1 کپ۔
مکھن --- 100 گرام۔
پانی--- آدھا کپ۔
انڈے ---2 عدد
تل--- تھوڑے سے۔۔
ترکیب:

پہلے دودھ، پانی اور مکھن کو مکس کرکے اتنا پکائیں کہ سب آپس میں مکس ہوجائے ۔ الگ سے میدہ چھان لیں، خمیر، چینی اور ہلکا سا نمک شامل کردیں۔ اب دودھ والے مکس میں آہستہ آہستہ میدہ ڈالیں اور پھر مکس کرتے جائیں،1 انڈہ شامل کریں آخر میں اسے آٹے کی طرح سخت کردیں اور بہت بہت گوندیں۔۔۔۔ پھر 1 گھنٹے کے لئے اسے ریسٹ دیں۔۔ پھر گول بنائیں اور انڈہ پھینٹ کر بن کر اوپر برش کریں اور تل ڈال دیں اور دس منٹ پھر ریسٹ دیں اور اوون کو 15 منٹ کے لئے پری ہیٹ کریں تقریبا" 350 پر پھر اوون میں رکھ دیں اور بیک کریں 180 پر تقریبا" آدھا گھنٹہ۔۔۔۔

کباب کے اجزاء:

قیمہ۔۔۔ آدھا کلو۔
نمک-- حسب ذائقہ
لال کٹی ہوئی مرچ۔۔۔۔ 1 چمچ۔
لال پسی ہوئی مرچ---- آدھا چمچ۔
زیرہ اور دھنیا 1 + 1 چمچ۔۔۔ بھون لیں اور کوٹ لیں۔۔
اجوائین۔۔ تھوڑی سی۔۔۔
انڈے--- 2 عدد۔
ترکیب:
ساری چیزیں مکس کریں اور 2 سے 3 گھنٹے کے لئے رکھ لیں۔۔۔ کباب بنائیں اور تل لیں۔۔۔ بن کو بیچ میں سے کاٹ کریں کیچپ اور مایونیز لگائیں۔۔۔ سلاد پتہ رکھیں ، کھیرا کباب اور ٹماٹر بھی اور فرائز کے ساتھ کھائیں۔۔۔

1511134_278141919000634_1625178012_n.jpg


1524757_278142025667290_241632611_n.jpg



1486802_278142119000614_1324411518_n.jpg


1525744_278142179000608_638225808_n.jpg


1525472_278142319000594_1962550609_n.jpg


72299_278142405667252_1550153679_n.jpg


1534317_278142435667249_2134674006_n.jpg


1491773_278142542333905_820685550_n.jpg


579372_278142612333898_114629375_n.jpg


1499596_278142675667225_1076241916_n.jpg


1506715_278142725667220_3480119_n.jpg


1011671_278142772333882_932287050_n.jpg


1495493_278142872333872_280284892_n.jpg


544146_278143022333857_186941064_n.jpg



1472843_278143112333848_1747073069_n.jpg




1526957_278143225667170_343592185_n.jpg




1489248_278143332333826_1926259805_n.jpg
 

فرحت کیانی

لائبریرین
زبردست کام ملائکہ . بہت اچهے لگ رہے ہیں. :)
میں نے بهی ایک عرصے سے بیکنگ نہیں کی. اکثر ویک اینڈ پر ارادہ بناتی ہوں لیکن کچه اور شروع کر دیتی ہوں.
ملائکہ کپ کیکس بهی بناتی ہیں کیا؟
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
آہاہاہاہاہا۔۔۔ کیا بات ہے بہنا جی۔۔۔۔۔ قسم سے مزا آ گیا ۔۔۔۔۔۔دیکھ دیکھ کر
بہت خوب اور بہت ہی اعلیٰ۔۔ انتہائی نفیس انداز سے آپ نے تازہ تازہ برگر بن دکھلائے ;) بنا کر :D
جس کا بہت بہت شکریہ لیکن بات سوچنے کی یہ ہے کہ برگر تو صرف چھ ہیں اور قریباً پچاس محفلین کو مدعو کر لیا گیا ہے ۔ کیلکولیٹر سے حساب کتاب کرنے کے بعد پتا چلا کہ ہر محفلی کے حصے ایک برگر کا صرف بارہواں حصہ آ رہا ہے۔۔:laugh:
 

ملائکہ

محفلین
آہاہاہاہاہا۔۔۔ کیا بات ہے بہنا جی۔۔۔ ۔۔ قسم سے مزا آ گیا ۔۔۔ ۔۔۔ دیکھ دیکھ کر
بہت خوب اور بہت ہی اعلیٰ۔۔ انتہائی نفیس انداز سے آپ نے تازہ تازہ برگر بن دکھلائے ;) بنا کر :D
جس کا بہت بہت شکریہ لیکن بات سوچنے کی یہ ہے کہ برگر تو صرف چھ ہیں اور قریباً پچاس محفلین کو مدعو کر لیا گیا ہے ۔ کیلکولیٹر سے حساب کتاب کرنے کے بعد پتا چلا کہ ہر محفلی کے حصے ایک برگر کا صرف بارہواں حصہ آ رہا ہے۔۔:laugh:
دل بڑا ہونا چائیے نا برکت دینے والا اللہ ہے :p:p:p
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے بھتیجی، کباب کی شکل بھی دکھا ہی دیتیں۔ پہلے تو وہ قیمے کی شکل اور پھر بن کے اندر چھپے رہے۔ ویسے ایک تصویر میں انتہائی اوپر بائیں جانب ایک کباب دکھائی دےرہا ہے :)
 
Top