بلاگ اسپاٹ پر تھیم کو اردو میں کرنےمیں مشکلات

زعیم

محفلین
السلام علیکم
میں نےبلاگ سپاٹ پر بلاگ بنا لیا ہےلیکن مجھ سےاس کاتھیم اردومیں تبدیل نہیں ہوپا رہا۔ جہانزیب صاحب کا پی ڈی ایف فارمیٹ میں ٹیوٹوریل بھی ڈاون لوڈ کرکے پڑھ کے تجربہ کر کے دیکھ لیا،لیکن نہیں ہوا۔ جس تھیم کومیں تبدیل کرنا چاہ رہاہوں وہی تھیم ایک بلاگ (aili22.blogspot.com) پہ بالکل ٹھیک چل رہاہے۔ لیکن میں نےیہ تھیم ایڈیٹ کرکےاپنےبلاگ پہ لگائی تو نتیجہ دیکھ لیں (http://hanifseemab.blogspot.com/2015/03/blog-post_20.html)
ماہرین سےمدد درکارہے۔
 
تجمل حسین

محفلین
محترم اس کا مسئلہ یہ ہے کہ آپ نے ایک تو اردو کے نوری نستعلیق تھیم استعمال نہیں کیے اور دوسرا تحریر کی سمت دائیں سے بائیں نہیں کی۔
 
اسد

محفلین
آپ نے جس دوسرے بلوگ کا ربط دیا ہے وہ بھی مکمل طور پر اردو میں تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ لسانتھا کی بنائی ہوئی فکسڈ چوڑائی والی ٹمپلیٹ ہے اور اس کی ٹمپلیٹس کو اردوانے میں کئی مسئلے ہوتے ہیں۔ بہتر ہو گا کہ آپ پہلے سے اردوائی ہوئی کوئی رسپونسِو ٹمپلیٹ استعمال کریں۔ میری اردوائی ہوئی ٹمپلیٹس اس صفحے پر موجود ہیں، ان میں سے کوئی رسپونسِو ٹمپلیٹ چن لیں۔

میں اب فکسڈ چوڑائی والی ٹمپلیٹس نہیں اردواتا۔ اگر آپ کوئی دوسری رسپونسِو ٹمپلیٹ استعمال کرنا چاہیں تو اصل ٹمپلیٹ کا ربط فراہم کر دیں، شاید میں اسے اردوانے میں کوئی مدد کر سکوں۔
 
تجمل حسین

محفلین
محترم گوگل ڈرائیو کے علاوہ میڈیا فائر وغیرہ کا لنک دے دیں۔ گوگل ڈرائیو پہ تو نیا سیٹ اپ کرنا پڑے اور پھر نامعلوم کب تک کنفرمیشن میل آئے۔ ویسے درخواست تو کردی ہے اکاؤنٹ کے لیے۔
 
زعیم

محفلین
آپ نے جس دوسرے بلوگ کا ربط دیا ہے وہ بھی مکمل طور پر اردو میں تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ لسانتھا کی بنائی ہوئی فکسڈ چوڑائی والی ٹمپلیٹ ہے اور اس کی ٹمپلیٹس کو اردوانے میں کئی مسئلے ہوتے ہیں۔ بہتر ہو گا کہ آپ پہلے سے اردوائی ہوئی کوئی رسپونسِو ٹمپلیٹ استعمال کریں۔ میری اردوائی ہوئی ٹمپلیٹس اس صفحے پر موجود ہیں، ان میں سے کوئی رسپونسِو ٹمپلیٹ چن لیں۔

میں اب فکسڈ چوڑائی والی ٹمپلیٹس نہیں اردواتا۔ اگر آپ کوئی دوسری رسپونسِو ٹمپلیٹ استعمال کرنا چاہیں تو اصل ٹمپلیٹ کا ربط فراہم کر دیں، شاید میں اسے اردوانے میں کوئی مدد کر سکوں۔
جوتھیم میں نےترجمہ کی ہےاسکا ربط
اور اصل تھیم کا ڈاؤن لوڈ ربط
بھائی اگرہوسکےتو اس میں اردو ایڈیٹر بھی شامل کردیجئےگا اور مصنف کے تبصروں کا اندازبھی الگ اندازکردیجئےگا۔
اورہاں! اردوایڈیٹرکےاوپر یہ بھی شامل کردیجئےگا
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!

