مبارکباد بریکنگ نیوز۔۔۔۔۔۔اردو محفل پر احسان ہی احسان۔۔1-- زہراء علوی

الف عین

لائبریرین
ہمارے دو ارکان ایک ہی ساتھ محفل پر احسان گزار ہوئے ہیں۔ اردو محفل ان کے احسان کی شکر گزار ہے۔ لیکن ایک ایک کر کے۔۔
پہلے اس زمین پرسیارہ صفت یا سیارہ اسم
زہراء
جو علوی بھی ہیں
ایک سو پیغامات کا ہدف عبور کر کے محسن بن چکی ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی ماہر بن جائیں گی۔۔
مبارک ہو زہراء۔۔۔ میں سوچ رہا تھا کہ سعود شروع کریں گے یہ سلسلہ، لیکن اب میں ہی کر رہا ہوں۔
 
مبارک ہو زہرا یہ ہدف بھی!!

چاچو مجھے کرنا ہوتا تو بہت پہلے کر دیا ہوتا۔ میں منتظر تھا کہ یہ کام آپ کے ہاتھوں انجام پائے۔ واللہ کئی لوگوں کو آپ کے پیغامات سے حوصلہ ملتا ہے۔
 

damsel

معطل
مبارک ہو زھرا بہت بہت:)


(لیکن ہماری اصل ریس ہے شمشاد بھائی کے ساتھ تو ذرا جلدی جلدی سے اپنی پوسٹس کی تعداد بڑھائیں;)۔ سرگوشی)
 

تعبیر

محفلین
اف آپ کچھوے کی رفتار سے کیوں چل رہی ہین جبکہ یہاں خرگوش بننا پڑتا ہے :)
مبارک ہو بہت بہت اب جلدی سے 500 کر کے دکھائیں

63723gj09ej3dm3.gif
 

زھرا علوی

محفلین
ہمارے دو ارکان ایک ہی ساتھ محفل پر احسان گزار ہوئے ہیں۔ اردو محفل ان کے احسان کی شکر گزار ہے۔ لیکن ایک ایک کر کے۔۔
پہلے اس زمین پرسیارہ صفت یا سیارہ اسم
زہراء
جو علوی بھی ہیں
ایک سو پیغامات کا ہدف عبور کر کے محسن بن چکی ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی ماہر بن جائیں گی۔۔
مبارک ہو زہراء۔۔۔ میں سوچ رہا تھا کہ سعود شروع کریں گے یہ سلسلہ، لیکن اب میں ہی کر رہا ہوں۔

بیت شکریہ عبید انکل:):):)

ایک جگہ سے دوسری جگہ اپنا ناپ چمکتے دیکھتی ہوں کسی کارنامے کے اعتراف میں پیلے تو ایک دم حیریت ہوتی ہے کے اب کیا کر دیا۔۔۔۔سچی۔۔۔ اتنی چھوٹی چھوٹی باتوں پر یتنی زیادہ داد تحسین یہ امتیاز "اردو محفل " کا ہی ہے۔۔۔
بیت حوصلہ بڑھتا ہے۔۔۔:)
 

زھرا علوی

محفلین
ہمارے دو ارکان ایک ہی ساتھ محفل پر احسان گزار ہوئے ہیں۔ اردو محفل ان کے احسان کی شکر گزار ہے۔ لیکن ایک ایک کر کے۔۔
پہلے اس زمین پرسیارہ صفت یا سیارہ اسم
زہراء
جو علوی بھی ہیں
ایک سو پیغامات کا ہدف عبور کر کے محسن بن چکی ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی ماہر بن جائیں گی۔۔
مبارک ہو زہراء۔۔۔ میں سوچ رہا تھا کہ سعود شروع کریں گے یہ سلسلہ، لیکن اب میں ہی کر رہا ہوں۔

اور ہاں سیارہ صفت کا کیا مطلب ہے عبید انکل۔۔۔۔۔:)
 

زھرا علوی

محفلین
مبارک ہو زہرا یہ ہدف بھی!!

چاچو مجھے کرنا ہوتا تو بہت پہلے کر دیا ہوتا۔ میں منتظر تھا کہ یہ کام آپ کے ہاتھوں انجام پائے۔ واللہ کئی لوگوں کو آپ کے پیغامات سے حوصلہ ملتا ہے۔

شکریہ بھیا جی :)

اور صیح کہا آپ نے واقعی عبید انکل کے پیغامات سے بہت حوصلہ ملتا ہے۔۔۔۔:)
 

زھرا علوی

محفلین
مبارک ہو زھرا بہت بہت:)


(لیکن ہماری اصل ریس ہے شمشاد بھائی کے ساتھ تو ذرا جلدی جلدی سے اپنی پوسٹس کی تعداد بڑھائیں;)۔ سرگوشی)

شکریہ damsel
:):):):)
کوشش تو بہت ہے میری بھرپور ساتھ دوں میں بھی مگر میری رائٹنگ سپیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔:( اب کچھ وقت تو لگے گا نا
 

الف عین

لائبریرین
یعنی آپ کا سائز بھی ایک سیارے جتنا ہے۔ جوپیٹر؟ یا مرکری؟ ;)

مبارک ہو۔
یہ میری غلطی تھی۔ ابھی احساس ہوا۔ یہ زہراء ہیں، زہرہ نہیں۔۔ زہرہ سیارے کا نام ہے، اور زکریا۔۔ مرکری یا جوپیٹر نہیں۔ وینس کو کہتے ہیں زہرہ۔
زہراء میں الفاظ واپس لیتا ہوں، لیکن اپنی پوسٹ میں ترمیم نہیں کر رہا۔ اب تو اتنے کوگوں نے دیکھ لی ہے نا۔ یہاں چپکے سے اعترافِ غلطی کر رہا ہوں۔
تم در اصل فاطمہ زہراء کے نام والی زہراء ہو۔۔۔ نہ جانے کس دھن میں لکھ گیا حالاں کہ تمہارے نام کی املا واضح ہے۔
 

پر امید

محفلین
زَہرہ ہو کہ زُہرا ، ہمیں کیا۔ ہم تو بس اتنا جانتے ہیں کہ محترمہ بہت اچھا لکھتی ہیں۔

مبارک مبارک صد مبارک
 
Top