تعارف بس اک انسان۔۔۔!!

اک انسان

محفلین
السلام علیکم!
سوچا تھا محفل میں فقط یہ ہی تعارف ہوگا کہ اک انسان ہوں، مگر شاید ’’مکمل‘‘‌نہیں اسلئے احباب معترض ہوئے کہ تعارف کرایا جائے سو حاضر ہے۔۔

میرا نام ایس۔ ایم۔ مظاہر حسین ہے، تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے، عمر 28 سال، غم روزگار میں صحافت حصے میں آئی۔ ’’علم‘‘ نہ ہونے کے برابر ’’معلومات‘‘ کافی۔ اُس بد قسمت طبقے سے تعلق ہے جسے نہ انگریزی ڈھنگ سے آتی ہے نہ اُردو مکمل۔ بس دل کی باتیں آپ احباب سے کہنے کے لئے یہاں‌چلا آیا مگر اب کافی ڈر لگ رہا ہے اساتذہ کو دیکھ کر۔

یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ مختلف فورمز پر کام کیا ہے، دراصل انٹرنیٹ سے تعلق قائم ہونے کے بعد بس 2 فورمز کا ہی ممبر بنا، اب مختلف فورمز پر جا کر اپنے پیغامات اور دل کی باتیں زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔ تعارف کہیں نہیں کرایا سوائے یہاں کے، کیوں کہ دوسرے فورمز پر شائد میرا ’رعب‘ پڑ جائے پر یہاں دال گلنے والی نہیں، اسلئے بطور شاگرد قبول کیجئے۔
شکریہ
 
وجی

لائبریرین
و علیکم السلام اے انسان
اور خوش آمدید محفل میں
مجھے امید ہے کہ ہمیں آپ سے اور آپ کو یہاں سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا
 
آبی ٹوکول

محفلین
خوش آمدید مظاہر میں اپنی طرف سے اور تمام اہل محفل کی طرفسے آپکو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں امید کرتا ہوں آپ پیغام کی طرح یہاں بھی اپنا جادو جگائیں گے والسلام ۔
 
کاشفی

محفلین
السلام علیکم ۔۔ خوش آمدید جناب ایس۔ ایم۔ مظاہر حسین صاحب۔۔ بڑی خوشی ہوئی آپ کا تعارف پڑھ کر۔ جیتے رہیں اور سدا خوش و خرم رہیں۔۔آمین ۔۔ اپنا بہت زیادہ دھیان رکھیں۔۔ اور ہمیں اپنی دعاؤں میں‌یاد رکھیں۔
 
مدرس

محفلین
اھلا وسھلا مرحبا
تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں صحیح جگہ قدردان لوگوں‌کے بیچ آئے
صحا فت سیکھنے کے لئے تیارہیں
 
اک انسان

محفلین
خوش آمدید مطاہر، یہ تو محسوس ہو ہی گیا کہ یہ محفل کچھ مختلف ہے!!!

مجھے علم نہیں کہ یہاں آپ کو کیسے مخاطب کیا جاتا ہے، اگر اعتراض نہ ہو تو ہم آغا جانی کہہ لیا کریں؟ اور رہی بات محفل کی تو دنیا ہی الگ ہے یہاں کی، لیکن اقبال صاحب فرما گئے تھے کہ ’’ہے ابھی محفل ہستی کو ضرورت تیری‘‘ اسی خیال سے آگئے۔

اتنی محبتوں اور پذیرائی کیلئے تمام احباب کا بے حد شکریہ۔
 
تیشہ

محفلین
برُا نا مانئیے گا تو سوال پوچھے لیتی ہوں :chatterbox: پیشگی معذرت :battingeyelashes:

بس '' ایک انسان کیسے ہوسکتی ہے :chatterbox: ؟ جب بس اک انسان ہوسکتی ہے تو پھر '' ٹرک اک انسان کیوں نہیں ؟

:angel:
 
