بلاگ اسپاٹ پر اردو بلاگ

شکریہ سارہ۔۔۔ اور پہلا والا بلاگ ختم کرنے کی ضرورت نہیں۔ دراصل یہ میری غلطی تھی کہ میں جب نئے بلاگز کے روابط اکٹھے کررہا تھا تو آپ کے نئے اردو بلاگ کے بجائے پرانے بلاگ کا ربط لے لیا اور وہی وینس والے موصوف کو دے دیا۔۔۔ آج مجھے یاد آیا تو میں نے ان کو ربط اپ۔ڈیٹ کرنے کا کہا ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی ٹھیک ہوجائے گا۔
 

جہانزیب

محفلین
آپ تبصروں‌ پر تمام خواص و عام کو اجازت مرحمت فرمائیں‌، تاکہ میرے جیسے لوگ بھی تبصرہ کر سکیں‌ ۔ نا معقول تبصرہ آپ بعد میں‌خذف بھی کر سکتے ہیں‌ ۔
 

تعبیر

محفلین
ابھی غور نہیں کیا اس تھریڈ پر بس سیدھا الف نون جی کے ایک تھریڈ سے یہاں پہنچی ہوں

مجھے بتہ شوق ہے بلاگ بنانے کا طریقہ سیکھنے کا ۔ ماوراء سے کہا بھی تھا پر ابھی تک بلاگ کا ب بھی نہیں سیکھا

بہت بہت شکریہ عمار میں سکون سے یہ دیکھوں گی اور کوشش بھی کرونگی ان شااللہ
 

ماوراء

محفلین
تعبیر، اردو ٹیک ہی منظر سے غائب ہے ۔۔ تو بلاگ بن ہی نہیں سکتا۔ یکم کے بعد امید ہے واپس آ جائے گا۔ اسی لیے آپ سے رابطہ نہیں کر سکی ورنہ میرے ذہن میں بات ہے۔

اور آپ نے بلاگ سپاٹ پر بلاگ بنانا ہے یا ورڈ پریس پر؟ اگر بلاگ سپاٹ پر بنانا ہے تو اس کا مجھے کوئی تجربہ نہیں ہے۔ پھر عمار کی یہ پوسٹ آپ کی مدد کر سکتی ہے اور جہانزیب نے بلاگ سپاٹ کے تھیمز کو اردو میں ڈھالنے کا طریقہ پی ڈی ایف فائل میں پوسٹ کیا ہے۔
 
یہ جو بلاگز پر دوست بلاگز کی لسٹ ہوتی ہے ۔۔۔یہ کیسے بنتی ہے خود کسی کا بلاگ شامل کرنا ہو یا اپنا کسی کی لسٹ میں‌۔۔۔۔تو:confused::confused:
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ جو بلاگز پر دوست بلاگز کی لسٹ ہوتی ہے ۔۔۔یہ کیسے بنتی ہے خود کسی کا بلاگ شامل کرنا ہو یا اپنا کسی کی لسٹ میں‌۔۔۔۔تو:confused::confused:
اس کوڈ کو دیکھیے۔تھیم میں کسی مناسب جگہ اس کو لکھ کر دیکھیں ، کیا نتیجہ ظاہر ہوتا ہے۔
کوڈ:
 <ul>
<li><a href="http://www.crulp.org"> ادارہ تحقیقات اردو</a></li>
<li><a href="http://www.urduweb.org"> اردو ویب</a></li>
 </ul>
 
Top