بغداد ایئرپورٹ پرامریکی راکٹ حملے؛ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق

جاسم محمد

محفلین
شکر الحمدللہ دل اور دماغ کھلے ہوئے کائنات مسخر کرنے کی داغ بیل ہم نے ہی ڈالی تھی جس پر چل کر مغرب نے کامیابیاں حاصل کی اصل تو بنیاد ہی ہوتی ہے اب پیچھے کیوں رہ گئے اس پر روشنی ڈالونگا تو بات دوسری طرف نکل ائے گی...
مغرب اس لئے آگے نکل گیا کیونکہ اس نے مسیحی کیتھولک-پروٹسٹنٹ مذہبی تنازعے اور جنگیں ترک کرکے آپس میں امن و سلامتی کے ساتھ رہنا سیکھ لیا تھا۔ مسلمان ابھی تک سنی-شیعہ میں مصروف ہیں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
مغرب اس لئے آگے نکل گیا کیونکہ اس نے مسیحی کیتھولک-پروٹسٹنٹ مذہبی تنازعے اور جنگیں ترک کرکے آپس میں امن و سلامتی کے ساتھ رہنا سیکھ لیا تھا۔ مسلمان ابھی تک سنی-شیعہ میں مصروف ہیں۔
رہنا سیکھا تو دوسروں کو بھی رہنے دو جو مسئلے خود نمٹا لیے اسے دوسری جگہ کھڑے کر کے اپنے مفادات حاصل کرنا چھوڑ دو....مگر کیا کریں ٹامی کے منہ کو خون جو لگ گیا ہے...
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
وہ ایران کی عراق میں مبینہ مداخلت کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔ جو کہ غلط ہے۔ کسی بھی ملک کے سفارتخانے کو کسی بھی بنیاد پر نشانہ بنانا غیر اخلاقی، قبیح فعل ہے جس کی بھرپور مذمت کرنی چاہئے۔ ایرانی سفارتخانے پر حملے کا جواب امریکی سفارتخانے پر حملے سے دینا بھی غلط ہے۔
Protesters Attack Iranian Consulate in Iraqi City
Pro-Iranian Protesters End Siege of U.S. Embassy in Baghdad
دونوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ تھوڑا سا ایشو کی گہرائی میں جا کر اس کو اسٹڈی کیا کریں۔
 
جاسم محمد

محفلین
رہنا سیکھا تو دوسروں کو بھی رہنے دو جو مسئلے خود نمٹا لیے اسے دوسری جگہ کھڑے کر کے اپنے مفادات حاصل کرنا چھوڑ دو....مگر کیا کریں ٹامی کے منہ کو خون جو لگ گیا ہے...
یہی مشورہ ایران کو بھی دیں کہ وہ اپنے مفادات شام، یمن، عراق، فلسطین وغیرہ میں حاصل کرنا چھوڑ دے۔ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔
ایک طرف ایرانی چاہتے ہیں کہ امریکہ و اسرائیل خطے سے نکل جائے کہ وہ کافر ہیں۔ تو دوسری طرف کافر روس سے پینگیں بڑھائی ہوئی ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
دونوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ تھوڑا سا ایشو کی گہرائی میں جا کر اس کو اسٹڈی کیا کریں۔
امریکی سفارت خانہ پر حملہ اس سے پہلے ایک امریکی حملہ کے جواب میں کیا گیا تھا جو امریکہ نے اس سے پہلے اپنے کنٹریکٹرز پر حملے کے جواب میں کیا تھا۔ بلی چوہے کا کھیل جاری ہے
Iran general Qasem Soleimani killing: how we got here
 
اکمل زیدی

محفلین
یہی مشورہ ایران کو بھی دیں کہ وہ اپنے مفادات شام، یمن، عراق، فلسطین وغیرہ میں حاصل کرنا چھوڑ دے۔ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہیں۔ ایک طرف چاہتے ہیں کہ امریکہ و اسرائیل خطے سے نکل جائے کہ وہ کافر ہیں۔ دوسری طرف کافر روس سے پینگے بڑھائی ہوئی ہیں۔
ابھی میری بات ہوئ صدر ایران سے یہ آپ کی یہ پوسٹ دکھائ تو وہ کہتے ہیں خطے میں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہو گا وہاں اسے روکنے کے لیے وہاں ہونگے باقی ہم ان ممالک کی مرضی سے ہیں کوئ گھس بیٹھے نہیں ہیں...
 
