بزمِ اردو میں تشریف لائیں

الف عین

لائبریرین
ہندوستان سے اب تک یونی کوڈ سائتس اور بلاگس (معذرت کہ جمیل نستعلیق میں یہ بلاگھس نظر آ رہا ہے) بہت کم ہیں۔ اگرچہ اب تک کی واحد فورم الغزالی تھی، اور ہے۔ لیکن منماڑ۔ مہاراشٹر کے ایک ڈاکٹر سیف قاضی کی تنہا کوششوں سے اب ایک مکمل پورٹل سامنے آ رہا ہے۔ بزم اردو کے نام سے اس پورٹل میں فی الحال تجرباتی طور پر فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے، لیکن مکمل پورٹال میں لائبریری اور ادبی جریدہ بھی شامل ہے۔ جس کی ذمہ داری مجھ احقر کو دی گئی ہے۔ اس لئے اب آئندہ برقی کتابیں یہاں بھی پائی جائیں گی۔
اس کے علاوہ سمت کا دوبارہ اجراء کیا جا رہا ہے۔ اس کام کو اب میں تنہا نہیں سنبھال سکوں گا۔ اس لئے محفل کے احباب سے تعاون کی درخواست ہے۔
محمد یعقوب آسی
محمد وارث
فرخ منظور
فاتح
منیب احمد فاتح
اسد قریشی
محمد حفیظ الرحمٰن
محمد خلیل الرحمٰن
عاطف بٹ
عاطف سعید
نوید صادق
۔۔۔۔
اور جو نام شامل ہونے سے رہ گئے ہیں، محض یاد نہ آنے کی وجہ سے، ان کو بھی ٹیگ کر دیا جائے تو ممنون ہوں گا۔
جریدے کا نام وہی ’سمت‘ رہے گا، یوں کہا جائے کہ ’سمت‘ کا ڈومین بدلا جا رہا ہے۔ نئے انتطامیہ کے ساتھ۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
حاضر استادِ محترم
میں سائن اپ تو کر لیا مگر ایک مسئلہ ہو گیا کہ جب اردو میں یوزر نیم لکھگا تھا تو قبول ہی نہیں کرتا تھا، اس لیے مجبورا انگلش میں لکھنا پڑھا۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہندوستان سے اب تک یونی کوڈ سائتس اور بلاگس (معذرت کہ جمیل نستعلیق میں یہ بلاگھس نظر آ رہا ہے) بہت کم ہیں۔ اگرچہ اب تک کی واحد فورم الغزالی تھی، اور ہے۔ لیکن ناندیڑ کے ایک ڈاکٹر سیف قاضی کی تنہا کوششوں سے اب ایک مکمل پورٹل سامنے آ رہا ہے۔ بزم اردو کے نام سے اس پورٹل میں فی الحال تجرباتی طور پر فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے، لیکن مکمل پورٹال میں لائبریری اور ادبی جریدہ بھی شامل ہے۔ جس کی ذمہ داری مجھ احقر کو دی گئی ہے۔ اس لئے اب آئندہ برقی کتابیں یہاں بھی پائی جائیں گی۔
اس کے علاوہ سمت کا دوبارہ اجراء کیا جا رہا ہے۔ اس کام کو اب میں تنہا نہیں سنبھال سکوں گا۔ اس لئے محفل کے احباب سے تعاون کی درخواست ہے۔
انشاءاللہ یہ پورٹل اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔
 
فاتح

لائبریرین
ضرور دیکھتے ہیں فورم اور رجسٹر بھی کر لیتے ہیں جناب۔
جمیل نوری نستعلیق میں بلاگس ہی لکھا نظر آ رہا ہے شاید آپ کے پاس پرانا ورژن ہے اسے اپڈیٹ کر لیں۔
 
جناب الف عین ۔
یہ فقیر تو کچے دھاگے سے بندھا چلا آیا (اپنی یاہو والی شناخت سے)۔
ایک دو گزارشات ہیں۔
ایک تو وہ جہاں موٹا لکھا ہے ’’ابھی سائن اپ کریں‘‘ وہاں رول اوور میں بزم کا نام درست نہیں، اس میں z لکھنے سے رہ گیا۔ ہو سکے تو درست کر لیجئے۔ دوسرے وہاں یوزر آئی ڈی صرف انگریزی لے رہا ہے۔ بہرحال ’’پورا نام‘‘ کی ٹیب میں ’’محمد یعقوب آسی‘‘ لکھ دیا ہے۔

دوسری گزارش: جہاں تک ممکن ہو اپنی بزم کو زبان و ادب تک ہی رکھئے گا۔ سیاسی، طبقاتی اور مذہبی مباحث کی حوصلہ افزائی نہ کی جائے تو اچھا ہے۔ یہاں محفل میں بہت تجربے ہوئے ہیں، تفصیلات کسی نجی پیغام میں عرض کروں گا۔
صاحبِ بزم تو آپ ہیں، مجھے تو آپ کی ہدایات پر چلنا ہے۔ جو مناسب خیال فرمائیں، شرط صرف ایک ہے وہیں تک چل سکوں گا جہاں تک میری بوڑھی ہڈیاں میرا ساتھ دیں گی۔
فقط ۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد یعقوب آسی​
 
