بہت شکریہ آپا۔ بات بڑے چھوٹے یا شعرا و اساتذہ کی نہیں ہوتی بلکہ اس محبت اور پیار کی ہوتی ہے جو اس داد کے جملوں کے عقب میں جھانکتا ہے۔بڑے بڑے اساتذہ اور شعراء کرام کی داد کے آگے میری داد و تحسین کیا حیثیت رکھتی ہے لیکن پھر بھی ایک جملہ کہنے کی جسارت کر رہی ہوں کہ بہترین غزل ہے فاتح بھائی
زمین اور غزل کی تخلیق سراہنے پر ممنون ہوں۔ جیتے رہو بلالآہا
زبردست فاتح بھائی
کیا خوبصورت زمین ہے اور اس سے بھی بڑھ کر کیا ہی خوبصورت اشعار ہیں
بہت شکریہ برادرمواہ سرکار واہ۔۔۔ کیا کہنے۔۔۔ اور ہم ابھی تک محروم تھے اس کلام سےبلا سے قتل ہوئے دل فِگار، ادا تو ہُواخَراجِ ناوَک ِ مژگاں خدا خدا کر کےشبِ اُمید بچا کر بخیر گُزری ہےہَوَس سے عشق کا داماں خدا خدا کر کے
جناب! آپ کی جانب سے اس درجہ مشفقانہ تعریف پر شرمسار ہو رہا ہوں کہ من آنم کہ من دانماُسی کے ہاتھوں دریدہ ہوا یہ دل کے ساتھکھُلا نصیبِ گِریباں خدا خدا کر کےبلا سے قتل ہوئے دل فِگار، ادا تو ہُواخَراجِ ناوَک ِ مژگاں خدا خدا کر کےبہت ظالم ہوچرکے بھی لگاتے ہو اور پھر بخیہ گری بھی کرتے ہواشعار کچھ یوں ہیں جیسے ماہی بے آب پر جاں سوز محرومی کے بعد تھوڑا سا پانی چھڑک دیا جائےبہت کوشش کی کہ آپ کی نگارشات نہ پڑہوںوحشت جنوں سوا ہو جاتی ہےمگر الفاظ کے گورکھ دھندے اور بھول بھلیاں کچھ ایسی ہیںنہ آگے بڑھنے کی راہ سجھائی دیتی ہے نہ کوئی واپسی کا راستہ ملتا ہےاور اگر واپسی ہو بھی جائے تو "دم واپسیں نہ وہ تازگی نہ وہ روشنی"اللہ کرے زور قلم زیادہ@محد وارث کا بھی شکریہ آپ کو زیر دام لانے کے لئے
پہلی ہوئی تو پوت کے پاؤں پالنے سے ہی نظر آ گئے۔۔۔بہت شکریہ برادرم
یہ محفل پر ارسال کی جانے والی ہماری پہلی تک بندی تھی۔
وہ شمع رخ ہے فروزاں خدا خدا کر کے
ہوئے ہیں دید کے ساماں خدا خدا کر کے
بلا سے قتل ہوئے دل فِگار، ادا تو ہُوا
خَراجِ ناوَک ِ مژگاں خدا خدا کر کے
شبِ اُمید بچا کر بخیر گُزری ہے
ہَوَس سے عشق کا داماں خدا خدا کر کے
ذو القرنین بھائی، محبت ہے آپ کی۔پہلی ہوئی تو پوت کے پاؤں پالنے سے ہی نظر آ گئے۔۔۔
شکریہ جاسمن بہن۔ آپ کی ذرہ نوازی ہے۔پہلی غزل اور خوبصورت ترین۔
بہت خوب!واہ واہ!ماشاءاللہ!
بہت شکریہ۔ ممنون ہوں۔کیا خوب غزل کہی ہے فاتح بھائی۔
پہلے پر کیا موقوف، میں تو اب بھی تک بند ہی ہوں۔اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کسی زمانے میں آپ بھی اپنے آپ کو تک بند کہتے تھے۔
یہاں محفل میں موجود تک بند دیکھ کر اب تک بندوں کو تک بند کہتے ہوئے بھی اچھا نہیں لگتا۔
کوئی نئی اصطلاح ڈھونڈنی پڑے گی۔
جیتی رہو، خوش رہو بیٹا۔واہ! بہت عمدہ!!
خوبصورت کلام پر فاتح بھائی کے لیے ڈھیروں داد