بلاول بھٹو: 'مشرف نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میری والدہ کو قتل کروایا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ذاتی طور پر سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سمجھتے ہیں جنھوں نے حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی والدہ کو قتل کروایا۔

پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں انھوں نے اپنی والدہ کے قتل میں ملوث افراد کے بارے میں پہلی بار تفصیل سے اظہار خیال کیا۔
اوئن بینٹ جونز سے خصوصی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ وہ اس نوجوان لڑکے کو بینظیر کا قاتل نہیں سمجھتے جس نے 27 دسمبر سنہ 2007 کی شام راولپنڈی میں ان کی والدہ پر حملہ کیا تھا۔
'مشرف نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میری والدہ کو قتل کروایا۔ اس دہشت گرد نے شاید گولی چلائی ہو، لیکن مشرف نے میری والدہ کی سکیورٹی کو جان بوجھ کر ہٹایا تاکہ انھیں منظر سے ہٹایا جا سکے۔'
بلاول بھٹو کے مطابق پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کو براہِ راست دھمکی دی اور کہا کہ ان کے تحفظ کی ضمانت ان (مشرف) کے ساتھ تعاون پر منحصر ہے۔
اس کے بعد، بلاول کے مطابق حملے والے روز پرویز مشرف نے بینظیر کی سکیورٹی ہٹا دی۔ 'حملے کے دن ان کے گرد جو سکیورٹی حصار ہوتا تھا اسے بھی ہٹا دیا گیا۔ جیسا کہ میں نے کہا، میں اس طرح کے اتفاقات پر یقین نہیں رکھتا۔'
ان سے جب پوچھا گیا کہ رائے عامہ کے جائزے بتاتے ہیں کہ بہت سے پاکستانی آپ کے والد کو بینظیر بھٹو کا قاتل سمجھتے ہیں، تو بلاول نے کہا کہ یہ مظلوم کو ظالم قرار دینے کے مترادف ہے۔
میری والدہ کے قتل کے معاملے میں حقائق کو چھپایا جا رہا ہے اور میڈیا کے ذریعے ایک خاص طرح کا تاثر پیدا کیا جا رہا، مشرف کو بچانے کے لیے۔'
بلاول کے مطابق 'حقائق یہ ہیں کہ مشرف نے میری والدہ کو قتل کیا۔'
پاکستان کے نظام میں کس کی مدد سے پرویز مشرف نے ایسا کیا؟ اس سوال پر بلاول کا کہنا تھا کہ انھیں ٹھیک سے یہ نہیں معلوم کہ اس قتل میں ان کی مدد کس نے کی۔
'میں انھیں ذاتی طور پر اس قتل کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔ میرے پاس یہ تفصیل نہیں ہے کہ اس نے کسی کو فون پر اس کی ہدایت دی یا کسی میٹنگ میں کسی کو خفیہ کوڈز کے ذریعے پیغام دیا کہ ان کا بندوبست کر دو اس لیے میں لوگوں یا اداروں پر خواہ مخواہ الزام تراشی نہیں کروں گا۔'
پیپلز پارٹی کے سربراہ نے بینظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے کے ملوث افراد کو بری کرنے کے فیصلے پر عدالت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
'حقائق یہ ہیں کہ مشرف نے میری والدہ کو قتل کیا‘
 
یہ بات غور کرنے والی ہے کہ بہت سے پاکستانی زرداری کو بے نظیر کا قاتل سمجھتے ہیں اور بہت سے مشرف کو، مگر بے نظیر کا بیٹا کیا سمجھتا ہے؟ کیا بلاول اس الزام سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے؟ اس الزام سے سیاسی فائدہ اٹھانا ناممکن ہے کیونکہ پیپلزپارٹی نے الیکشن ن لیک اور تحریک انصاف کے خلاف لڑنا ہے مشرف یا اس کی باقیات کے خلاف نہیں۔ یا یہ الزام لگانے کا مقصد صرف باپ کو بچانا ہے؟
 
