لیجیے جی، کچھ اور آمد ہوئی ہے:
بنایا جو میں نے ایک بلاگ
لگ گئی دشمن کے گھر میں آگ
کہتا ہے خود کو پپو بچہ
اندر سے سے ہے پورا گھاگ
ہر دم وہ روتا دھوتا ہے
کھاتا ہے وہ پالک ساگ
بند ہوئی سروس جو مرے بلاگ کی
جاگ اٹھے اس کے بھاگ
اب نا ہے ہوسٹنگ، نا ہی بلاگ
گاؤ سب مل کے چین کا راگ
بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ
مجھے چھوٹے میاں یعنی سعود کا جواب بہت زبردست لگا ہائے
ہائے یہ کہاں سے شوشہ نکالا؟
ارے بھئی ہم تو سارہ خان جو کہ ذہانت آزمائیں جیسے دھاگوں کی موجد رہ چکی ہیں اور شگفتہ جو کہ سراپا لائبریری ہیں تک کو بٹیا ہی کہتا ہوں۔
ہائے آپ کو وہ خط امتیاز ڈھونڈھنے کے لئے ایک بار اور زور لگانا ہوگا اپیا۔