بلال اعظم سے ملاقات

الف عین

لائبریرین
محمد بلال اعظم آج کل امریکہ میں ہیں اور شکاگو کی ایک فزکس لیب میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ کیلیفورنیا کے دار الحکومت سیکرامینٹو میں امریکن فزیکل سوسائٹی کی سالانہ کانفرنس3 سے 6 اپریل تک ہو رہی ہے جس میں شریک ہونے کے لئے بلال نے مجھے اطلاع دی، اور کیونکہ ہمارا شہر ڈیوس سیکرامینٹو سے صرف بیس میل پر ہے اس لئے بلال نے مجھے فیس بک پر میسیج کیا کہ ملاقات ممکن ہے۔ آج 2 اپریل کو سوا گیارہ بجے سیکرامینٹو لیند ہو رہے تھے۔ میں نے کہا کہ اگر سامان زیادہ نہ ہو تو ائر پورٹ سے سیدھے یہاں ہی آ جاؤ۔ چنانچہ سوا بارہ بجے کے قریب وہ اوبر سے ہمارے گھر پہنچے اور سوا دو بجے تک ہمارے ساتھ ہی رہے۔ ان سے بر صغیر کے بارے میں ہی زیادہ باتیں ہوئیں۔ اردو محفل سے زیادہ دوسری باتیں کہ یہاں وہ آج کل نہیں آ رہے ہیں، مگر بھائی وارث کا ذکر خیر بھی ر ہا۔ ریختہ اور سخن سرا ویب سائٹس کا بھی۔
بیگم نے سوچا کہ کھانے سے پہلے کافی گرم گرم پلا دی جائے، کھانا بعد میں کھائیں گے۔ مگر شکاگو اور یہاں دو گھنٹے کا فرق تھا۔ یعنی شکاگو کے حساب سے دو بجے کے بعد یہاں پہنچے تھے، اس لئے کافی کے ساتھ ہندوستان سے لایا ہوا نمکین مکسچر، اور وہیں کے ہی نائس بسکٹ( شکر لگے ہوئے ناریل کے بسکٹ) پسند آئے، اور کچھ امریکی بیکری کی مٹھائی سے انصاف کیا کہ بعد میں کھانے سے انہوں نے انکار ہی کر دیا کہ وہی کافی ہو گیا!
بہر حال اس موقعے کی کچھ تصویریں، دو میرے فون سے، باقی ان کے فون کے کیمرے سے
IMG_20240402_135200 by Aijaz Ubaid, on Flickr
IMG_20240402_135207 by Aijaz Ubaid, on Flickr

IMG-20240402-WA0016 by Aijaz Ubaid, on Flickr
IMG_20240402_135643 by Aijaz Ubaid, on Flickr
 
الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ یہ دوسری بار ہے کہ کسی محفلین سے بالمشافہ ملاقات ہوئی ہے، پہلے عزیزی مکرم نیاز تعمیر اور عندلیب سے ہو چکی تھی۔ لیکن بین الاقوامی ملاقات پہلی بار ہوئی ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون

فرخ منظور

لائبریرین
اعجاز صاحب ،بلال سے آپ کی ملاقات کے بارے میں پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ بلال کو میری طرف سےایک شعر نذر کر دیجیے گا۔
فیض زندہ رہیں وہ ہیں تو سہی
کیا ہوا گر وفا شعار نہیں :)
 