بلو رانی اور مسٹر دس فیصد میں کوئی فرق نہیں۔
 
زرداری کی مہربانی سے پیپلز پارٹی صرف سندھ تک سمٹ گئی ہے، اور سندھ میں پیپلزپارٹی کو خطرہ اصل میں پیر پگاڑا(جدید) پارٹی سے ہے ۔ ۔ اگر پیر پگاڑا زرداری پر بے نظیر کے قتل کا الزام لگاتا ہے تو بلاول کا مشرف پر الزام یقینا زرداری کو الزام سے بچا کر سیاسی فائدہ اٹھانا ہے ۔ اگلے برس الیکشن آنے والے ہیں۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
بے نظیر بھی سیاست کی ماہر تھیں، وہ بھی وزیراعظم نامزد ہوئی تھی
زرداری اور پی پی پی کے دیگر اراکین کے کرپشن اور بے اعتمادی کی وجہ سے
ہاتھ دھونا پڑا۔
مشرف کے زمانے میں جیل میں جو بھی ڈیل ہوئی وہ مشرف ، زرداری اور انکے اعتماد والے
لوگ جانتے ہیں۔
بے نظیر کا قتل جیل، مشرف ، زرداری کا 100 فیصد نتیجہ ہے اس کے بعد سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا۔
فائدہ ذوالفقار علی بھٹو کے خاندان کے ہاتھ سے نکل کر حکیم علی زرداری خاندان کو منتقل ہوگیا۔
اللہ بی بی بے نظیر کو جوار رحمت میں جگہہ دے اور جن لوگوں کی وجہ سے قتل ہوئی ان کو سزا دنیا و
آخرت میں دے۔ آمین
 
محمد وارث

لائبریرین
DSBsyUVXkA0yinr.jpg:large
 
جب ایک بار پہلے الیکشن کمپین پر دہشتگرد حملہ ہوا تھا اور محترمہ بال بال بچی تھیں، انہیں اسوقت ہی بوریا بستر اسمیٹ کرملک چھوڑ دینے چاہئے تھا۔ مگر بھٹو خاندان کی یہ تاریخی میراث رہی ہے کہ وہ شہید ہو کر سیاسی حیات ہو جاتے ہیں۔
 
ہادیہ

محفلین
پرویز مشرف کو کیا فائدہ ہوا بھلا؟؟ اصل فائدہ تو آصف زرداری کو ہوا تھا۔۔ بی بی کے نعرے مار مار کر عوام کو اتنا جذباتی کیا کہ سب نے ووٹ ہی آصف زرداری کودیے۔۔ اب انہیں یاد رکھنا چاہیے عوام ایک بار بیوقوف بن گئی ہے بار بار نہیں بن سکتی۔۔
 
آجکل بڑی سیاسی پوسٹس کر رہی ہیں۔ سب خیریت ہے نا؟
 
الف نظامی

بےنظیر بھٹو کی شہادت سے پرویز مشرف سمیت آصف علی زرداری اور نواز شریف کو نقصان ہوا۔
 
ہادیہ

محفلین
آجکل بڑی سیاسی پوسٹس کر رہی ہیں۔ سب خیریت ہے نا؟
پہلے تو آپ بتاؤ آپ ہو کون؟؟ آپ کو کیسے علم میں پہلے سیاسی ٹاپک پر کوئی پوسٹ نہیں کرتی تھی اور اب کرتی ہوں۔۔
ویسے خیریت ہے۔۔ آپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے سیاسی پوسٹ یہاں عدنان بھائی ،لئیق بھائی یا فرقان بھائی کرتے ہیں۔ ہم صرف تبصرہ کرتے ہیں۔۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
میں تو وہ ویڈیوں ڈھونڈ رہا تھا جس میں " بلاول شہید" کی ذمہ داری اس کی پھپی نے لے لی۔
ہے کوئی اس ویڈیوں کو پیش کردے۔
اور ایک ویڈیوں میں زرداری نے کہا تھا کہ "بلاول بھی ہوگی" وہ ویڈیوں بھی کوئی ڈھونڈ
دے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
جب ایک بار پہلے الیکشن کمپین پر دہشتگرد حملہ ہوا تھا اور محترمہ بال بال بچی تھیں، انہیں اسوقت ہی بوریا بستر اسمیٹ کرملک چھوڑ دینے چاہئے تھا۔ مگر بھٹو خاندان کی یہ تاریخی میراث رہی ہے کہ وہ شہید ہو کر سیاسی حیات ہو جاتے ہیں۔
مرنے کو کسی کا دل نہیں چاہتا جنابِ کافِ سین صاحب اور خاص طور پر سیاستدانوں کا اور "شہادت" کا رُتبہ ان کو انکے لواحقین عطا کرتے ہیں۔سیاسی قتل گھمبیر سازشوں اور مخصوص محرکات کا نتیجہ ہوتے ہیں اور پوری دنیا میں ہوتے رہتے ہیں۔ قاتلین کا پتا البتہ کم ہی چلتا ہے اور جہاں چل جاتا ہے وہاں اس کے نتائج بھی ہوتے ہیں اچھے بھی اور برے بھی۔ اچھے جیسے مہاتما گاندھی کا قتل، قاتل کا علم ہو گیا تو ہزاروں مسلمانوں کی جان بچ گئی، اور برے جیسے ایک اور گاندھی ،اندرا کا قتل، قاتلوں کا علم ہونےپر ہزاروں سکھ موت کی بھینٹ چڑھ گئے!
 
Top