تعارف بس اک انسان۔۔۔!!

فرذوق احمد

محفلین
اللہ کا شکر ہے کہ آپ کاپورا تعارف پڑھ لیا ورنہ ہماری لڑائی ہو جانی تھی ،، کہ اتنی بڑی محفل میں آپ اکیلے انسان ہم بھی تو ہیں بھائی ۔۔:happy:

خیر خوشی ہوئی آپ کو محفل میں دیکھ کر امید ہے کہ آپ اس پیاری محفل میں ایک پیارا اضافہ ہو گے
 
اک انسان

محفلین
واہ یہ بھی اچھا ہے جناب، ویسے ہم تو ’’ بابا جانی ‘‘ کہتے ہیں ، ایران سے یونس عارف صاحب ہیں ’’ وہ آغا جانی کہیں ‘‘ تو زیادہ لطف آئے گا، فارسی کا اپنا ہی مزا ہے ، ویسے آپ بھی کہہ لیں ، ہم نے کون سا پیسے لینے ہیں آپ سے ۔۔ ہی ہی ۔۔ سدا خوش رہیں‌جناب ۔ والسلام

ارے ارے ۔ بھئی بجو جلدی آئیں ۔ ۔۔:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
ویسے اسے کہتے ہیں نہلے پہ دھلا ، مزا آیا صاحب۔

بھیا جی بھلا یہ بھی کوئی انصاف ہے کہ نئے آنے والوں کو اس طرح دستخط لگا کر منع فرمایا جائے :worried:

اب میں‌ نے بھی ٹھان لی ہے اس وقت تک بات نہیں کروں گا جب تک پرانا نہیں ہو جاتا :shameonyou:

اللہ کا شکر ہے کہ آپ کاپورا تعارف پڑھ لیا ورنہ ہماری لڑائی ہو جانی تھی ،، کہ اتنی بڑی محفل میں آپ اکیلے انسان ہم بھی تو ہیں بھائی ۔۔:happy:

خیر خوشی ہوئی آپ کو محفل میں دیکھ کر امید ہے کہ آپ اس پیاری محفل میں ایک پیارا اضافہ ہو گے

سب ہی انسان ہیں جناب‘ پر شائد ہم ہی نئے نئے ہوئے ہیں اس لئے خوشی میں سب کو بتاتے پھر رہے ہیں :biggrin:
 
الف عین

لائبریرین
مظاہر، جو چاہو کہو، اس کی اجازت ہے، کوئی اعتراض نہیں۔
اور ہاں، یہ کوما کی جگہ تخاطبی ن؎شان نہ لگایا کریں۔ ’،‘ ہی درست ہے۔ اپنی برقی کتابوں میں اس کو درست کرنے میں بہت مشکل ہوتی ہے۔ اکثر لوگ الٹا پیش بھی لگاتے ہیں کاما کی جگہ،تو املا ہی بدل جاتی ہے اور سپیلنگ ایرر دکھاتا ہے ورڈ۔
 
شکریہ آغا جانی، دراصل عادت سے مجبور ہیں بہرحال آئندہ شکایت کا موقع نہیں‌ملے گا :noxxx:

و علیکم السلام اے انسان
اور خوش آمدید محفل میں

بیحد شکریہ جناب
 
یونس عارف

محفلین
السلام علیکم!
سوچا تھا محفل میں فقط یہ ہی تعارف ہوگا کہ اک انسان ہوں، مگر شاید ’’مکمل‘‘‌نہیں اسلئے احباب معترض ہوئے کہ تعارف کرایا جائے سو حاضر ہے۔۔

میرا نام ایس۔ ایم۔ مظاہر حسین ہے، تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے، عمر 28 سال، غم روزگار میں صحافت حصے میں آئی۔ ’’علم‘‘ نہ ہونے کے برابر ’’معلومات‘‘ کافی۔ اُس بد قسمت طبقے سے تعلق ہے جسے نہ انگریزی ڈھنگ سے آتی ہے نہ اُردو مکمل۔ بس دل کی باتیں آپ احباب سے کہنے کے لئے یہاں‌چلا آیا مگر اب کافی ڈر لگ رہا ہے اساتذہ کو دیکھ کر۔

یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ مختلف فورمز پر کام کیا ہے، دراصل انٹرنیٹ سے تعلق قائم ہونے کے بعد بس 2 فورمز کا ہی ممبر بنا، اب مختلف فورمز پر جا کر اپنے پیغامات اور دل کی باتیں زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔ تعارف کہیں نہیں کرایا سوائے یہاں کے، کیوں کہ دوسرے فورمز پر شائد میرا ’رعب‘ پڑ جائے پر یہاں دال گلنے والی نہیں، اسلئے بطور شاگرد قبول کیجئے۔
شکریہ

بھیا جی بھلا یہ بھی کوئی انصاف ہے کہ نئے آنے والوں کو اس طرح دستخط لگا کر منع فرمایا جائے :worried:

اب میں‌ نے بھی ٹھان لی ہے اس وقت تک بات نہیں کروں گا جب تک پرانا نہیں ہو جاتا :shameonyou:

سب ہی انسان ہیں جناب‘ پر شائد ہم ہی نئے نئے ہوئے ہیں اس لئے خوشی میں سب کو بتاتے پھر رہے ہیں :biggrin:

مظاہر حسین صاحب! آپ کو اس محبت و خلوص بھری محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں
بہت بہت خوش آمدید میری جانب سے
اگر گستاخی نہ سمجھیں تو ہم بہت بہت ادب کے ساتھ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ
آپ ایک بہت وسیع اور مستحکم ادبی پس منظر کے حامل ہیں ۔۔۔۔۔ از راہِ کرم اپنی پوسٹ کو ایک بار پڑھ لیا کریں
اور مجھے بھی اپنےعلم سے مستفید ہونے کا موقع دے دیجئیے :)
 
Top