بلاگ اسپاٹ پاکستان میں بلاک

نعمان

محفلین
گوگل پر ایک ایکشن گروپ بنایا گیا ہے جس کے تحت بلاگ اسپاٹ جاری کرو تحریک چلائی جائے گی۔ میری محفل میں موجود بلاگرز اور دیگر ممبران سے درخواست ہے کہ اس گروپ کو جوائن کریں اور دیکھیں کہ کس طرح آپ ایک چھوٹی سی لیکن بہت اہم تبدیلی لانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایسا بھی سنائی دے رہا ہے کہ بلاگرز کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔

گوگل گروپ:
http://groups.google.com/group/AGABBIP

میٹروبلاگنگ کراچی:
http://karachi.metblogs.com/archives/2006/03/dont_block_the.phtml

چپاتی مسٹری، زیک وژن، رئیلیٹی کیفے اور دیسی پنڈت سمیت کئی بلاگز جلد ہی اپنی پوسٹس شامل کریں گے۔ جن بلاگرز سے میرے بات ہوئی ہے اس سے پتہ چلا ہے کہ اخبارات سے رابطوں کی مہم اچھی چل رہی ہے مگر نتیجہ خیز نہیں جارہی کیونکہ کارٹونوں کی وجہ سے اخبارات ایشو کو آگے لانے سے گریزاں ہیں۔ بی بی سی اردو کے فورم پر اکثر لوگ ہمارا پوائنٹ آف ویو سمجھ ہی نہیں رہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اگر بلاگ سپاٹ پر توہینی کارٹون ہیں تو حکومت نے بلاگ سپاٹ کو بلاک کر کے بہت اچھا کام کیا ہے۔
میرے خیال میں تو توہینی کارٹونوں شاع کرنے والی ساٹوں کو بلاک کرنے کی تحریک چلنی چاہیے۔
اور اب ہر چیز مفتے میں کھانے کے عادی نہ بنیں اپنے بلاگ کے لیے پرسنل ویب سائٹ خرید لیں اور موج کریں۔
 

جیسبادی

محفلین
کیا "ورڈ پریس ڈاٹ کوم" بھی پھنسی ہوئی ہے؟ یہ بھی مفت ہے۔ "ورڈ پریس" میں آپ اپنا بلاگ سپاٹ import کر سکتے ہو۔ پھر "ورڈ پریس" آزاد مصدر ہے۔ آپ بعد میں اپنی سائٹ بھی بنا سکتے ہو، ورڈ پریس کے ساتھ۔ شاکر (دوست) نے ورڈپریس کو مقامیانے کا کام بھی تقریباً مکمل کر لیا ہے۔
 
Top