بلاگ سپاٹ ڈرافٹ پوسٹ ہسٹری

محمدصابر

محفلین
مجھے یہ جاننا ہے کہ اگر بلاگ سپاٹ پر جب پوسٹ ابھی ڈرافٹ موڈ میں ہوتو اس کی کیا کوئی ہسٹری ہوتی ہے؟
اصل میں ، میں پچھلے پندرہ دنوں سے ایک بلاگ پوسٹ تھوڑی تھوڑی کرکے لکھ رہا تھا۔ آج ctrl+z دبا دینے سے پوسٹ ساری غائب ہو گئی اور اُوپر سے autosave نے اس حادثے کو سنگین بنا دیا ہے اور اس کے واپس آنے کے تمام امکانات مجھے تو ختم نظر آ رہے ہیں۔ :(
کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے مجھے وہ پوسٹ واپس مل سکے؟
 
خواجہ طلحہ

محفلین
صابر Edit Posts والے ربط پر جائیں تو وہاں سرچ کا ربط ہوتا ہے۔ جس نام کی آپ کی پوسٹ ڈیلیٹ ہوئی ہے وہ نام لکھ کر سرچ کریں۔ آپ کی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹس ظاہر ہوجائیں گی۔
 
عثمان

محفلین
بھائی جی۔۔۔
بلاگ سپاٹ کو گولی کرائیں۔۔۔۔۔اور ورڈ پریس کی طرف آئیں۔

بلاگ سپاٹ کی صرف ایک مثبت بات ہے کہ نئے بندے کے لئے زیادہ رپھڑ نہیں ہیں۔ لیکن آگے جا کر بلاگنگ کرنے کا مزہ نہیں آتا۔ صرف ورڈ پریس ہی لاجواب ہے۔
 
بھئی مریض کو ملیریا ہے اور وہ اس کی دوا پوچھ رہا ہے، اور آپ اسے اپنی الرجی کی دوا بیچنے پر تلے ہوئے ہیں؟
ان کا جو ٹیکسٹ ضائع ہو گیا ہے، اس کا کوئی حل ہے تو بتائیں۔یہ الگ مسئلہ ہے کہ آئندہ کیا کیا جائے۔
 
جو ضائع ہوگیا ہے وہ واپس نہیں آسکتا۔
باقی ملیریا کے مریض کو ہمدردانہ مشورہ ہے کہ جگہ بدل لیں۔ :)
 
Top