گزشتہ کچھ روز سےاردوٹیک کا سرور بار بار بند ہورہا ہے۔ جب کل لمبے عرصے کے لیے بند ہوا تو میں اردومحل پر بلاگر پر بلاگ بنانے کے طریقہ معلوم کرنے آیا اور یہاں جہانزیب صاحب کےٹیٹوریئل سے بھی کچھ حد تک مدد ملی اور نبیل کا بلاگر کےلیے اردوایا ہوا ٹیمپلیٹ بھی مل گیا اور اس طرح بلاگر پر بلاگ بنانے کی پہلی کوشش کی جس میں بہت وقت اور محنت خرچ ہوئی اور اردوٹیک کی اصل قدروقیمت بھی معلوم ہوئی. لیکن کچھ مسائل کے علاوہ بلاگر پر کچھ حد تک تسلّی بخش نتائج ملےگئے.
http://imaazad.blogspot.com
اب مندرجہ ذیل مسائل میں مدد درکار ہے
1۔ کیا اردواوپن پیڈ بلاگر کے ڈیش بورڈ میں ا ینٹی گریٹ ہوسکتا ہے؟
2۔ میں اپنے بلاگ کی Post Body font بھی جمیل نوری نستعلیق یا علوی نستعلیق میں کرانا چاہتا ہوں لیکن ہونہیں رہا ؟
3۔ میں جب بلاگر کے ٹیمپلیٹس اردواتا ہوں تو فائرفوکس پر تو صحیح نظر آتا لیکن IE پر بیک گراؤنڈ وغیرہ کے گرافکس غائب ہوجاتے ہیں ۔
4۔ کیا اردواوپن پیڈ نوٹ پیڈ طرح انفرادی طور پر آف لائن استعمال ہوسکتا ہے، میں چاہتا ہوں اردواوپن پیڈ میں تحریر لکھ کر کاپی پیسٹ کردوں بلاگر پر، ایسے ہوسکتا ہے؟ کیونکہ اردو لکھنا بڑا مسلہ ہے بلاگر پر۔