بطخ پالنا

imissu4ever

محفلین
السلام علیکم کیا آپ میں سے کسی نے بطخ پالی ہیں ؟ خصوصا چھوٹے بچوں سے بڑی ہونے تک
 

imissu4ever

محفلین
ایک اچھا شوق ہے مگر آپکے پاس کچی جگہ اور پانی و سبزہ کا انتظام ہونا چاہئے مرغیوں کی طرح ہیں کیڑے مکوڑے وغیرہ بہت شوق سے کھاتی ہیں ۔ ہائ پروٹین ڈائٹ۔ چھوٹے بچے بہت خوبصورت لگتے ہیں ۔ آپ سے آسانی سے اٹیچ ہو جاتے ہیں ۔ انڈوں کا ذائقہ مختلف ہوتا ہے سفیدی ہلکی گدلی اور جیلی کی طرح ہوتی ہے
مسٹر بڑا ہو کر بعض اوقات آپکو چونچ سے مارتا ہے ۔ میرے پاس ایک جوڑا ہے نر کا نام کویکر اور مادہ کویکی ہے۔ میری بیٹی نے انہیں ہاتھ سے کھانے کی عادت ڈالدی ہے ۔ اس سے انکی کافی اٹیچمنٹ ہے !!!
 
جی ہاں ہم نے پالی ہیں۔

اب سے کچھ سال اُدھر، ہم اپنے گھر سے باہر نکلے تو ایک بطخ صاحبہ کو گھر کے سامنے ٹہلتا پایا، جانے کہاں سے مٹکتی مٹکاتی، چل کر ہمارے گھر تک آئی تھیں۔ ہم انہیں اپنے گھر کے اندر لے گئے، کچھ دانا وغیرہ کھلایا ، پانی پلایا تو خوش ہوگئیں۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ ان صاحبہ کو کہاں رکھا جائے۔ بچے ابھی چھوٹے تھے اور ہمارے گھر کی چھت فارغ تھی لہٰذا بطخ بیگم کو جھٹ پٹ چھت پر منتقل کردیا۔


اب روز صبح شام انہیں ہاتھ میں دانے لے کر کھلاتے اور اس کے بعد کچھ دیر ان کی گردن کو سہلاتے۔ کچھ دیر اپنے جسم کو سہلوانے کے بعد وہ مٹکتی ہوئی اپنی سہانی چال کے ساتھ ایک طرف کو چل پڑتیں۔


کچھ ہفتے گزرے تو ہمیں خیال آیا کہ ہم اگر ان کے لیے ایک عدد ساتھی کا بندوبست کردیں تو بہت اچھا ہوگا۔ بازار گئے اور ایک نر بطخ خرید کر گھر لے آئے۔ ایک دو دن تک تو بی بطخ نے ان صاحب کو کچھ لفٹ نہ کروائی۔ پھر اس کے بعد کی صورتحال کچھ یوں تھی کہ جب بھی ہم چھت پر پہنچتے دونوں میاں بی بی کو ایک ساتھ ٹہلتے پاتے ۔ ادھر بی بی نے ہمیں لفٹ کروانی بھی چھوڑدی۔ نہ ہمارے پاس آتیں ،نہ اپنی گردن سہلواتیں، نہ ہمارے ہاتھوں سے دانہ کھاتیں۔ ہمارے لیے اجنبی بن گئیں۔ یہی نہیں بلکہ ہمارے چھوٹے بچوں کا پیچھا کرکے انہیں تنگ بھی کرتیں۔ ہم نے ان کا یہ ڈھنگ دیکھا تو کھیل کا نیا طریقہ نکالا۔ ان کے آگے آکر بھاگنا شروع کردیتے۔ اب تو ہم آگے آگے اور وہ پیچھے پیچھے۔ خوب رونق لگتی۔ بچے یہ تماشا دیکھ کر ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوجاتے۔

بعد میں جب ہم گھر شفٹ کرنے لگے تو اس خوبصورت جوڑے کو اپنے پڑوسیوں کے حوالے کردیا ، اس ہدایت کے ساتھ کہ وہ ان دونوں کا خاص خیال رکھیں گے، اور وہاں سے چلے آئے۔
 
Top