بلاگ اسپاٹ تبصرہ : ایک ٹرک

باذوق

محفلین
السلام علیکم

بلاگ اسپاٹ کے اکثر اردو بلاگز پر تبصروں کی جگہ کچھ انگریزی باقی رہ گئی ہے۔
جیسا کہ اگر میں کسی کے بلاگ پر تبصرہ کروں تو یہ لکھا آتا ہے :
باذوق said...

said...
کو نکال کر اس کی جگہ اردو لکھی جا سکتی ہے
مثلاً
نے کہا
یا
نے لکھا

Edit HTML میں جائیں
Expand Widget Templates پر چیک مارک لگائیں
درج ذیل لفظ ڈھونڈئے

کوڈ:
<data:commentPostedByMsg/>

اس کو ہٹا کر اردو لکھ دیں ، یعنی
نے لکھا ۔۔۔

trick بس اتنی سی ہی ہے !! :)
 
چاند بابو

محفلین
بہت شکریہ باذوق کیا Comments اور Post a Comment جیسے الفاظ سے بھی چھٹکارہ ممکن ہے؟؟؟
اگر راہنمائی فرما دیں تو بڑی مہربانی ہو گی۔
 
باذوق

محفلین
بہت شکریہ باذوق کیا Comments اور Post a Comment جیسے الفاظ سے بھی چھٹکارہ ممکن ہے؟؟؟
اگر راہنمائی فرما دیں تو بڑی مہربانی ہو گی۔
لفظ Comments کو اردو میں کرنے کے لیے آپ
Add and Arrange Page Elements
میں جائیں اور Blog Posts کو Edit کریں
جو پاپ اَپ ونڈو کھلے گا ، وہ ذیل کی تصویر کی طرح ہوگا ، اس میں حسب منشا تبدیلی کر لیں۔
configblogpost.gif

Post a Comment کو تبدیل کرنے ۔۔۔۔
Edit HTML میں جائیں
Expand Widget Templates پر چیک مارک لگائیں
درج ذیل لفظ ڈھونڈئے
کوڈ:
<h4 id='comment-post-message'><data:postCommentMsg/></h4>
اب اس میں سے یہ ہٹا دیں
کوڈ:
<data:postCommentMsg/>
اور اس کی جگہ اردو میں لکھ لیں۔

ہیو اے نائس بلاگنگ ! :)
 
شازل

محفلین
اور مجھے جو مسئلہ سب سے زیادہ درپیش ہے وہ تھیم کا سٹائل ہے اگر فری تھیم لیں تو وہاں اشہتار بازی شروع ہو جاتی ہے ،اور اگر بلاگ اسپاٹ میں کوئی پسند آئے تو وہ چوڑائی میں بہت ہی کم ہوتی ہے
کیا کوئی ایسا طریقہ بھی ہی کہ ہم تھیم کی چوڑائی کو بڑھا سکیں،یعنی دائیں بائیں جو خالی جگہیں ہیں وہ بھر جائیں۔
شکریہ
 
پورے صفحے کو استعمال کرنے والی دو کالمی بلاگ اسپاٹ تھیمز درج ذیل ہیں :

Sand Dollar
Tekka
Herbert
Jelly Fish
ڈوگلاس بومین کی Minima سیریز (3 عدد تھیمز)
ڈیرن ڈیلے کی Denim سیریز (4 عدد تھیمز)

میرا خیال ہے ان میں سے ابھی تک کسی کو اردو میں ڈھالا نہیں گیا ہے۔
میں نے اپنے حساب سے Stretch Denim کو اردو میں کیا تو ہے مگر ابھی زیرتکمیل ہے۔
Denim سیریز کی چاروں تھیمز پورے صفحے کو استعمال کرنے والی بہترین دو کالمی تھیمز ہیں۔
 
باذوق

محفلین
یہ سب میں تو آزما چکا تھا، لیکن June May سے پیچھا نہ چھڑا سکا۔
یہ دراصل بلاگ کی language-setting کا مسئلہ ہے۔
Settings>Formatting میں جائیں
Language کو Arabic منتخب کریں ، سیٹنگ کو save کریں ، پھر دوبارہ چیک کر کے دیکھیں۔
ہر مہینہ عربی میں لکھا نظر آئے گا اور AM/PM بھی۔
مگر ۔۔۔۔۔
افسوس کہ زبان کی فہرست میں عربی، ہندی ، فارسی تو ہے مگر اردو نہیں ہے!
اس کے علاوہ ۔۔۔۔ ہندی اور فارسی کا وجود بھی بےفائدہ لگتا ہے ، کیونکہ مہینوں کے نام فارسی یا ہندی زبان میں تبدیل نہیں ہو سکے۔
 
چاند بابو

محفلین
لفظ comments کو اردو میں کرنے کے لیے آپ
add and arrange page elements
میں جائیں اور blog posts کو edit کریں
جو پاپ اَپ ونڈو کھلے گا ، وہ ذیل کی تصویر کی طرح ہوگا ، اس میں حسب منشا تبدیلی کر لیں۔
configblogpost.gif

post a comment کو تبدیل کرنے ۔۔۔۔
edit html میں جائیں
expand widget templates پر چیک مارک لگائیں
درج ذیل لفظ ڈھونڈئے
کوڈ:
<h4 id='comment-post-message'><data:postcommentmsg/></h4>
اب اس میں سے یہ ہٹا دیں
کوڈ:
<data:postcommentmsg/>
اور اس کی جگہ اردو میں لکھ لیں۔

ہیو اے نائس بلاگنگ ! :)

بے حد شکریہ باذوق بھیا میرا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ ایک بار پھر بھرپور مدد کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
 
Top