پہلے میں ہی عرض کروں
نوید یہ تم ٹائپ کر رہے ہو یا ان پیج فائل تمھارے پاس ہے؟
اور اگر ان پیج فائل تھی تو شکایت کہ اب تک مجھے کیوں نہ بھیجی؟؟؟؟
مزید یہ کہ ’کوما‘ ’،‘ کی جگہ تخاطبی نشان "‘" کا استعمال دیکھنے میں خوبصورت سہی، لیکن متن کی بہر حال غلطی ہے۔ خاص کر اس صورت میں جب ٹائپ کئے ہوئے مواد سے ہی املا کی پڑتال کی لغتیں بنائی جاتی ہیں۔ لیکن کیا کیا جائے کہ ہمارے کمپوزرس کو اس کی عادت ہو گئی ہے کہ کاما کی جابجائی کرتے ہوئے کچھ جگہ کی بچت کریں اور ’حسن‘ میں اضافہ کریں۔
تم کم از کم یہ عادت مت اپناؤ بھائ۔