بلاگنگ: سنڈے ایکسپریس کا خصوصی فیچر

زین

لائبریرین
آج شام فہد بھائی(ابوشامل) کے ایس ایم ایس کے ذریعے علم ہوا کہ ایکسپریس نیوز کے سنڈے میگزین میں بلاکنگ کے بارے میں ایک خصوصی فیچر شائع ہواہے جس میں بلاکنگ سے متعلق اہم معلومات کے علاوہ فہد بھائی،زبیر انجم صدیقی، ڈاکٹر عواب علوی ، عنیقہ ناز اور دیگر اردو و انگلش بلاگرز کی رائے بھی شامل کی گئی ہے ۔
اردو محفل کا بھی ذکر ہوا ہے ۔

افسوس کہ ایکسپریس نیوز ہفتہ وار میگزین کو ویب سائٹ پر جگہ نہیں دیتا۔ اس لئے یہ مضمون تصویری شکل میں محفل میں شیئر کررہا ہوں۔

صفحہ نمبر۔۱
4591173229_b099631e45.jpg

صفحہ نمبر۔۱
4591173233_54297f1eeb.jpg

صفحہ نمبر۔۲
4591173249_bfe7d89514.jpg

صفحہ نمبر۔۲
4591173255_61e5cb2ae8.jpg

صفحہ نمبر۔۳
4591811420_3ba02c2a56.jpg

صفحہ نمبر۔۳
4591811422_8a24a5f649.jpg

http://www.flickr.com/photos/22293248@N04/
 
تیشہ

محفلین
زبردست۔ ۔

Congrats ابو شامل ۔ ۔ :) آپ تو چھاگئے ہیں ۔ ۔سنڈے ایکسپریس میں آپکو دیکھ سن کر خوشی ہوئی ہے ۔
 
ابوشامل

محفلین
شکریہ زین اور باجو!
زین، تم نے بڑی پھرتی دکھائی، میں تو اچھے انداز میں اسکین کرنے کے چکر میں رہ گیا :)
خیر، مضمون کو قابل مطالعہ بنانے کے لیے مجھے بڑی محنت کرنا پڑی، میگزین سائز کے صفحے تھے اس لیے اسکینر میں ٹکڑوں میں اسکین کیا اور پھر انہيں فوٹوشاپ پر جوڑا۔ فیچر کے تینوں صفحات میں نے اپنے بلاگ پر لکھی گئی تحریر میں لگا دیے ہیں۔ اگر کوئی اسے پڑھنا چاہتا ہے تو میرا بلاگ ملاحظہ کرے۔
http://www.abushamil.com/express-sunday-magazine-blogging
 
زین

لائبریرین
سکینر کی سہولت میرے پاس تھی لیکن مجھے بھی یہی مشکل پیش آئی اس لئے تصاویر سے کام چلایا.
 
arifkarim

معطل
شکریہ زین اور باجو!
زین، تم نے بڑی پھرتی دکھائی، میں تو اچھے انداز میں اسکین کرنے کے چکر میں رہ گیا :)
خیر، مضمون کو قابل مطالعہ بنانے کے لیے مجھے بڑی محنت کرنا پڑی، میگزین سائز کے صفحے تھے اس لیے اسکینر میں ٹکڑوں میں اسکین کیا اور پھر انہيں فوٹوشاپ پر جوڑا۔ فیچر کے تینوں صفحات میں نے اپنے بلاگ پر لکھی گئی تحریر میں لگا دیے ہیں۔ اگر کوئی اسے پڑھنا چاہتا ہے تو میرا بلاگ ملاحظہ کرے۔
http://www.abushamil.com/express-sunday-magazine-blogging

اچھا یعنی ان ٹکڑوں کو آپنے خود جوڑا ہے۔ میں سمجھا ایکسپریس والوں نے کوئی پرنٹنگ میں غلطی کی ہے! :)
 
دوست

محفلین
غلطیاں تو خیر ہیں، ویب کے آخری لفظ بی سے مل کر بنا ہے ذرا پڑھئیے دوسرے کالم میں۔
 
شاکر بھائی دس ہزار پیغامات کا سنگ میل پار کرنے پر بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں۔ میں پچھلے ایک ہفتے سے نگاہ گڑائے بیٹھا تھا غالباً یہ خوشگوار واقعہ کل کسی وقت پیش آیا ہے۔ ہے کوئی جو ایک عدد تہنیتی دھاگہ کھول دے۔ :)
 
دھاگہ کھولنا کیا بہت مشکل ہے؟
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?29811-دوست-بھائی-کو-مبارک-باد!&p=659788#post659788
:)
 
خورشیدآزاد

محفلین
شاکر بھائی دس ہزار پیغامات کا سنگ میل پار کرنے پر بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں۔ میں پچھلے ایک ہفتے سے نگاہ گڑائے بیٹھا تھا غالباً یہ خوشگوار واقعہ کل کسی وقت پیش آیا ہے۔ ہے کوئی جو ایک عدد تہنیتی دھاگہ کھول دے۔ :)

سعود بھائی آپ اتنے اچھے ہیں کہ چاہتے ہوئے بھی آپ پر تنقید کرنے کو دل نہیں چاہتا ۔۔۔ لیکن چونکہ آپ منتظم اعلیٰ بھی ہیں اس لیے جناب آپ کو یاد دلا دوں کہ یہ دھاگہ اردو بلاگنگ: سنڈے ایکسپریس کا خصوصی فیچر کے بارے میں ہے۔
 
ایک آدھ غیر متعلقہ پیغام سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔
 
سعود بھائی آپ اتنے اچھے ہیں کہ چاہتے ہوئے بھی آپ پر تنقید کرنے کو دل نہیں چاہتا ۔۔۔ لیکن چونکہ آپ منتظم اعلیٰ بھی ہیں اس لیے جناب آپ کو یاد دلا دوں کہ یہ دھاگہ اردو بلاگنگ: سنڈے ایکسپریس کا خصوصی فیچر کے بارے میں ہے۔

خورشید بھائی آپ کی محبت ہے۔ در اصل محفل کی روایت رہی ہے کہ کسی نئے آئے رکن کو جہاں وہ پہلا پیغام لکھیں وہیں خوش آمدید کہنا یا جہاں سنگ میل عبور ہوتا دکھے وہیں ایسے تہنیتی لکھنا سہل، قابل رسائی اور ایکسائٹمینٹ کے اظہار کا ذریعہ ہے۔

آپ کی بات سو فیصد درست ہے کہ بات متعلقہ موضوع پر ہی ہونی چاہئے۔ لہٰذا بات کرتے ہیں ان اسکین شدہ صفحات کی۔ وقت نکال کر پڑھ لیں لطف آ گیا۔ :)
 
خواجہ طلحہ

محفلین
کیا واقعی اردو ویب کو بلاگرز نے بلاگز میں اردو کی ترویج کے لیے ہی قائم کیا تھا؟۔ جیسا کہ اس خصوصی فیچر میں لکھا ہے۔
یا کہ اردو ویب نے بلاگرز کی اردو بلاگنگ کے لیے اتنی زیادہ راہمنائی کی کہ لوگوں کو ایسا لگنے لگا ہے؟
 
Top