بلاعنوان ۔ از ناعمہ عزیز

ناعمہ عزیز

لائبریرین
لگا ایسا مجھے کہ میری متاع حیات کھو گئی
میں ، میں نا رہی ، میں اسی کے ساتھ کھو گئی

میرے تحریروں میں تھی جو تاثیر یوں اٹھی
مجھے بات نا ملی آہ ! میری بات کھو گئی

دن میں سوچا کہ سبھی روٹھے ہوئے منا لونگی
پھر گماں نا رہا کب دن ڈوبا اور رات ہو گئی

محبتوں کو چاہتوں کو دل سے نوچ ڈالا مگر
جب نفرتیں بھی کیں تو مجھے مات ہو گئی

میں نے سوچا کہ تلاشوں خود کو اندر کہیں
خود کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے میری ذات کھو گئی

اس نے پوچھا تمھیں تقدیر پر ہے یقیں ناعمہ ؟
میں نے فقط یہ کہا کہ، وہ میرے ساتھ سو گئی ۔۔
 

زبیر حسین

محفلین

زبیر حسین

محفلین
آخری شعر کو اگر یوں کریں تو کیا وزن نہیں آئے گا

اس نے پوچھا ناعمہ کیا ہے یقین تقدیر پر
میں نے فقط یہی کہا، وہ میرے ساتھ سو گئی
 

زبیر حسین

محفلین
پرسوں گھر بات کرتے ہوئے انٹر نیٹ کی کسی گڑ بڑ کی وجہ سے میں اپنے منے کو نہیں دیکھ پایا اور اس کا ملبہ اپنی بیگم پر ڈال دیا اور کہا
تم نے آج طبیعت میری بوجھل کر دی ہے
جاں میری،میری جان تم نے اوجھل کر دی ہے
 

نایاب

لائبریرین
زبردست کوئی نہیں ہے ، فاتح لالہ نے کہا کہ بالکل بے وزن ہے تم اس کو ڈیلیٹ کر دو۔۔ ہاں جی
بٹیا جی ۔۔ بہت خوب کوشش کی آپ نے ۔
اور یہ بھی اک سند ہی ہے کہ ۔ کچھ ایسا ہے اس کلام میں ۔ کہ استاد بھی اسے پڑھ اس کا وزن تولنے پر مجبور ہو گئے ۔
کوشش کرو تو نا ممکن نہیں کہ وزن توازن میں آجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

ماہا عطا

محفلین
hmmm bht achi likhi hy naima sad sad si parh k afsurda ho gyeeee :(
aub wazan jahn nhi hy wahn thora dal do na balance barbar ho jyeee ga hehehe

nhi mjhy bht achi lfi nazm really innna sad na likha kro na :(
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بٹیا جی ۔۔ بہت خوب کوشش کی آپ نے ۔
اور یہ بھی اک سند ہی ہے کہ ۔ کچھ ایسا ہے اس کلام میں ۔ کہ استاد بھی اسے پڑھ اس کا وزن تولنے پر مجبور ہو گئے ۔
کوشش کرو تو نا ممکن نہیں کہ وزن توازن میں آجائے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت دعائیں

اب میں کہاں سے وزن لاؤں :(
 
Top