بلاگر سورس ایچ ٹی ایم ایل فائل

کیا بلاگر پر html data فائل کو موڈیفائی کرنا ممکن ہے؟ اگر ہاں تو کیسے؟ اور اگر فائل ایڈٹ ہوگئی تو اسے کہاں اور کیسے اپلوڈ کیا جائے گا؟ عام طور پر بلاگر میں محض ٹیمپلیٹ فائل موڈیفائی کی جاتی ہے۔ جو آسان کام ہے۔ مگر میں data فائل میں اپنی مرضی کی کچھ چینج کرنا چاہتا ہوں۔ کوئی مدد کرو غریب کی۔ :(

محمداحمد بھائی
محب علوی بھائی
نبیل بھائی
ابن سعید بھائی
انیس الرحمن
 
وہ ایچ ٹی ایم ایل فائل جس میں بلاگ کے کسی بھی پیج کا ڈیٹا ہوتا ہے۔ جیسے کامنٹ باکس وغیرہ۔
لیکن ڈیٹا تو کسی ایچ ٹی ایم ایل فائل میں نہیں ہوتا بلکہ ڈیٹا بیس میں ہوتا ہے۔ اگر مواد میں کوئی تبدیلی کرنی ہے تو آپ پیغامات یا تبصروں میں مدون کر سکتے ہیں۔ :)
 
اچھاوو!! ویسے مجھے یہ سب اصطلاحات نہیں آتی ناں۔ خیر۔
در اصل میں اپنے بلاگ کو مکمل اردو میں کرنا چاہتا ہوں۔ اس سلسلے میں مجھے بلاگر زیادہ آسان لگتا ہے۔ باقی سب تو موڈیفائی کر چکا ہوں۔ صرف کمنٹ باکس کا مسئلہ اٹکا ہوا ہے۔ اسے مکمل اردو میں بدلنا چاہتا ہوں مثلاً کمنٹ باکس میں لکھا ہوتا ہے enter your comment here اب اسے بدل کر اردو یونی کوڈ میں کچھ کرنا چاہتا ہوں جیسے "تبصرہ لکھیں" اس کا کوئی حل نہیں ہے؟
 
اوہ اچھا تو آپ ٹیمپلیٹ میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے آپ ڈیزائن سیٹنگ کے تحت ایڈٹ ایچ ٹی ایم ایل پر کلک کریں اور ایکسپینڈ وجٹ ٹیمپلیٹ چیک باکس کو چیک کر دیں اور پھر اس میں:
HTML:
<data:postCommentMsg/>
جیسا کچھ ڈھونڈیں۔ یہیں سے وہ فقرہ حاصل ہو رہا ہے آپ کو۔ اس کو بدل دیں اور ڈیٹا آبجیکٹ سے ترجمہ حاصل کرنے کے بجائے ان لائن فقرہ لکھ دیں۔ :)
 
اسے بدلنے کی کوشش کی تھی سعود بھائی۔ مگر باکس کے اوپر میرا فقرہ نظر انے لگا۔ باکس کے اندر کوئی فرق نہیں پڑا۔ :(
 
HTML:
<data:blogCommentMessage/>
ذرا اس کو تبدیل کر کے دیکھیں۔ :)

یہاں سے بھی نہیں بن پڑ رہا۔ :(
دیکھیں اس وقت کمنٹ باکس کی یہ حالت ہے۔

demoComment_zpsb6afb418.jpg

اب ان میں جہاں انگریزی ہے میں نے اسے کروم ڈویلپر ٹول سے موڈیفائی کیا ہے۔ گویا مکمل اردو میں ٹرانسفر کے بعد صورتِ حال کچھ یوں بن جائے گی:

demoComment2_zpsf0a27c02.jpg

مگر یہ ساری کوڈنگ یا اسکا کوئی حصہ مجھے اپنی ٹیمپلیٹ فائل میں نہیں مل رہا۔
 
مشکل یہ ہے کہ تبصرے کا سارا نظام آئی فریم میں ایک علیحدہ صفحہ لوڈ کر کے فراہم کرایا جاتا ہے جو ٹیمپلیٹ کا حصہ نہیں ہے۔ :)
 
جی بالکل یہی پریشانی ہے۔ تو اب اس کا کوئی حل ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کیا؟ یہ بلاگ میری ذاتی ڈومین پر ہے مگر گوگل کی طرف سے مجھے اختیارات ایک عام فری ہوسٹڈ بلاگ سے زیادہ کے نہیں لگ رہے۔ :cool: شاید اس لئے کہ ڈیٹا شاید گوگل ے سرور پر ہی ہے۔ :unsure:
 
کم از کم ہماری معلومات کے دائرے میں اس کا کوئی طریقہ کار نہیں سوائے اس کے کہ آپ بلاگ کی زبان تبدیل کر دیں اور گوگل کے ترجمے سے استفادہ کریں۔ لیکن اردو ترجمہ شاید ابھی تک دستیاب نہیں۔ دوم یہ کہ آپ گوگل کا تبصے کا نظام نہ استعمال کر کے ڈسکس وغیرہ کے تبصرے کا نظام استعمال کرنا چاہیں تو وہ بھی ممکن ہے۔ اس حوالے سے آپ گوگل کر لیں تو ٹیوٹوریلز مل جائیں گے۔ بلاگر میں کسٹم ڈومین کا مطلب فقط اتنا ہوتا ہے کہ آپ کے ڈومین نیم کو بھی اس بلاگ کی طرف موڑ دیا جاتا ہے۔۔۔ اور بس! :) :) :)
 
ہمم یہ ٹھیک کہا۔ خیر۔ گوگل اردو ترجمہ بلاگر پر دستیاب نہیں ہے۔ خیر۔ دیکھتا ہوں۔ ورنہ اسی کمنٹ باکس سے کام چلانا پڑے گا۔ :(
خیر۔ ڈھیر سارا شکریہ جزاک اللہ سعود بھائی اتنا ٹائم دیا آپ نے۔ :) :)
 
Top