ساجد

محفلین
ہندوستان سے اب تک یونی کوڈ سائتس اور بلاگس (معذرت کہ جمیل نستعلیق میں یہ بلاگھس نظر آ رہا ہے) بہت کم ہیں۔ اگرچہ اب تک کی واحد فورم الغزالی تھی، اور ہے۔ لیکن منماڑ۔ مہاراشٹر کے ایک ڈاکٹر سیف قاضی کی تنہا کوششوں سے اب ایک مکمل پورٹل سامنے آ رہا ہے۔ بزم اردو کے نام سے اس پورٹل میں فی الحال تجرباتی طور پر فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے، لیکن مکمل پورٹال میں لائبریری اور ادبی جریدہ بھی شامل ہے۔ جس کی ذمہ داری مجھ احقر کو دی گئی ہے۔ اس لئے اب آئندہ برقی کتابیں یہاں بھی پائی جائیں گی۔
اس کے علاوہ سمت کا دوبارہ اجراء کیا جا رہا ہے۔ اس کام کو اب میں تنہا نہیں سنبھال سکوں گا۔ اس لئے محفل کے احباب سے تعاون کی درخواست ہے۔
استادِ ذی وقار ، اپنا نام وہاں رجسٹر کروا دیا ہے اور اولین تعارف بھی دے دیا ہے۔ مزید کوئی خدمت درکار ہو تو حکم کریں۔
 
نایاب

لائبریرین
استاد محترم میں بھی پہنچ گیا " انگریجی " نام سے
میرے لائق کوئی بھی خدمت ہو میں حاضر ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
اصل میں ’سمت‘ کے ادارتی بورڈ کے لئے نام درکار ہیں۔ اس لئے ادب نواز قسم کے احباب کو ٹیگ کرنے کی کوشش کی تھی۔
جی ہاں یہاں مکمل نام اردو میں دیا جا سکتا ہے، اور وہی نام اس میں سب کو نظر آتا ہے۔
مزید یہ کہ اس کو سیاست سے مکمل دور رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ دیکھیں اس کے شرائط جن کو دیکھے بغیر احباب نے شاید ٹک کر دیا ہے۔ اور قبول کر لیا ہے۔
یہ آکس وال سافٹ وئر کا اردوترجمہ ہے، اس کی اردو کاری میں جہاں جہاں اغلاط ہوں ان کی نشان دہی بھی کی جائے۔
اور اہم

’سمت‘ کے لئے جو احباب خود ہی والنٹئر کرنا چاہیں، تو مجھے بہت خوشی ہو گی اس سے پہلے کہ میں زبردستی لوگوں کو ٹھونسنا شروع کر دوں۔ محمود مغل کو تو ہیروکو والا سمت کا ذمہ دار بنایا تھا، لیکن اس بات کو دو سال سے زائد ہو گئے۔ اس لئے کچھ فعال اراکین کی ضرورت ہے۔
 
استاد محترم یہ " والنٹئر " کو کرنا کیا ہوگا ۔؟
ادارتی و انتظامی امور انجام دینا تو اپنے بس میں نہیں ۔ باقی خدمت اردو کے لیئے مجھے " فعال رضاکار " جانیئے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، بزم اردو کس سوفٹویر پر مبنی ہے؟
اگر یہ کوئی اوپن سورس سکرپٹ ہے تو اردو ایڈیٹر انٹگریشن کے سلسلے میں میں کچھ مدد کر سکتا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
اعجاز اختر صاحب، بزم اردو کس سوفٹویر پر مبنی ہے؟
اگر یہ کوئی اوپن سورس سکرپٹ ہے تو اردو ایڈیٹر انٹگریشن کے سلسلے میں میں کچھ مدد کر سکتا ہوں۔
میں نے لکھا ہے کہ یہ آکس وال اوپن سورس سافٹ وئر ہے۔ میں نے سیف کو بھی کہا تھا کہ تمہاری سکرپٹ پر نظر دوڑائیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
صائمہ شاہ
شیزان
محمداحمد
ش زاد
امر شہزاد
منصور آفاق
حسان خان

کسی اور نے ٹیگ کرنے میں مدد نہیں کی تو مجھ کو جو نام مزید یاد آ رہے ہیں، ان کو بھی دعوت دے دوں۔ ادارتی بورڈ کے ارکان کی ضرورت ہے!!
خرم شہزاد خرمبھائی،استادِ محترم الف عین، محمد وارث صاحب، شاکرالقادری صاحب، الف نظامی صاحب، محمد خلیل الرحمٰن صاحب
ابن سعید صاحب، حسیب نذیر گِل صاحب، فاتح صاحب، نیرنگ خیال صاحب، زین صاحب، zeesh بھائی، فرخ منظور صاحب، مزمل شیخ بسمل بھائی، مہدی نقوی حجاز بھائی، چھوٹاغالبؔ، نیلم آپی، تبسم آپی، سارہ خان صاحبہ، فرحت کیانی صاحبہ، ناعمہ عزیز آپی، عائشہ عزیز آپی، محمداحمد بھائی، رانا صاحب، زحال مرزا بھائی، سیدہ شگفتہ صاحبہ، روحانی بابا صاحب، باباجی صاحب، برگ حنا آپی، محمود احمد غزنوی صاحب، احمد بلال بھائی، مدیحہ گیلانی صاحبہ، مہ جبین صاحبہ، شمشاد بھائی، ساجد بھائی، قرۃالعین اعوان صاحبہ، شاہد شاہنواز صاحب، محمد امین بھائی، مقدس[USER=4946]آپی
 
شیزان

لائبریرین
السلام علیکم

آپ کا حکم سر آنکھوں پر میرے محترم اعجاز صاحب۔۔
ان شاء اللہ پہلی فرصت میں بزم اردو پر حاضر ہو جاؤں گا

یاد رکھنے کے لیے دلی شکریہ:)
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ اعجاز عبید صاحب،

ہم بھی "محبانِ اردو کی اجتماع گاہ" میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور انشاءاللہ کوشش ہوگی کہ آتے جاتے رہیں۔

گو کہ آج کل میں بہت سے جھمیلوں میں پھنسا ہوا ہوں پھر بھی آپ کے حکم کے مطابق حتی المقدور حاضر رہوں گا۔
 
Top