ایچ اے خان
معطل
بزکشی
یہ انیس سو ننانوے کے بات ہے کہ کوریا کے شہر گوانگجو میں یونیسکو کے "کراس کلچرل ایورینس پروگرام" میں شرکت کرنے کی ٹھانی۔ ہر ہفتے ایک اسکول میں پاکستان کے ثقافت کی پریزینٹیشن کرنی تھی۔ امید ہوئی کی مزہ ائے گا اور کورین بچوں کو پاکستان کا اچھا تاثر پیش کیا جاسکے گا۔ تیاری کے لیے پاکستان سفارت خانے میں جانے سے پہلے یہ خیال ایا کہ یونیسکو کی لائبریری میں موجود مواد چھانتے ہیں۔ لائبریر ی جا کر دیکھا تو ہر ملک کے کلچر کے بارے میں مواد موجود تھا، فلمیں وغیرہ بھی۔ پاکستان کے کھیلوں سے متعلق ایک وڈیو لی ۔ امید تھی کہ کرکٹ کی تفصیلات ہوں گی یا قومی کھیل ہاکی کی فتوحات پر تبصرے ہوں گے مگر وہاں موجود مواد سے میں کم از کم دنگ رہ گیا۔بغیر کسی کمنٹری کے ادھے گھنٹے سے زیادہ مواد تھا جس میں لوگ "بزکشی" میں مصروف تھے۔ اس وقت تک بزکشی کے بارے میں کم از کم مجھے علم نہ تھا کہ یہ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے۔ بزکشی کے یہ میرا پہلا تعارف تھا۔
کیا بزکشی پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے؟