اردو محفل میں بہت بہت خوش آمدید۔ کوئی فرد منفرد خواص سے عاری نہیں لہٰذا امید ہے کہ ہم آپ کے چھپے ٹیلینٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔
 
نوٹ ۔(پرانے پرانے ممبرز مجھ سے بے تکلفی کرنے سے پرہیز کریں ،) :chatterbox:
میں پرانے لوگوں سے بات نہیں کرنا چاہتا ، ،) :chatterbox:

باقی سوالات بہت اچھے ہیں۔

اردو محفل میں بہت بہت خوش آمدید۔ کوئی فرد منفرد خواص سے عاری نہیں لہٰذا امید ہے کہ ہم آپ کے چھپے ٹیلینٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔

شکریہ جناب
 
مغزل

محفلین
مجھے علم نہیں کہ یہاں آپ کو کیسے مخاطب کیا جاتا ہے، اگر اعتراض نہ ہو تو ہم آغا جانی کہہ لیا کریں؟ اور رہی بات محفل کی تو دنیا ہی الگ ہے یہاں کی، لیکن اقبال صاحب فرما گئے تھے کہ ’’ہے ابھی محفل ہستی کو ضرورت تیری‘‘ اسی خیال سے آگئے۔
اتنی محبتوں اور پذیرائی کیلئے تمام احباب کا بے حد شکریہ۔

واہ یہ بھی اچھا ہے جناب، ویسے ہم تو ’’ بابا جانی ‘‘ کہتے ہیں ، ایران سے یونس عارف صاحب ہیں ’’ وہ آغا جانی کہیں ‘‘ تو زیادہ لطف آئے گا، فارسی کا اپنا ہی مزا ہے ، ویسے آپ بھی کہہ لیں ، ہم نے کون سا پیسے لینے ہیں آپ سے ۔۔ ہی ہی ۔۔ سدا خوش رہیں‌جناب ۔ والسلام

نوٹ ۔(پرانے پرانے ممبرز مجھ سے بے تکلفی کرنے سے پرہیز کریں ،) :chatterbox:
میں پرانے لوگوں سے بات نہیں کرنا چاہتا ، ،) :chatterbox:

ارے ارے ۔ بھئی بجو جلدی آئیں ۔ ۔۔:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
ویسے اسے کہتے ہیں نہلے پہ دھلا ، مزا آیا صاحب۔
 
زین

لائبریرین
السلام علیکم!
سوچا تھا محفل میں فقط یہ ہی تعارف ہوگا کہ اک انسان ہوں، مگر شاید ’’مکمل‘‘‌نہیں اسلئے احباب معترض ہوئے کہ تعارف کرایا جائے سو حاضر ہے۔۔

میرا نام ایس۔ ایم۔ مظاہر حسین ہے، تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے، عمر 28 سال، غم روزگار میں صحافت حصے میں آئی۔ ’’علم‘‘ نہ ہونے کے برابر ’’معلومات‘‘ کافی۔ اُس بد قسمت طبقے سے تعلق ہے جسے نہ انگریزی ڈھنگ سے آتی ہے نہ اُردو مکمل۔ بس دل کی باتیں آپ احباب سے کہنے کے لئے یہاں‌چلا آیا مگر اب کافی ڈر لگ رہا ہے اساتذہ کو دیکھ کر۔

یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ مختلف فورمز پر کام کیا ہے، دراصل انٹرنیٹ سے تعلق قائم ہونے کے بعد بس 2 فورمز کا ہی ممبر بنا، اب مختلف فورمز پر جا کر اپنے پیغامات اور دل کی باتیں زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔ تعارف کہیں نہیں کرایا سوائے یہاں کے، کیوں کہ دوسرے فورمز پر شائد میرا ’رعب‘ پڑ جائے پر یہاں دال گلنے والی نہیں، اسلئے بطور شاگرد قبول کیجئے۔
شکریہ

خوش آمدید!:)
 
Top