زعیم صاحب!
آپ کا بعد میں دیا گیا ربط تو میں دیکھ نہیں سکا کیونکہ میں گھر چلا گیا تھا اور پھر اتوار کی چھٹی تھی۔ لہذا آپ نے جو اوریجنل تھیم کا لنک دیا تھا اس سے ڈاؤن لوڈ کرکے اسے ترجمہ کردیا ہے۔ فی الحال تھوڑی بہت کمی بیشی ہے۔ اسے وقت کی کمی سمجھ کر نظر انداز کردیجئے۔جتنا اب تک کام ہوا ہے وہ آپ کو پیش خدمت ہے۔ مزید اگر کچھ تبدیلیاں چاہتے ہوں تو بتا دیں۔ کوشش کروں گا کہ جلد از جلد کمی بیشی بھی دور کردوں۔

آن لائن دیکھنے کے لیے لنک آن لائن ویو

تمثیل ڈاؤن لوڈ کا ربط۔ ڈاؤن لوڈ

دعاؤں کا طلبگار۔ تجمل حسین
 
بہت بہت شکریہ جناب
میں آزمائش کرکےدیکھتاہوں
 
زعیم

محفلین
نتیجہ ضرور بتائیے گا اور اگر کسی مدد کی ضرورت ہو تو بتا دینا۔
جی بالکل ٹھیک چل رہی ہے۔میں آپ کابےحدمشکورہوں۔بس ایک کمی ہے"اردوایڈیٹر"کی
اگرہوسکےتو اس میں اردو ایڈیٹر شامل کردیجئےگا اور مصنف کے تبصروں کا اندازبھی الگ اندازکردیجئےگا۔
اورہاں! اردوایڈیٹرکےاوپر یہ بھی شامل کردیجئےگا
مزیدیہ کہ اسی بلاگ پرہرتحریرکےنیچے"ردِعمل" کا خانہ ہے،ہوسکےتواِسےبھی شامل کردیجئےگا۔
ایک بار پھربہت بہت شکریہ۔
 
تجمل حسین

محفلین
جی محترم کوشش کروں گا کہ اردو ایڈیٹر بھی شامل کردوں ۔
رد عمل کا خانہ آپ بلاگر سیٹنگز سے شامل کرسکتے ہیں۔ بلاگر سیٹنگ سے آپ اردو زبان منتخب کرلیں۔ تبصروں کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
 
زعیم

محفلین
جی محترم کوشش کروں گا کہ اردو ایڈیٹر بھی شامل کردوں ۔
رد عمل کا خانہ آپ بلاگر سیٹنگز سے شامل کرسکتے ہیں۔ بلاگر سیٹنگ سے آپ اردو زبان منتخب کرلیں۔ تبصروں کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
جناب ردِعمل والاخانہ توشامل ہوگیاتھا۔بس اردوایڈیٹرکاانتظارہے :)
 
زعیم

محفلین
گذشتہ 15 دنوں سے کام سے چھٹی نہیں ملی۔ :cool: صبح چھٹی ہے کوشش کروں گا کہ جلد از جلد اردو ایڈیٹر بھی شامل کردوں۔ :)
جی بہتر۔ہوسکےتو مصنف کے تبصروں کا اندازبھی تبدیل کردیجیئے گا جیسےاسدبھائی نےاپنےایک سانچےمیں کیاہے۔ اورمددکےلئےبہت بہت شکریہ:thumbsup2:
 
Top