Imran Niazi
محفلین
اسلام و علیکم استاذہءِ محترم،
اس غزل سے میری کافی نبزد آزمائی ہوئی پچھلے 6 ، 7 دن سے
بڑی ہی مشکل سے آج مکمل ہوئی
یہ تو مجھے پتہ ہے کہ کچھ خاص نہیںہے اِس میں لیکن خرم بھائی کا وہ کہا یاد تھا کہ
جو بھی لکھو ایک بار تو ضرور شیئر کرو شائد کچھ اچھا نکل آئے،
تو اساتزہءِ محترم اب آپ کے سپرد کیئے جا رہا ہوں
دیکھتا ہوں کتنی ڈانٹ پڑتی ہے
بزمِ خیال و خواب کو مہکا کے رکھ دیا
سنگِ دلِ "عمران" کو پگھلا کے رکھ دیا
چشمِ غزل مثال میںجادو عجیب تھا
سارے میرے دیوان کو بکھرا کے دیا
مثلِ سکوتِ صبحِ ازل پُر سکوں تھا میں
سلجھے ہوئے اک شخص نے اُلجھا کےرکھ دیا
مانگا تھا اُس نے مجھ کو مجھی سے اور اس طرح
دامن کو میرے سامنے پھیلا کے رکھ دیا
بس اِک جھلک میںچہرہِ سورج مثال نے
میری تو کائنات کو چمکا کےرکھ دیا
جانے یہ کس کی چارہ گری کا اثر ہوا
زخمِ سدا بہار کو دھندلا کےرکھ دیا
اب تک اُسی کی یاد میں ڈوبا ہے 'آگرہ'
اک با اصول نے جسے چنوا کے رکھ دیا
"عمران" بے ایمان کی توبہ ہوا ہوئی
ساقی نے جام سامنے جب لا کے رکھ دیا