تعارف بزم الکرم : آپکے فورم میں خوش آمدید نہیں کہیں گے کیا ؟

بزم الکرم

محفلین
بزم الکرم : آپکے فورم میں خوش آمدید نہیں کہیں گے کیا .

--------------------------------------------------------------------------------
آداب دوستو !
میں انٹرنیٹ کا کافی فعال بندہ ہوں ۔ عمر قریب قریب 19سال ہے ‌‌
جنس میری باتوں سے ہی معلوم پڑ گئی ہوگی کہ بندہ "male“یعنی کے مرد ہے اور تعلق پاکستان کے صنعتی بازو گوجرانوالہ سے ہے ۔
میں ہومیوپیتھک میڈیکل سائنس کا طالب َعلم ہوں لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی خصوصا فورم مینجمنٹ کا جنون کی حد تک شوق ہے لہزا امید ہے کہ آپکو مجھ سے اور مجھے آپ سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔۔۔۔
میں گوجرانوالہ میں ایک ویب ہوسٹنگ کمپنی بھی چلا رہا ہوں ۔۔اور انٹرنیٹ‌پر فورمز میں پیسے لے کر مضامین لکھتا ہوں ۔۔۔بھئی اردو میں نہیں انگریزی میں اردو والے کہاں پیسے دیتے ہیں مسکراتے ہوئے ۔۔۔۔

میرے خیال سے تعارف کچھ زیادہ لمبا نہیں ہوگیا ۔۔۔ معلوم نہیں یہاں کے ناظمین اتنا لمبا تعارف برداشت کرتے ہیں یا نہیں فی الوقت اجازت چاہوں گا ۔۔۔۔۔

آپکا بھائی ۔۔آپکا دوست فرحان علی قاضی ۔۔۔بزم الکرم ۔۔۔

www.youngspiders.com
 
نبیل

تکنیکی معاون
بزم الکرم نے کہا:

السلام علیکم بزم الکرم اور محفل فورم پر خوش آمدید۔

آپ اگرچہ کافی دنوں سے اس فورم کے مندرج صارف ہیں لیکن یہ آپ کا اتنے عرصے میں دوسرا پیغام ہے۔ دراصل یہ کئی مرتبہ ہو چکا ہے کہ ہم کسی کو خوش آمدید کہتے ہوئے زمین و آسمان ایک کر دیتے ہیں اور موصوف کےکان پر جوں بھی نہیں رینگتی۔ :p اسی لیے اب ہم محتاط ہو گئے ہیں اور پہلے نئے آنے والوں کی فعال شمولیت کا انتظار کرتے ہیں۔

یہ بتائیں کہ کیا آپ نے اپنی عمر (19 سال) ٹھیک لکھی ہے؟ آپ کی تحریر کے انداز سے تو آپ کافی پختہ عمر کے لگ رہے ہیں۔ چلیں مان لیا کہ بزرگی بعقل است نہ بسال :) ۔۔ اور آپ ایک ویب ہوسٹنگ کمپنی بھی چلا رہے ہیں۔۔ واہ۔ آپ کو فورم منیجمنٹ کا شوق ہے تو یہ بتائیں کہ آپ کون کون سی فورمز کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں؟ اور کن فورمز پر آپ معاوضتاً لکھ رہے ہیں؟

آپ اپنا جتنا مرضی تعارف کروائیں، یہاں پوسٹ کی لمبائی پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
 
پاکستانی

محفلین
خوش آمدید بزم الکرم!
دوست کچھ ہمیں بھی ایسے فورمز کے بارے میں بتاؤ تاکہ کچھ روزی روٹی کے اضافے کے بار میں سوچا جا سکے۔ :D
 
دوست

محفلین
خوش آمدید۔ امید ہے آپ کی آمد سے ہمیں کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اور اب آتے جاتے رہیے گا ایسا نہ ہو تعارف پیش کرکے غائب ہوجائیں۔
 
بزم الکرم

ہماری بزم میں زمانے کے بعد آئے ہیں

میری امید کے جانے کے بعد آئے ہیں ۔

کہاں تھے آّپ ؟

آپ سات اکتوبر 2005 کو اس بزم میں شامل ہوئے اور آج 29 جولائی 2006 کو آئے ہیں ۔ تقریباً پوری ایک سال بعد ۔ :shock: :roll:
 
تلمیذ

لائبریرین
محفل میںخوش آمدید قاضی صاحب!!!

اپنے نک یعنی لفظ ‘ بزم ‘ کی وضاحت بھی کر دیجے گا ذرا۔۔۔۔۔
 
تلمیذ

لائبریرین
چلئے ، رفتہ رفتہ ہم بھی انکے اس وصف سے روشناس ہوتے جائیں گے ، اگر وہ محفل پہ باقاعدگی سے تشریف لاتے رہے ۔ ۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید فرحان یا قاضی کہوں یا بزم؟؟
مگر لگتا ہے کہ یہ دس ماہ بعد دس منٹ کی پھلجھڑی چھوڑ کر غائب۔ بھائ ذرا ثبوت دیں کہ ہماری یہ غلط فہمیاں نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
خوش آمدید فرحان یا قاضی کہوں یا بزم؟؟
مگر لگتا ہے کہ یہ دس ماہ بعد دس منٹ کی پھلجھڑی چھوڑ کر غائب۔ بھائ ذرا ثبوت دیں کہ ہماری یہ غلط فہمیاں نہیں۔
بہت عمدہ استادٍ‌محترم :lol: بالکل بجا کہا
قیصرانی
 
بزم الکرم

محفلین
یا اللہ خیر ۔۔۔

پیارے ساتھیو محبتیں دینے کا خوش آمدیدیاں عطا کرنے کے بہت شکریہ لیکن دیکھ لیں ہمیں عزت راس نہیں آئی ۔

آج بھی اگر گوگل میں اپنا نام تلاشنے کا شوق پیدا نہ ہوتا تو ہمارے کہاں وہم گمان میں تھا کہ اردومحفل نامی ویب سائٹ بھی کوئی ہے اور ہمارا بھی اس پر آنا جانا لگا ہوا ۔ خیر ۔ اب آئے ہیں تو امید و دعا کرتے ہیں کہ یا اللہ ہمیں‌اس در کا راستہ یاد رکھنے کی توفیق دیجیو

کام کے لوگ ہیں یہاں میل ملاپ اچھا ہوتا ہے ۔۔

اجازت مرحمت فرمائیے

نگاہ یار سلامت ہزار مے خانے

پھر ملیں گے اگر خدا لایا
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ تین سال بعد واپسی ہوئی، خوش آمدید
اب تو آپ کی عمر 22 سال ہو ہی گئی ہو گی۔
 
Top