بلاگنگ: سنڈے ایکسپریس کا خصوصی فیچر

کیا واقعی اردو ویب کو بلاگرز نے بلاگز میں اردو کی ترویج کے لیے ہی قائم کیا تھا؟۔ جیسا کہ اس خصوصی فیچر میں لکھا ہے۔
یا کہ اردو ویب نے بلاگرز کی اردو بلاگنگ کے لیے اتنی زیادہ راہمنائی کی کہ لوگوں کو ایسا لگنے لگا ہے؟

دلچسپ سوال! :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا واقعی اردو ویب کو بلاگرز نے بلاگز میں اردو کی ترویج کے لیے ہی قائم کیا تھا؟۔ جیسا کہ اس خصوصی فیچر میں لکھا ہے۔
یا کہ اردو ویب نے بلاگرز کی اردو بلاگنگ کے لیے اتنی زیادہ راہمنائی کی کہ لوگوں کو ایسا لگنے لگا ہے؟

جی اردو ویب بنیادی طور پر اردو بلاگنگ کے فروغ کے لیے ہی شروع کیا گیا تھا۔ آصف اقبال اور زیک نے کمپیوٹر پر اردو سیٹ اپ کرنے اور اردو بلاگنگ سے متعلقہ معلومات فراہم کرنے کے لیے آئیڈیاز فراہم کیے تھے۔ میرے مشورے پر آصف نے اردو وکی سیٹ اپ کیا تھا اور زیک نے اردو ویب بلاگ اور اردو سیارہ سیٹ اپ کیا تھا۔ شروع میں یہ کام مختلف سائٹس پر ہوتا رہا تھا۔ بعد میں اردو ویب کی ڈومین اور ہوسٹنگ لے کر یہاں سب کاوشوں کو یکجا کر دیا گیا اور اردو محفل فورم بھی اردو ویب پر ہی سیٹ اپ کی گئی۔ ذیل کے روابط پر بھی آپ کو کچھ تاریخ مل جائے گی:

اردو محفل فورم کے قیام کا اعلان
آپ سب کو محفل فورم کی پہلی سالگرہ مبارک
محفل فورم کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد!
محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر!
محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر!
 

خواجہ طلحہ

محفلین
معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ نیبل بھائی۔
یعنی شروع میں محفل بھی پی ایچ پی بی بی فورم پر قائم کی گئی تھی۔:grin:
 

بلال

محفلین
زبردست، اچھا فیچر ہے۔ ویسے یہ فیچر کافی دیر پہلے سنڈے میگزین میں پڑھا تھا بلکہ چھوٹے بہن بھائی نے پڑھایا تھا۔ ہوا یوں کہ اتوار والے دن میں گھر پر نہیں تھا رات کو دیر سے آیا اور سو گیا۔ دوسرے دن چھوٹوں نے سنڈے میگزین سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہ فیچر پڑھا ہے؟ میں نے کہا نہیں تو کہنے لگے پڑھو۔ اس میں اردو بلاگنگ اور اردو ویب کا بھی ذکر ہے۔ مجھے اس دن بڑی حیرانی اور خوشی ہوئی کہ اب مجھ سے زیادہ تو میرے چھوٹے بہن بھائی کو اردو کمپیوٹنگ کے متعلق معلومات ہوتی ہے۔:grin::grin::grin:
 
Top