بلاگر میں پوری تحریر پڑھنے کیلئے ربط

عادل بھیا

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا مختلف بلاگنگ سروسز کی طرح بلاگسپاٹ پر بھی ایسا ممکن ہے کہ تحریر کا پہلا اقتباس شائع ہو رہا ہو اور باقی کیلئے ایک لنک دے دیا جائے جہاں کلک کر کے پوری تحریر بآسانی پڑھی جاسکے۔
مجھے مدد درکار ہے کہ میں اپنے بلاگ کے تھیم میں یہ فنکشن کیسے لاسکتا ہوں؟
 
پیغام تحریر کرتے ہوئے یا مدون کرتے ہوئے Edit HTML ٹیب پر کلک کریں اور جہاں سے پیغام کو ٹرنکیٹ کرنا ہو اس جگہ درج ذیل کوڈ پیسٹ کر دیں۔

HTML:
<!-- more -->
 
عادل بھیا

محفلین
اوہ واہ۔۔۔:) کیا بس اتنا سا کوڈ لکھنا پڑے گا؟ میں ابھی چیک کرتا ہوں پھر آپکو بتاتا ہوں۔ بہت شکریہ بھیا
 
عادل بھیا

محفلین
بھیا یہ تو ٹھیک ہو گیا لیکن میں "ریڈ مور" کی جگہ اپنے مرضی کے مطابق کوئی جملہ لکھنا چاہتا ہوں تو کیسے لکھ سکتا ہوں؟
 
مذاق والی بات نہیں ہے بھئی۔ آپ نے بعد میں جو پوچھا تھا وہ سوال مجھے تب ملا تھا جب ہمارے یہاں جمعہ کی نماز کا وقت ہو چلا تھا اور میں نماز پڑھ کر لوٹا ہوں تو آپ کے بلاگ پر ایسی تبدیلیاں دیکھیں کہ کچھ بتانے کی ضرورت ہی نہیں رہی۔ اب ایسے کھوجی لوگوں کو تو ہیکر ہی کہا جائے گا ناں۔ :)
 
عادل بھیا

محفلین
ہیکر سے یاد آیا کافی عرصہ پہلے کی بات ہے کہ ہم نے ایک بچے سے یاہو پر چیٹ کی مگر وہ بچہ یاہو کی بجائے میبو سے چیٹ کر رہا تھا تو میں نے پوچھا کہ آپ یاھو کے میسنجر سے چیٹ نہیں کر رہے کیا؟ بچہ بوکھلا گیا کہ انکو کیسے پتہ چلا اور کہنے لگا کہ بھائی آپ تو مجھے کوئی ہیکر لگتے ہیں۔ جائیں میں نے آپ سے بات نہیں کرنی :grin: ہاہاہا۔۔۔۔
خیر اُس بچے کے ہیکر کہنے سے تو خوشی ہوئی تھی لیکن آپکے کہنے سے شرمندگی:(
 
عادل بھیا

محفلین
کوئی مسئلہ نہیں ابن سعید بھیا۔ اِٹز اوکے :) یہ اب م بلال صاحب بھی کہیں مذاق اُڑانے تو نہیں آئے؟;)
م بلال بھیا بس وہی کوڈ جو ابن سعید صاحب نے بتایا وہ اپنے بلاگ کے ایچ ٹی ام ایل کوڈ میں تحریر کے اندر وہاں شامل کر دیا جہاں سے تحریر کو ٹرنکیٹ کرنا تھا۔ اور بس۔ پھر بلاگ پر تحریر کی چند سطریں نظر آنے لگیں اور نیچے"ریڈ مور" کے نام سے ایک لنک دیا ہوا تھا جس پر کلک کرنے سے پوری تحریر نظر آنے لگی۔
بلاگر میں سائن ان ہونے کے بعد میں اپنے بلاگ کے ڈیش بورڈ پر سے ڈیزائن میں گیا اور وہاں جا کر بلاگ پوسٹس میں جا کر "ریڈ مور" کو اُردوا کر وہاں "مزید پڑھنے کیلئیے یہاں کلک کیجئیے" لکھ دیا۔
 
