بلاگر ڈاٹ کام کے بلاگز کے لیے اردو ایڈیٹر کی بحالی

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ عرصہ قبل اردو ویب پر ضروری maintenance کی وجہ سے اس کے کئی روابط کام نہیں کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک ربط جے کویری کے کے اردو ایڈیٹر پلگ ان کا بھی تھا جو کہ بلاگر ڈاٹ کام پر مختلف اردو بلاگز میں استعمال ہو رہا تھا۔ اب یہ ربط بحال کر دیا گیا ہے اور اب اسے استعمال کرنے والے اردو بلاگز پر اردو ایڈیٹر دوبارہ نظر آنا چاہیے۔ ذیل میں میں ایک متبادل ربط بھی فراہم کر رہا ہوں جو کہ گوگل کوڈ پر اردو ایڈیٹر پراجیکٹ کی رپازٹری ہے۔ یہ بھی درست کام کرنا چاہیے۔

کوڈ:
http://urdueditor.googlecode.com/svn/trunk/jquery/jquery.UrduEditor.js
 

بلال

محفلین
نبیل بھائی کیا بلاگر پر کمنٹس کے ٹیکسٹ باکس پر اردو ایڈیٹر لگانے کا کوئی حل ملا ہے؟ میرا کہنے کا مطلب ہے کہ کیا گوگل اسے سپورٹ کرے گا یا نہیں؟ دراصل بلاگر کے بارے میں میری معلومات بہت ہی محدود ہے۔
 

بلال

محفلین
نبیل بھائی کیا ہم بلاگ سپاٹ کے کمنٹ والے ٹیکسٹ ایڈیٹر کا فانٹ اور تحریر کی سمت تبدیل کر سکتے ہیں؟
دراصل بلاگ سپاٹ یوں تو کافی بہتر جا رہا ہے، بس ایک کمنٹ کا مسئلہ باقی ہے کیونکہ جب ہم اردو میں لکھتے ہیں تو الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں اور دیگر سمت کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ جیسا کہ تصویر میں ہے۔
blogger-comment-area.PNG
 

نبیل

تکنیکی معاون
بلاگر ڈاٹ کام پر کمنٹ ٹیکسٹ ایریا ایک آئی فریم میں ہوتا ہے۔ اس کا سٹائل براہ راست بلاگ کی تھیم میں ڈیفائن کرنا غالباً ممکن نہیں ہے۔
 

باذوق

محفلین
بلاگر ڈاٹ کام پر کمنٹ ٹیکسٹ ایریا ایک آئی فریم میں ہوتا ہے۔ اس کا سٹائل براہ راست بلاگ کی تھیم میں ڈیفائن کرنا غالباً ممکن نہیں ہے۔
جی۔ میں نے بھی کافی کوشش کی تھی۔ مگر پھر بلاگر فورم کے اس تھریڈ سے پتا چلا کہ یہ ناممکن ہے۔
 
Top