بزرگ کمیونسٹ راہ نماء، ادیب اور دانش ور،سوبھوگیان چندانی کی کتھا

خواجہ طلحہ

محفلین
77780558.png
یہ اس شخص کی کتھا ہے ،جسے گرودیو، ٹیگو رنے "موئن جودڑو کا آدمی" کہہ کر پکارا ،اور لازوال شاعر،شیخ ایاز نے "قلندر" قرار دیا۔ جب ملک کے منتخب وزیراعظم نے اس درویش کی بابت بابائے بلوچستان، میر غوث بخش بزنجو سے سوال کیا،"تم نے ایک ہندو کو پناہ دے رکھی ہے؟"،تو جواب ملا" میں نے ہندو کو نہیں بلکہ اپنے بھائی کو پناہ دی ہے۔" یہ ذکر خیر ہے بزرگ کمیونسٹ رانما، دانش وار اور ادیب ،سو بھوگیان چندانی کا، جنھیں برصغیر میں طبقاتی جدوجہد میں مصروف "سر پھروں" کے لیے منارہ امید کا درجہ حاصل ہے۔ سوبھو اس خطے کی زندہ تاریخ ہیں، وہ اپنی ذات میں انجمن ہیں۔ کبھی کبھار تو اس حقیقی انسان کی زیست پر اساطیر کاگمان ہوتا ہے،مگر پایہ استقلال میں لغزش نہیں آئی۔کتابوں سے بھرے ان کے کمرے کی دیواریں جن تصاویر سے سجی ہیں ،ان میں ٹیگور اور بابا گرو نانک کی تصاویر نمایاں ہیں۔
پورا فیچر پڑھیے۔
 
یہاں بات مسلمان یا دہریئے کی نہیں ہو رہی بلکہ ایک انسان کی ہو رہی ہے۔

ایک مومن کی شان کے خلاف ہے کہ وہ اللہ کی ذات کے منکر کی تعریف کرے۔
قرآن میں یہودونصاری سے محبت اور دوستی سے منع کیا گیا ہے جو کہ اہل کتاب میں سے ہیں۔اور یہ تو اللہ کی ذات کے بھی منکر ہیں۔۔
 

arifkarim

معطل
ایک مومن کی شان کے خلاف ہے کہ وہ اللہ کی ذات کے منکر کی تعریف کرے۔
قرآن میں یہودونصاری سے محبت اور دوستی سے منع کیا گیا ہے جو کہ اہل کتاب میں سے ہیں۔ اور یہ تو اللہ کی ذات کے بھی منکر ہیں۔۔

البتہ یہودو نصاریٰ کی ٹیکنالوجی سے آپکو کوئی تکلیف نہیں جو کل بلا جھجک روزانہ استعمال کرتے پھرتے ہیں؟
 
البتہ یہودو نصاریٰ کی ٹیکنالوجی سے آپکو کوئی تکلیف نہیں جو کل بلا جھجک روزانہ استعمال کرتے پھرتے ہیں؟

جناب یہود و نصاری سے بیع و شرا بھی جائز ہے۔ان سے محبت اور دوستی سے منع کیا گیا ہے۔
ان کی وہ ایجادات جو شرعا جائز ہیں، ان کا استعمال بلا کراہت جائز ہے۔
لیکن ان سے دوستی یا محبت ممنوع۔
یہ میرا نہیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خٹک صاحب آپ سے استدعا ہے کہ اس تھریڈ کو مذہبی بحث کا تھریڈ نہ بنائیں کہ یہ اس کیلیے مناسب جگہ نہیں ہے۔

آپ احباب کفر و اسلام کی "کی بورڈ" جنگ مذہب کے فورم میں لڑیں، پلیز۔
 

طالوت

محفلین
کمیونزم کا حامی ہونے کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ وہ خدا کا بھی منکر ہو گا۔ پاکستان سے کتنے ہی نام ہیں جن کا تعلق بائیں بازو سے بڑا واضح ہے مگر اچھے اچھے چوغےداروں سے بہتر مسلمان ہیں ۔
وسلام
 
Top