بغرض اصلاح استاتذہ کی خدمت میں

فاخر

محفلین
ایک مطلع دو شعر
فاخرؔ ،نئی دہلی

مجھ سے یوں جدا رہنا ، مجھ سے ماسوا رہنا
تیرا یہ تغافل ہے ، مجھ سے یوں خفا رہنا
میں سمجھ رہا ہوں سب ، میں بھلا سکوں گا کب
پاس آکے یوں بالکل ، تیرا باحیار ہنا
یاد تیری آتی ہے ، آنکھ بھیگ جاتی ہے
اے صنم گزارش ہے، تم کہ با وفا رہنا
 
مدیر کی آخری تدوین:
ایک مطلع دو شعر
فاخرؔ ،نئی دہلی

مجھ سے جدا رہنا ، مجھ سے ماسوا رہنا
تیرا یہ تغافل ہے ، مجھ سے یوں خفا رہنا
میں سمجھ رہا ہوں سب ، میں بھلا سکوں گا کب
پاس آکے یوں بالکل ، تیرا باحیار ہنا
یاد تری آتی ہے ، آنکھ بھیگ جاتی ہے
اے صنم گزارش ہے، تم کہ با وفا رہنا
پہلا مصرع بحر میں نہیں۔ شاید کوئی ٹائپو ہے
 

فاخر

محفلین

منذر رضا

محفلین
میں استاد تو نہیں ہوں۔۔۔۔شاعر بھی نہیں ہوں۔۔۔
لیکن سچ کہوں تو لاجواب غزل۔۔۔۔
جذبات کی غمازی کرتی ہے۔۔۔۔
سلامت رہیے۔۔۔۔۔
کیا خوب کہا۔۔۔۔
اے صنم گزارش ہے ، تم کہ باوفا رہنا
واہ۔۔۔۔
 

فاخر

محفلین
میں استاد تو نہیں ہوں۔۔۔۔شاعر بھی نہیں ہوں۔۔۔
لیکن سچ کہوں تو لاجواب غزل۔۔۔۔
جذبات کی غمازی کرتی ہے۔۔۔۔
سلامت رہیے۔۔۔۔۔
کیا خوب کہا۔۔۔۔
اے صنم گزارش ہے ، تم کہ باوفا رہنا
واہ۔۔۔۔
جزاک اللہ پسندیدگی پر تہہ دل سے شکریہ !!!
 

فاخر

محفلین
مکمل غزل ملاحظہ فرمائیں !!


غزل
افتخار فاخرؔ ،نئی دہلی
مجھ سے یوں جدا رہنا ، مجھ سے ماسوا رہنا
تیرا یہ تغافل ہے ، مجھ سے یوں خفا رہنا
میں سمجھ رہا ہوں سب ، میں بھلا سکوں گا کب
پاس آکے یوں بالکل ، تیرا باحیا رہنا
یاد تیری آتی ہے ، آنکھ بھیگ جاتی ہے
اے صنم گزارش ہے، تم سے ، با وفا رہنا
زندگی میں آفت ہو ، ہر طرف مصیبت ہو
اس گھڑی میں میری جاں ، تم ہی نا خدا رہنا
ساز ہو سراپا تم ، سوز بھی سراپا تم
میرے شعر کا فن ہو ، بن کے باصفا رہنا
 

منذر رضا

محفلین
مکمل غزل ملاحظہ فرمائیں !!

لاجواب @افتخاررحمانی فاخر

غزل
افتخار فاخرؔ ،نئی دہلی
مجھ سے یوں جدا رہنا ، مجھ سے ماسوا رہنا
تیرا یہ تغافل ہے ، مجھ سے یوں خفا رہنا
میں سمجھ رہا ہوں سب ، میں بھلا سکوں گا کب
پاس آکے یوں بالکل ، تیرا باحیا رہنا
یاد تیری آتی ہے ، آنکھ بھیگ جاتی ہے
اے صنم گزارش ہے، تم سے ، با وفا رہنا
زندگی میں آفت ہو ، ہر طرف مصیبت ہو
اس گھڑی میں میری جاں ، تم ہی نا خدا رہنا
ساز ہو سراپا تم ، سوز بھی سراپا تم
میرے شعر کا فن ہو ، بن کے باصفا رہنا
 

الف عین

لائبریرین
مجھ سے یوں جدا رہنا ، مجھ سے ماسوا رہنا
تیرا یہ تغافل ہے ، مجھ سے یوں خفا رہنا
مجھ سے ماسوا؟ سمجھ میں نہیں آیا

میں سمجھ رہا ہوں سب ، میں بھلا سکوں گا کب
پاس آکے یوں بالکل ، تیرا باحیا رہنا
بے ربطی محسوس ہو رہی ہے 'میں کیا سمجھ رہا ہوں؟ '

یاد تیری آتی ہے ، آنکھ بھیگ جاتی ہے
اے صنم گزارش ہے، تم سے ، با وفا رہنا
شتر گربہ ہے، پہلے مصرع میں تیری، دوسرے میں تم!
یاد کیا بے وفا کی نہیں آ سکتی؟

زندگی میں آفت ہو ، ہر طرف مصیبت ہو
اس گھڑی میں میری جاں ، تم ہی نا خدا رہنا
ٹھیک ہے

ساز ہو سراپا تم ، سوز بھی سراپا تم
میرے شعر کا فن ہو ، بن کے باصفا رہنا
با صفا کا تعلق؟
 

فاخر

محفلین
بہت بہت شکریہ الف عین صاحب !!! درست امور کی نشاندہی فرمائی آئندہ اس پر خیال رہے گا۔
 
Top