بلاگ سپاٹ میں paid ڈومین سٹ کرنا

zahidartist

محفلین
السلام و علیکم
بھائی جان میں آپ سے کچھ سوال پوچھنا چاہتا ہو سوال یہ ہیں

1. کیا بلاگ سپاٹ پر paid ڈومین سٹ کرنے سے اس بلاگ کا اپنا url .مثلا blogspot بھی کام کرتا ہے یا کے وہ بند ہو جاتا ہے

2. کیا بلاگ سپاٹ پر paid ڈومین لگانے کے بعد اس میں یہ option رہ جاتی ہے کہ اس میں فورم بنایا جا سکے جس طرح اردو ویب کا فورم ہیں

3. ایک اہم سوال

جب ڈومین خرید لے اور اس کا ایک سال پورہ ہو جائے تو اکسر دیگھا گیا ہے کے ویب سائٹ پے اکونٹ سسپینڈڈ کا میسج آ جاتا ہے کیا اس سے اس ویب سائٹ پر موجود data deleteکر دیتی ہے پوسٹنگ کپنی
 

دوست

محفلین
بلاگ سپاٹ پر خریدا گیا ڈومین سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے سیٹنگ > پبلشنگ > بلاگ ایڈریس > ایڈٹ میں جائیں، اور ہدایات پر عمل کریں۔
بلاگ سپاٹ کا اپنا ایڈریس بھی بحال رہنا چاہئیے، تاہم نئے ڈومین سے بھی آپ کا بلاگ ہی سامنے آئے گا۔
بلاگ اسپاٹ صرف بلاگنگ کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، آپ وہاں بلاگنگ کر سکتے ہیں وہ بھی ان کی دی ہوئی سہولیات اور ٹؤلز کے تحت، کسی قسم کا کوئی سافٹویر انسٹال نہیں کیا جا سکتا فورم یا غیر فورم۔
جب ڈومین کی مدت ختم ہو گئی تومنطق یہی کہتی ہے کہ بلاگ اسپاٹ سب ڈومین والا ایڈریس دوبارہ بحال ہو جائے گا۔ اب آپ کا بلاگ خریدے ہوئے ڈومین سے قابل رسائی نہیں رہے گا۔
 

zahidartist

محفلین
میں ڈومین کمپنی سے خرید کر اس کو بلاگ پرسٹ کر دو اور اس ڈومین کا کیا یہ option بھال رھتا ہے کےاس پر ftp softwar سے data uplod کیا جائے اگر data uplode ہو تو کیا اس میں سب ڈمین بنا کر فورم بنایا جا سکتا ہے کیا
 

دوست

محفلین
بھائی جی ڈومین اور ویب ہوسٹنگ دو مختلف چیزیں ہیں۔ آپ اگر ڈومین کے ساتھ ویب ہوسٹنگ سپیس بھی خریدتے ہیں تو اس ڈومین کو یا تو خریدی ہوئی اسپیس (جہاں آپ ایف ٹی پی سے اپلوڈ کرنے کی بات کر رہے ہیں) پر استعمال کر سکتے ہیں، یا پھر بلاگ اسپاٹ کے ساتھ۔ ایک ڈومین پر دونوں چیزیں نہیں ہو سکتیں جیسے ایک نیام میں دو تلواریں نہیں رہ سکتیں۔ ہاں سب ڈومین بنایا جا سکتا ہے لیکن میرا علم اس سلسلے میں محدود ہے کہ بلاگ سپاٹ سب ڈومین کو کسٹم ڈومین کی کیٹگری میں قبول کرتا ہے بھی ہے یا نہیں۔ آپ تجربہ کر لیں، ڈومین جمع ویب ہوسٹنگ خریدیں، مین ڈومین پر فورم بنا لیں اور ایک سب ڈومین بنا کر اسے بلاگ اسپاٹ کے ساتھ کنکٹ کرنے کی کوشش کریں۔ اگر ڈومین www.abc.com ہے تو سب ڈومین www.sub.abc.com ہوتا ہے۔
 
بھائی جان میں یہ چاہتا ہوں کے میرا بلاگ سپاٹ www.abc.com پر ہو اور فورم www.abc.com/forumپر آ جائے کیا ایسا ممکن ہے
اگر آپ بلاگ اسپاٹ پر ہوسٹیڈ بلاگ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایک ہی سب ڈومین (آپ کی مثال میں www سب ڈومین ہے) کو بلاگر پر ہوسٹیڈ بلاگ اور اس کی ایک ڈائریکٹری (آپ کی مثال میں /forum) کو فورم ہوسٹنگ کی طرف پوائنٹ کرنا ممکن نہیں۔ ویسے آپ اگر example.co ڈومین خرید لیں تو blog.example.com کو بلاگ کی طرف پوئنٹ کر سکتے ہیں باقی روٹ ڈومین example.com یا کوئی سب ڈومین www.example.com یا forum.example.com یا پھر ان کے تحت کسی پاتھ مثلاً www.example.com/forum وغیرہ پر اپنا فورم رکھ سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
Top