بلاگر:تحریر دائیں سے بائیں۔۔ مدد درکار

محمداحمد

لائبریرین
جہاں زیب اشرف نے بلاگسپاٹ کے سانچے کو اردو میں کنورٹ کرنے کا بہت اچھا ٹیوٹوریل ترتیب دیا ہے جس کا ربط میں نے آپ کو وزیٹر پیغام میں ارسال کیا ہے، اُمید ہے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 

عطاء رفیع

محفلین
جہاں زیب اشرف نے بلاگسپاٹ کے سانچے کو اردو میں کنورٹ کرنے کا بہت اچھا ٹیوٹوریل ترتیب دیا ہے جس کا ربط میں نے آپ کو وزیٹر پیغام میں ارسال کیا ہے، اُمید ہے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
آپ کا شکریہ۔ در اصل میں نے ان کے اسی کتابچے کی مدد سے بلاگنگ شروع کی تھی اور ان کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق میں نے تحریر دائیں سے بائیں کرنے کے ٹیگز میں تبدیلی بھی کی ہے لیکن ہنوز دلی دور است۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
دراصل اس سلسلے میں میری شدبد بھی انتہائی معمولی ہے اور میں اردو محفل کے ماہرین کی تحاریر اور انٹرنیٹ پر موجود رہنما تحریروں سے مدد لے کر ہی اپنا کام چلاتا ہوں۔ جب تک ماہرین کی توجہ آپ کے مسئلے کی طرف ہو، میرے ذہن میں صرف یہی آتا ہے کہ اگر آپ کے سکرپٹ میں ٹیکسٹ الائن کی سنٹیکس موجود ہے تو اسے
;text-align:right
کرکے دیکھیں شاید آپ کا مسئلہ حل ہوجائے۔
 
PHP:
#navbar-iframe
{
  height:0px;
  visibility:hidden;
  display:none
}
h3.entry-title
{
font: 200% 'Jameel Noori Nastaleeq','Alvi Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Tahoma;
text-align:right;
}
.descriptionwrapper , .description
{
font: 100% 'Jameel Noori Nastaleeq','Alvi Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Tahoma;
}
.post-body
{
font: 130% 'Jameel Noori Nastaleeq','Alvi Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Tahoma;
text-align:right;
}
ul .posts
{
font: 100% 'Jameel Noori Nastaleeq','Alvi Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Tahoma;
}
#header h1 
{
font: 350% 'Jameel Noori Nastaleeq','Alvi Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Tahoma;
text-align:center;
background-color:#987;
height:120px;
line-height:110px;
}
div .q_avatar-image-container, div .q_avatar-stock
{
float:right;
}
.comment-body p
{
font: 110% 'Jameel Noori Nastaleeq','Alvi Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Tahoma;
text-align:right;
}
#comments .comment-author
{
text-align:right;
padding-right:25px;
padding-left:5px;
}
#comments-block.avatar-comment-indent 
{
margin-right:20px;
margin-left:10px;
}
div .avatar-image-container,div .avatar-stock
{
position:relative;
left:700px;
height:37px
width:37px;
}

ایک دوست کے کہنے پر کچھ ماہ پہلے بلاگ سپاٹ کو اردو میں کرنے کیلئے سی ایس ایس میں تھوڑی سی تبدیلی کی تھی۔اس کوڈ کو استمال کرنے سے امید ہے بلاگ ٹھیک سے اردو دیکھانے لگے گا،باقی جو بلاک آپ استمال نہ کرنا چاہیں اسے ختم کردیں۔اب صیح سے یاد نہیں ہے کہ تفصیل سے آپ کو بتا سکوں :)،
استمال کرنے کا طریقہ یہ ہے ،
Design->Template Designer->Advance->Add CSS
اور وہاں یہ کوڈ پیسٹ کردیں اور بعد میں کسی حصے کو استمال نہ کرنا ہو تو ختم کر دیں یا اس میں تھوڑی بہت تبدیلی کرلیں۔
 

عطاء رفیع

محفلین
ایک اور مسئلہ سامنے آیا ہے وہ یہ کہ میں نے بلاگ میں جو Gadgetsاستعمال کئے ہیں ان کی تحریر دائیں سے بائیں کیسے ہوگی۔ مثلا حالیہ تبصرے، اور محفوظات وغیرہ تاحال بائیں سے دائیں نظر آرہے ہیں۔ اس کے لئے کونسا پی ایچ پی کوڈ استعمال کرنا ہوگا۔ ایک بار نظر پھر آپ کی چوکھٹ پہ ہے۔
بلاگ
 
Top