مسلمانوں نے متفقہ طور پر ایران کو اپنا نمائندہ تسلیم نہیں کیا۔ خود ہی منہ میاں مٹھو ۲ ارب مسلمانوں کا محافظ بننے کی کوشش نہ کریں۔
جہاں تک ظلم کی بات ہے تو پہلے ایران کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور مظالم دور کرنے پر کام کریں
 
جاو اب جا کے کوئ کھمبہ نوچو....
 
جاسم محمد

محفلین
جاو اب جا کے کوئ کھمبہ نوچو....
مسلمانوں کے ساتھ شدید ترین مظالم تو چین، بھارت اور کشمیر میں بھی ہو رہے۔ کیا ایران نے ان کے دفاع میں چین و بھارت سے اپنے سفارتی تعلقات و تجارت معطل کردی؟ یہ ایرانی کھمبا آپ ہی نوچیں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
مسلمانوں کے ساتھ شدید ترین مظالم تو چین، بھارت اور کشمیر میں بھی ہو رہے۔ کیا ایران نے ان کے دفاع میں چین و بھارت سے اپنے سفارتی تعلقات و تجارت معطل کردی؟ یہ ایرانی کھمبا آپ ہی نوچیں۔
ذیشان بھائ نے صحیح مشورہ دیا تھا کی ذرا گہرائ میں جا کر معاملہ دیکھا کریں ایک دم الٹی نہ کردیا کریں( یہ آخری حصہ اقتباس کا حصہ نہیں ہے vomtingوالا) خیر آپ ملاحظہ کریں ایران وہ واحد اسلامی ملک ہے جس نے بباہنگ دہل بیانات دیے ہیں جب کہ اسی دوران جب کشمیر پر ظلم و بربریت کا بازار گرم تھا.. دیگر اسلامی ملک بھارت کو عزت و احترام اور انعامات نواز رہے تھے...
 
سخت ترین بیانات تو اسلامی جمہوریہ پاکستان نے بھی بہت دیے ہیں۔ اصل چیز یہ ہے کہ عملی طور پر کیا کیا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
پاکستان کی خارجہ اور دفاعی پالیسی جنرل ایوب کے مارشل لا کے وقت سے فوج کے ہاتھ میں ہے۔ امریکیوں نے اس نازک صورتحال میں بالکل ٹھیک شخص سے رابطہ کیا ہے۔
بینظیر ۱۹۹۰ اور نواز شریف ۱۹۹۹ میں ان پالیسیوں پر کنٹرول کے چکر میں سیاسی شہید کر دیے گئے تھے
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
قاسم سلیمانی جیسی ہائی پروفائل شخصیت کو قتل کر دینا امریکہ کی ایک بہت غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک حرکت ہے۔ اس پر مستزاد کہ ان کا جوکر حکمران یہ کہہ رہا ہے کہ یہ جنگ کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے نہ کہ شروع کرنے کیلئے۔ رواں ماہ میں شروع ہونے والے مواخذے سے توجہ ہٹانے اور اس سال ہونے والے الیکشن کیلئے یہ مسخرا کچھ بھی کر گزرے گا۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
پومپیو نے باقی ممالک میں وزرائے اعظم سے گفتگو کی اور پاکستان میں آرمی چیف سے۔ اس دوران ہمارے وزیر اعظم صاحب بنی گالہ میں خوبانیاں ٹھونگتے رہے۔
 
Top