بریکنگ نیوز

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



بریکنگ نیوز چینل کی سراغ رساں ٹیم نے سراغ لگایا ہے کہ
نبیل بھائی کا دل پہلے ہی آچکا ہے اور نبیل بھائی اس بارے میں
قطعی فیصلہ کر چکے ہیں اور اب اس سوال کے ذریعے دراصل عزہ و اقربا
کی رائے ہموار کی جائے گی :)


کیا آپ جانتے ہیں نبیل کا دل کہاں آیا ہے ۔ ۔ ۔

:)


ملاحظہ فرمائیے


:) :)








 

تفسیر

محفلین

عزیزان محفل

السلام علیکم

مجھے افسوس کے ساتھ یہ بتانا پڑھ رہا ہے کہ ایک ذاتی وجہ کی بناء پر میں اردو محفل چھوڑ رہا ہوں۔ اب میرا یہاں موجود رہنا ہر روز میرے لیے باعثِ تکلیف ہوگا۔ میرے دو سال اردو محفل میں بہت اچھےگزرے اور بہت سے پر خلوص لوگوں سے ملاقات ہوئی۔ آپ لوگوں کی خلوص اور محبت کا بہت شکریہ۔ میں نبیل اور ذیک کا ہمیشہ ممنون رہوں گا انہوں نے مجھے عزت بخشی اور میری خواہشوں کا ہمیشہ احترام کیا۔
میں تمام دوست و احباب، بھائیوں اور بہنوں کا بھی مشکور ہوں جہنوں نے میرے پیار و محبت کا جواب پیار و محبت سے دیا۔ خاص طور پر ننی منی، ماوراء بہن ، چھوٹے بھائی، سارہ بہن ، حجاب بہن ، جوجو اور وارث بھائی کا بہت مشکور ہوں کے انہوں نےمیرا خیال رکھا۔ اور امید کرتا ہوں کے وہ مجھ سے کانٹکٹ میں رہیں گے۔ یہاں میں دو سو سے زیادہ اراکان سے متعرف ہوا۔ اور مجھے خوشی اور فخر ہے کے میں ان کے درمیان تھا۔ میں دنیا سے نہیں جارہا :)۔ یہاں سے چند قدم دانشکدہِ تفسیر پر ہوں گا۔ میرا ای میل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔@hotmail.com

میں بغیر بتائے نہیں جانا چاہتا تھا۔ کیوں کے میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں۔ اور یہ غلط ہوتا کہ میں خدا حافظ نہ کہوں۔

خدا حافظ

آپ سب کا
تفسیر
 


توڑنے والی خبر



رفتار اور سرعت کے سارے سابقہ ریکارڈ توڑتا ہوا دھاگہ “الف ب پ کا کھیل / الف ب پ میں بات چیت” اوسطاً 67 مراسلے فی یوم کی شرح سے صرف 15 دنوں کی قلیل مدت میں اپنی طبعی عمر کو تجاوز کر گیا۔ اور اسی کے ساتھ اس کی چوتھی قسط کا آغاز ہو چکا ہے۔
 

چاند بابو

محفلین


توڑنے والی خبر



رفتار اور سرعت کے سارے سابقہ ریکارڈ توڑتا ہوا دھاگہ “الف ب پ کا کھیل / الف ب پ میں بات چیت” اوسطاً 67 مراسلے فی یوم کی شرح سے صرف 15 دنوں کی قلیل مدت میں اپنی طبعی عمر کو تجاوز کر گیا۔ اور اسی کے ساتھ اس کی چوتھی قسط کا آغاز ہو چکا ہے۔

بہت خوب۔ تیسری قسط مکمل ہونے پر مبارک باد اور چوتھی شروع ہونے پر بھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی اس چوتھی قسط اس سے بھی جلد ختم کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تیری راہوں میں کھڑے ہیں دل تھام کے ۔۔۔۔۔

اب جھنڈیاں وغیرہ لگانے لگا ہوں۔
لوگوں کو نعرے شارے مارنے کے لیے دہاڑی پر اکٹھا کر لیا ہے۔
اور کچھ؟
 
Top