پندرہویں سالگرہ بس یادیں، یادیں، یادیں رہ جاتی ہیں

السلام وعلیکم
اردو محفل فورم کی پندرہویں سالگرہ کے باقاعدہ آغاز میں ابھی چار دن باقی ہیں مگر منتظمین اور مدیران کی جانب سے اس سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے سالگرہ سے پہلے ہی جشن سالگرہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آج ماضی کے مشہور گلوکار علی حیدر کا گانا پرانی جینز اور گٹار گنگناتے ہوئے ہمیں یہ لڑی ترتیب دینے کا خیال آیا کہ کیوں نا اس گیت کے بولوں کے عنوان سے ایک ایسی لڑی شروع کی جائے جس میں محفلین اردو محفل سے وابستہ کوئی واقعہ یا کسی دھاگے کی خوبصورت یاداشت یا اپنے سے وابستہ کوئی خوشگوار یادگار یادوں کو ذہن میں تازہ کرتے ہوئےمحفلین سے شئیر کریں۔
بھولی بسری یاد پرانی جب لبوں پر آتی ہے تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں ۔گزرے وقت کی پر کیف یادیں دل و دماغ معطر کرکے وجود کو مہکا جاتی ہیں۔انسان کئی دن تک ان یادوں کے حصار میں رہتے خوشبوں کو محسوس کرتا رہتا ہے۔
تو پھر آئیں اور ان خوشگوار خوشبوؤں کے سفر میں محفلین کو بھی اپنا شریک بناتے ہو ماضی کے دریچے وا کرتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
ہمارے لیے ایک یادگار لمحہ جب ہم نے اپنے بنائے دھاگے " پسندیدہ محفلین کے آٹو گراف " میں استاد محترم جناب الف عین صاحب سے آٹو گراف کی درخواست کی تو استاد محترم نے ہمیں آٹو گراف میں اپنے پچاس سال پرانے شعر سے نوازا ۔یہ شعر ہم نے یادگار کے طور پر اپنے دستخط میں بھی سجا رکھا ہے ۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
تیرہویں سالگرہ ہر محفلین کے لیے بہت یادگار گزری ہے۔اس سالگرہ کے موقع پر اردو محفل فورم کے دو لاکھ مراسلے بھی مکمل ہوئے ۔تیرہویں سالگرہ کے موقع پر محفلین کی جانب سے کئی دھاگے بنائے گئے مگر ہادیہ بہنا کی لڑی "محفلین کے لیے "نمائندہ تصویر" یا "دستخط" کا انتخاب کریں!" کامیاب اور منفرد لڑی ثابت ہوئی۔جس میں بانی محفل نبیل بھائی جو تیرہویں سالگرہ تک منتظم اردو محفل بھی تھے کے ہمراہ اردو محفل کی انتظامیہ اور کافی تعداد میں محفلین نے بھرپور شرکت کی ۔ہادیہ بہنا کی بنائی اس لڑی سے سب ہی بہت لطف اندوز ہوئے تھے ۔
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
یاد بننے میں برسوں نہیں لگتے ایک لمحہ بھی مدتوں یاد رہتا ہے گر اچھا گزرا ہو۔ اردو محفل پہ سب کا ادب و احترام اپنوں سا انداز میرے لیے اس فورم پہ اس سے اچھی یاد اور کوئی نہیں۔
اللہ اردو محفل کو بہت عزت سے نوازے شاد و آباد رہے تاقیامت آمین۔
 
لاریب مرزا

محفلین
اردو محفل کی بارہویں سالگرہ کا ذکر ہے. مریم افتخار بہنا نے ایک بے حد شاندار لڑی بارہویں سالگرہ - اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ کا آغاز کیا. اس میں کسی ایک مرد اور خاتون محفلین کا انتخاب کرنا تھا.

یونہی کھیل کھیل میں لڑی جاری تھی کہ محفل کے ایک کم گو اور کم عمر استاد کا درجہ رکھنے والے محفلین محمد ریحان قریشی کا مراسلہ موصول ہوا، جسے پڑھ کے پہلے تو ہم بوکھلائے، پھر غیر یقینی کی کیفیت طاری ہوئی جو کچھ دیر بعد خوشگوار حیرت میں بدل گئی. :p نہیں معلوم انہوں نے عجلت میں ہمارا نام لکھ دیا تھا اور بعد میں پچھتائے ہوں گے. :D کچھ دیر تک ہم اس انتظار میں رہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنے مراسلے میں تدوین کر لیں گے. :D

دراصل ہمیں یاد نہیں پڑتا کہ محفل میں کبھی محمد ریحان قریشی سے کسی موضوع پر بات چیت ہوئی ہو. اور ہم ان کی جانب سے ایک باتونی محفلین کے انتخاب کی توقع نہیں کر رہے تھے. جبکہ ہمیں اتنی کم عمری میں ان کی استادانہ صلاحیتوں پر رشک محسوس ہوتا تھا. یہ ہمارے لیے تو ایک حیرت انگیز، یادگار اور خوشگوار لمحہ ہی تھا. :)
 
لاریب مرزا

محفلین
عدنان بھائی آپ نے بہت خوب موضوع کا آغاز کیا ہے. دیکھتے ہیں محفلین کی یادداشت کی زنبیل میں سے کون کون سے لمحے نکلتے ہیں. :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
السلام وعلیکم
اردو محفل فورم کی پندرہویں سالگرہ کے باقاعدہ آغاز میں ابھی چار دن باقی ہیں مگر منتظمین اور مدیران کی جانب سے اس سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے سالگرہ سے پہلے ہی جشن سالگرہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آج ماضی کے مشہور گلوکار علی حیدر کا گانا پرانی جینز اور گٹار گنگناتے ہوئے ہمیں یہ لڑی ترتیب دینے کا خیال آیا کہ کیوں نا اس گیت کے بولوں کے عنوان سے ایک ایسی لڑی شروع کی جائے جس میں محفلین اردو محفل سے وابستہ کوئی واقعہ یا کسی دھاگے کی خوبصورت یاداشت یا اپنے سے وابستہ کوئی خوشگوار یادگار یادوں کو ذہن میں تازہ کرتے ہوئےمحفلین سے شئیر کریں۔
بھولی بسری یاد پرانی جب لبوں پر آتی ہے تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں ۔گزرے وقت کی پر کیف یادیں دل و دماغ معطر کرکے وجود کو مہکا جاتی ہیں۔انسان کئی دن تک ان یادوں کے حصار میں رہتے خوشبوں کو محسوس کرتا رہتا ہے۔
تو پھر آئیں اور ان خوشگوار خوشبوؤں کے سفر میں محفلین کو بھی اپنا شریک بناتے ہو ماضی کے دریچے وا کرتے ہیں۔
معان بھائی ، بہت اچھا لکھا آپ نے ۔ بس الفاظ کے استعمال میں کفایت سے کام لیجئے اور عنوان کو یوں کرلیجئے:
بس یادیں3x رہ جاتی ہیں
:D
 
Top