بلاگ ختم کرنا ہے

فر حان

محفلین
یار نبیل بھائی ایک تو ہم ویسے ہی طفل مکتب ہیں اوپر سے آپ کی اردو تھیم لگا لی ابھی چیکنگ کے مرحل میں ہی تھا بلاگ نئی نئی تھیم لگا کر ہم چیک کررہا ہوں پر آپ کی تھیم میں مسئلہ یہ ہے کے اس میں گوگل ایڈ خود با خود آرہا ہے جو کسی صورت ختم ہونے کا ناہی نہیں لے رہا اب میں تنگ آگیا تو سوچا بندہی کر دوں یا ختم کرکے نئے سرے سے بنا لوں۔
 
فر حان

محفلین
ارے م۔م۔مغل بھائی کیسے ہیں بڑی مدت کے بعد آپ سے ملاقات ہوئی محفل پر تو ماشاءاللہ نظر آتے ہی رہتے ہیں۔اللہ آپ کے علم وعمل میں اضافہ کرے آمین۔
اور غصہ نہیں ہے اگر آپ کو حل معلوم ہے تو آپ عنایت فرمادیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فرحان، آپ بلاگ ختم کرنے کی بجائے محض اس کی تھیم بدل لیں۔ :idontknow:
اور مجھے تو یاد نہیں پڑتا کہ میں نے تھیم میں ایڈسینس کا کوڈ ڈالا ہو۔
ہممم۔۔ویسے آئیڈیا برا نہیں ہے کہ تھیم میں اپنے ایڈسینس اکاؤنٹ کا کوڈ شامل کر دیا جائے تاکہ سب بلاگز پر اسی کے لیے پیسے اکٹھے ہوں۔ :rollingonthefloor:
 
فر حان

محفلین
ہاں پر نبیل انگور کھٹے ہیں :dancing: اردو بلاگ اور گوگل کوڈ اب تو لگتا ہے گوگل ایڈ والوں نے یہ قصہ حزف ہی کردیا ہے کے اردو بولنے والوں کو بھی گوگل سے کمانے دیا جائے۔
 
باذوق

محفلین
ہاں پر نبیل انگور کھٹے ہیں :dancing: اردو بلاگ اور گوگل کوڈ اب تو لگتا ہے گوگل ایڈ والوں نے یہ قصہ حزف ہی کردیا ہے کے اردو بولنے والوں کو بھی گوگل سے کمانے دیا جائے۔
گوگل نے تو ابھی تک ایڈسنس کی مصدقہ زبانوں کے دائرے میں اردو اور ہندی کو شامل ہی نہیں کیا ہے !!
جب تک ہم اردو والے، اردو بلاگنگ کی کثرت کے ساتھ اس کی اہمیت کو گوگل سے منوا نہ لیں تب تک ایڈسنس کی سہولت کا ملنا نہایت مشکل امر ہے۔
 
مغزل

محفلین
ارے م۔م۔مغل بھائی کیسے ہیں بڑی مدت کے بعد آپ سے ملاقات ہوئی محفل پر تو ماشاءاللہ نظر آتے ہی رہتے ہیں۔اللہ آپ کے علم وعمل میں اضافہ کرے آمین۔
اور غصہ نہیں ہے اگر آپ کو حل معلوم ہے تو آپ عنایت فرمادیں۔

ٹھیک ہوں اللہ کا کرم ہے فرحان بھائی ، جی میری حاضری تو رہتی ہے ، مگر آپ کہاں ندارد تھے ؟
ویسے اب تو وضاحت ہو چلی ، کیا خیال ہے ، بلاگ حذف کرنے کا فیصلہ ترک کردیں اب ۔:biggrin:
 
Top