آخری تدوین:
انٹر نیٹ کی محبتیں بین الاقوامی سرحدوں سے آزاد، رنگ ونسل سے بری،عقائد و مسالک سے ماوریٰ اور عمروں کے تفاوت سے دورمگر عقیدت و احترام سے معمور:​
واہ ری اُردُو محفل ، واہ رے اُردُو جہاں!
bbcode image
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کیونکہ ہمارا شہر ڈیوس سیکرامینٹو سے صرف بیس میل پر ہے اس لئے بلال نے مجھے فیس بک پر میسیج کیا کہ ملاقات ممکن ہے۔ آج 2 اپریل کو سوا گیارہ بجے سیکرامینٹو لیند ہو رہے تھے۔ میں نے کہا کہ اگر سامان زیادہ نہ ہو تو ائر پورٹ سے سیدھے یہاں ہی آ جاؤ۔ چنانچہ سوا بارہ بجے کے قریب وہ اوبر سے ہمارے گھر پہنچے اور سوا دو بجے تک ہمارے ساتھ ہی رہے۔ ان سے بر صغیر کے بارے میں ہی زیادہ باتیں ہوئیں۔ اردو محفل سے زیادہ دوسری باتیں کہ یہاں وہ آج کل نہیں آ رہے ہیں، مگر بھائی وارث کا ذکر خیر بھی ر ہا۔ ریختہ اور سخن سرا ویب سائٹس کا بھی۔
بیگم نے سوچا کہ کھانے سے پہلے کافی گرم گرم پلا دی جائے، کھانا بعد میں کھائیں گے۔ مگر شکاگو اور یہاں دو گھنٹے کا فرق تھا۔ یعنی شکاگو کے حساب سے دو بجے کے بعد یہاں پہنچے تھے، اس لئے کافی کے ساتھ ہندوستان سے لایا ہوا نمکین مکسچر، اور وہیں کے ہی نائس بسکٹ( شکر لگے ہوئے ناریل کے بسکٹ) پسند آئے، اور کچھ امریکی بیکری کی مٹھائی سے انصاف کیا کہ بعد میں کھانے سے انہوں نے انکار ہی کر دیا کہ وہی کافی ہو گیا!
بہر حال اس موقعے کی کچھ تصویریں، دو میرے فون سے، باقی ان کے فون کے کیمرے سے
ماشاء اللہ !
ماشاء اللہ !
رشک آرہا ہے ہمیں محمد بلال اعظم میاں پر !کیا قسمت پائی اور ؀
ہوا ملاقات کا شرف حاصل ۔۔۔
استاد محترم سلامت رہیے ۔استاد ، مربی ،محسن،دوست اور پتہ نہیں کتنے خوب صورت رشتے آپ میں موجود ہیں جنھیں کوئی ایک خاص نام دینا میری استطاعت سے باہر ہے۔اتنی خوشی ہوئی آپکو دیکھ کہ بیان نہیں کرسکتے ۔۔اور پھر بلال میاں کو بالمشافہ گفتگو کا شرف حاصل ہوا۔اللہ اللہ
کرتے ہیں بالمشافہ ستاروں سے گفتگو
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
آپ کی سعود سےبھی تو ملاقات ہو چکی ہے۔ :)
ثابت ہوا کہ یادداشت مجھ سے آگے نکل چکی ہے۔
در اصل سعود کا نام اردو محفل سے پہلے ہی سنا جا چکا تھا اور میں ان سے ربط کر چکا تھا، لینکس کے اردو ترجمے کے سلسلے میں!
البتہ محمدظہیر سے بھی ملاقات ہو چکی ہے، یہ بالکل بھول چکا تھا
یہ حقیقت ہے کہ کسی بھی پاکستانی محفلین سے یہ پہلی ملاقات تھی
 
الف عین

لائبریرین
زبردست۔

آپ کا مستقل قیام ڈیوس میں ہے؟ اگر کیلیفورنیا کا چکر لگا تو بتاوں گا
ہمارا گرین کارڈ ہے، تو زیادہ تر قیام تو یہاں Davis, CA میں ہی ہے، حیدر آباد درمیان میں جا چکے ہیں اور ابھی 28 فروری کو ہی واپس آئے ہیں، اور Return Ticket کے ساتھ، یعنی 31 اکتوبر کو پھر حیدر آباد جائیں گے، لیکن اس بار شاید دو ماہ کے لیے ہی جانا ہو۔ محفل میں اطلاع دیتا ہی رہتا ہوں کہ کہاں کا سفر در پیش ہے، جب تمہارا یہاں کا پلان بنے تو دیکھ لینا کہ میں یہاں ہوں یا نہیں!
 
سید ذیشان

محفلین
ثابت ہوا کہ یادداشت مجھ سے آگے نکل چکی ہے۔
در اصل سعود کا نام اردو محفل سے پہلے ہی سنا جا چکا تھا اور میں ان سے ربط کر چکا تھا، لینکس کے اردو ترجمے کے سلسلے میں!
البتہ محمدظہیر سے بھی ملاقات ہو چکی ہے، یہ بالکل بھول چکا تھا
یہ حقیقت ہے کہ کسی بھی پاکستانی محفلین سے یہ پہلی ملاقات تھی
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، محفلین علم اللہ سے بھی آپ کی ملاقات ہو چکی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ بہت اچھا لگا آپ لوگوں کا ملنا۔ بلال بہت خوش قسمت ہیں ماشاءاللہ۔
اللہ پاک استادِ محترم کو بہت اچھی صحت اور آسانیوں سے نوازے۔ آمین!
 
فہیم

لائبریرین
ویسے اگر سب سے زیادہ محفلین سے ملاقات کی لسٹ ترتیب دی جائے تو ہمیں لگتا ہے کہ ہمارا نام ٹاپ تھری میں ضرور شامل ہوگا :)
 
Top