بلاگ فیڈ کا یو آر ایل کیا ہوتا ہے

سلام مسنون
بلاگ فیڈ کا یو آر ایل کیا ہوتا ہے ۔مجھے سیارہ میں ممبر بننا تھا لیکن یہ ملا نہیں کیسے تلاش کرتےہیں ۔بلاگ اسپوٹ میں یہ کیسے تلاش کرت ہیں ۔
اشرف
 
آپ کے بلاگ میں نیچے کی طرف "Subscribe to: Posts (Atom)" لکھا ہوا ہے۔ پوسٹس ایٹم پر جو ربط ہے وہی آپ کا فیڈ یو آر ایل ہے۔ :) :) :)
 
سعود بھائی اور اسد صاحب کی مدد سے کامیابی کے ساتھ ہم نے بھی آج اب سے کچھ لمحہ قبل اپنے بلاگ کو۔ سیارہ میں اندراج کرا دیا ہے ۔ آ پ سبھی کا بے حد شکریہ
 
اسد

محفلین
کیا یہ ممکن ہے کہ بلاگر میں بلاگ یوآرایل
اسطرح
http://mansoorurdu.blogspot.com/2013/01/blog-post.html
ہونے کے بجائے
http://mansoorurdu.blogspot.com/nastaleeq-urdu
کی طرح ہوجائے؟
اس یو آر ایل کو پرمالنک کہتے ہیں اور ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ پوسٹ تیار کرتے وقت اوٹومیٹک کے بجائے کسٹم پرمالنک استعمال کریں۔ اس کے لئے پوسٹ ایڈیٹر میں دائیں طرف پرمالنک پر کلک کریں اور کسٹم پرمالنک چن کر ٹیکسٹ بوکس میں اپنی مرضی کا نام لکھ دیں۔ پرانی تحاریر کا پرمالنک تبدیل نہیں ہو سکتا۔
 
آخری تدوین:

یہ تو بہت مشکل ہے اب مجھ سے ارریٹیٹ نہ ہوئئے گا یہ بتائیے کہ یہ پرما لنک کیا ہوتا ہے اور اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے ۔
http://www.alamullah.blogspot.in
 
اسد

محفلین
ٹیوٹوریل سے کوئی سمجھا سکتا ہے مجھے تو نہیں مل رہا میں خودڈھونڈ رہا تھا ؟؟
آپ کے بلوگ میں بائیں جانب سبسکرائب کریں کے نیچے بلوگ فیڈ کے روابط تو موجود ہیں لیکن شاید کام نہیں کر رہے۔ بلوگر کے ڈیش‌بورڈ میں 'Settings' میں 'Other' پر کلک کریں اور 'Allow Blog Feed ?' میں 'Full' چن لیں۔ پھر دیکھیں کہ http://alamullah.blogspot.com/feeds/posts/default کام کرتا ہے یا نہیں۔
 
اب دیکھئے تو اسد بھیا ہوا؟؟
اور مجھے یہ بھی بتائیے گا اس کا فائدہ کیا ہوتا ہے ؟؟
 
اسد

محفلین
یہ تو بہت مشکل ہے اب مجھ سے ارریٹیٹ نہ ہوئئے گا یہ بتائیے کہ یہ پرما لنک کیا ہوتا ہے اور اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے ۔
آپ کے بلوگ میں ایک تحریر ہے 'سوشل میڈیا اور نوجوان طبقہ' اور اس کا پرمالنک ہے 'http://alamullah.blogspot.com/2013/04/58-30-2012-5.html'، لیکن اس '2013/04/58-30-2012-5.html' کا کوئی تحریر سے کوئی تعلق نہیں بنتا، یہ خودکار طور پر تاریخ اور تحاریر کی تعداد کے مطابق بنا ہے۔ اگر یہ تحریر لکھتے وقت آپ اس کے لئے کسٹم پرمالنک استعمال کرتے تو 'social-media-youth.html' استعمال کر سکتے تھے اور پرمالنک 'http://alamullah.blogspot.com/social-media-youth.html' ہو جاتا جو کہ ہم بھی سمجھ سکتے ہیں اور سرچ انجن بھی اسے استعمال کر سکتا تھا۔
 
لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے ۔یہ خود کار طریقہ سے ہوتا ہے یا ہمیں کرنا پڑے گا ۔اگر ہمیں کرنا پڑے گا تو اس کا طریقہ کیا ہو سکتا ہے ؟؟
 
اسد

محفلین
اب دیکھئے تو اسد بھیا ہوا؟؟
اور مجھے یہ بھی بتائیے گا اس کا فائدہ کیا ہوتا ہے ؟؟
جی ہاں، اب کام کر رہا ہے۔ فائدہ وہ لوگ بتا سکتے ہیں جو بلوگ لکھتے ہیں اور فیڈز استعمال کرتے ہیں۔ محفل کے بلال صاحب کے بلوگ پر کچھ معلومات ہیں۔
 
اسد

محفلین
Top