بلال بھائی یہ کافی سہل کام ہے۔

بلاگر ڈیش بورڈ کے ڈیزائن ٹیب کے تحت ایڈٹ ایچ ٹی ایم ایل میں جائیں اور ایکسپینڈ وجٹ ٹیمپلیٹ کو چیک کر دیں پھر Ctrl + F کے ذریعہ درج ذیل کوڈ تلاش کریں:

HTML:
<data:post.jumpText/>

اگر مندرجہ بالا کوڈ موجود نہ ہو تو "Read more" لکھا ہوا مل جائے گا۔ ہر دو صورت میں اسے اپنی مرضی کے متن سے تبدیل کر دینا ہے۔
 
عادل بھیا

محفلین
ایک اور چھوٹی سی مدد لینی تھی وہ یہ کہ اگر آپ میرے بلاگ کے پہلے صفحے پر جائیں تو تحریر کے عنوان، تبصرہ کیجئیے کے ٹیگ اور باقی کے لیبلز کے نیچے ایک لائن آرہی ہوتی ہے غرض بلاگ کی دائیں جانب موجود تمام گیجیٹس میں بھی یہی مسئلہ ہے جو کہ میں ختم کر نا چاہتا ہوں۔ اسکیلئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟
 
بلال

محفلین
کوئی مسئلہ نہیں ابن سعید بھیا۔ اِٹز اوکے :) یہ اب م بلال صاحب بھی کہیں مذاق اُڑانے تو نہیں آئے؟;)
م بلال بھیا بس وہی کوڈ جو ابن سعید صاحب نے بتایا وہ اپنے بلاگ کے ایچ ٹی ام ایل کوڈ میں تحریر کے اندر وہاں شامل کر دیا جہاں سے تحریر کو ٹرنکیٹ کرنا تھا۔ اور بس۔ پھر بلاگ پر تحریر کی چند سطریں نظر آنے لگیں اور نیچے"ریڈ مور" کے نام سے ایک لنک دیا ہوا تھا جس پر کلک کرنے سے پوری تحریر نظر آنے لگی۔
بلاگر میں سائن ان ہونے کے بعد میں اپنے بلاگ کے ڈیش بورڈ پر سے ڈیزائن میں گیا اور وہاں جا کر بلاگ پوسٹس میں جا کر "ریڈ مور" کو اُردوا کر وہاں "مزید پڑھنے کیلئیے یہاں کلک کیجئیے" لکھ دیا۔
ارے توبہ توبہ۔۔۔ بھلا ہم آپ کا مذاق کیوں اڑائیں گے؟ ہم تو بس کچھ سیکھنے کے لئے آئے تھے۔
 
عادل بھیا

محفلین
:grin: ارے بلال بھیا اتنی توبہ توبہ؟ میرے ساتھ مذاق کرنے میں اتنی توبہ کیوں؟
نہیں بھیا سیکھنا تو ہم نے ہیں آپ سے۔
 
ایک اور چھوٹی سی مدد لینی تھی وہ یہ کہ اگر آپ میرے بلاگ کے پہلے صفحے پر جائیں تو تحریر کے عنوان، تبصرہ کیجئیے کے ٹیگ اور باقی کے لیبلز کے نیچے ایک لائن آرہی ہوتی ہے غرض بلاگ کی دائیں جانب موجود تمام گیجیٹس میں بھی یہی مسئلہ ہے جو کہ میں ختم کر نا چاہتا ہوں۔ اسکیلئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟

یہ لکیریں کچھ تو under line پراپرٹی کی ہیں اور کچھ border پراپرٹی کی۔ جنھیں سی ایس ایس میں ٹوئیکنک کر کے درست کیا جا سکتا ہے۔ ویسے بہت ممکن ہے کہ آپ کو اس تبدیلی کے لئے نئے تھیم کسٹمائزیشن ٹول میں کوئی آپشن مل جائے۔
 
عادل بھیا

محفلین
میں کچھ سمجھا نہیں۔ نہیں میں اپنے اسی تھیم میں یہ انڈر لائنز کیسے ختم کرسکتا ہوں؟ میں نے اپنی طرف سے ایچ ٹی ایم ایل میں پورا کوڈ دیکھا لیکن کوئی ایسی بات سمجھ نہیں آئی جس میں تبدیلی کر کے یہ انڈر لائنز ختم کی جاسکیں۔
 
Top