بعد از طلاق متعہ؟

گرائیں

محفلین
http://thenews.com.pk/top_story_detail.asp?Id=21618

Monday, April 20, 2009
ISLAMABAD: The Law and Justice Commission of Pakistan, in its meeting here, has discussed the proposal of “Post-Divorce Mutah” for wives as ordained in the Holy Quran by revisiting the half-century-old Muslim Family Law Ordinance 1961 and the West Pakistan Family Courts Act 1964 keeping in view the changing needs of the society. The commission observed that the proposed amendment would be beneficial for a divorced wife and protect her from facing agonies after divorce, said a press release issued here on Sunday.

The meeting was held here on April 18 under the chairmanship of Chief Justice of Pakistan Justice Iftikhar Muhammad Chaudhry, who is also the chairman of the commission.

معاف کیجئیے گا، مگر یہ اصطلاح میرے لئے بالکل نئی ہے۔ کیا صاحب علم لوگوں میں سے کوئی اس پر روشنی ڈالنا گوارا کرے گا؟
 

سعود الحسن

محفلین
گرائیں یہاں متعہ سے مطلب معاوضہ ، خرچہ یا مینٹنس ہے ،

اس اصول کے ذریعہ عورت کی درخواست پر طلاق کے بعد عدت کے دورآن یا اس سے زیادہ کوئی مدت جو عدالت عورت اور مرد کے حالات دیکھتے ہوئے مناسب سمجھے، کے لیے عدالت مرد کو پابند کردیتی ہے کہ وہ عورت کو اس عرصہ تک ایک مخصوص رقم ماہانہ بنیاد پر ادا کرتا رہے گا۔

اس کا مقصد طلاق کی صورت میں عورت کو عدت کے دورآن یا اس کے بعد کچھ عرصہ تک فکر معاش سے آزاد کرنا ہے۔
 

دوست

محفلین
متعہ اہل تشیع کے نزدیک نکاح کی ایک ایسی قسم ہے جس میں آپ خاتون سے ایک مقررہ وقت کے لیے نکاح کرتے ہیں۔ یہ مدت چند دن بھی ہوسکتی ہے اور چند ماہ بھی۔ بعد از طلاق متعہ میرے لیے نئی چیز ہے۔
 

گرائیں

محفلین
دوست، میں نے اپنے ایک اہل تشیع دوست سے آج شام اس بارے میں اظہار خیال کیا۔ وہ خود نا آشنا تھا اس اصطلاح سے۔ اُس سے جتنی بھی گفتگو ہوئی، اس کے بعد سعودالحسن کی وضاحت پڑھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ہم دونوں دوست خوا مخواہ وقت ضائع کر رہے تھے۔

:blushing:
 

سعود الحسن

محفلین
یعنی یہ alimony کی بات ہو رہی ہے؟

جی زیک کسی حد تک ملتی چیز ہے ، لیکن بڑا فرق یہ ہے کہ عام طور پر المنی کی ڈیمانڈ ہر دو فریق کر سکتے ہیں ، جبکہ متعہ بعد از طلاق یا منٹینس افٹر ڈایورس کا مطالبہ صرف عورت کر سکتی ہے۔ اور یہ عام طور پر صرف عدت یا کسی اور مختصر عرصہ کے لیے ہوتا ہے۔
 
Top