بلاگ میں اپنی مرضی کا فونٹ کیسے سیٹ کیا جائے؟

رانا

محفلین
میں نے blogspot.com پر بلاگ بنایا ہے لیکن اس میں اپنی مرضی کی کچھ تبدیلیاں کرنا چاہتا ہوں لیکن بہت مغزماری کے بعد بھی مجھے کوئی آپشنز نظرنہیں آئے۔ اگر کسی کو اس بارے میں کچھ معلوم ہو تو شئیر کریں۔

تبدیلیاں جو میں کرنا چاہتا ہوں:

1) اپنی posts میں اپنی مرضی کا فونٹ کیسے لایا جائے؟ وہاں صرف چند گنے چنے فونٹس مہیا ہیں لیکن میں اردو تستعلیق چاہ رہا ہوں۔
2) posts کی ہیڈنگ کو right align کیسے کیا جائے؟
 
آپ بلاگر میں فراہم کردہ ٹیمپلیٹ کسٹمائزیشن ٹولز کی مدد سے یہ کام نہیں کر سکتے۔ لیکن اگر ٹیمپلیٹ کا ایکس ایم ایل ایڈٹ کر دیں تو یہ کام بآسانی ہو جائے گا۔
 
رانا

محفلین
جزاک اللہ سعود بھائی۔ آپ کی بات مجھے بہت حیران کن لگی لیکن جب واقعی دوبارہ وہاں جاکر دیکھا توXML میں ایڈیٹنگ کا آپشن بھی تھا۔ اب xml پرتو کبھی کام ہی نہیں کیا تھا لہذا ایک تجربہ کرنے کی ٹھانی اور سندس راجہ کا بلاگ کھول کر(کہ اس کا فونٹ مجھے بہت بھلا معلوم ہوا تھا) اس کی سورس میں سے فونٹ والی لائینز کاپی کرکے اپنے xml میں replace کردیں تو واقعی بڑا زبردست کام ہوگیا۔ فونٹ اسٹائل کی کامیاب "چوری" کے بعد اب سندس راجہ کے بلاگ سے مزید کچھ ڈیکوریشن سیٹنگزکی چوریاں کرنے کا حوصلہ وافر مقدارمیں خاکسار کے اندر پیدا ہوگیا ہے۔ اور ان چوریوں کی تمام تر ذمہ داری سعود بھائی پر عائد ہوگی۔:)
 
ما شاء اللہ۔

ویسے سندس راجہ بٹیا نے کمال ہنرمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے جب پہلی بار ان کا بلاگ دیکھا تھا تبھی سے معترف ہیں ان کے۔
 
رانا

محفلین
میں فونٹ سے زیادہ کوئی تبدیلی نہیں کرسکا اپنے بلاگ میں۔ کیا ہی اچھا ہو اگر blogspot کے بلاگ کی تھیم وغیرہ میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کا کوئی ٹیوٹوریل بنادے۔ میں نے کچھ محفلین کے بلاگ میں اردو ایڈیٹر کو شامل کرنے کی لائنز بھی دیکھیں ہیں لیکن وہ کہاں سے شامل کی گئی ہیں یہ نہیں پتہ لگ رہا۔ HTML edit میں تو ایسی کوئی لائنز شامل کرنے کی جگہ نہیں مل رہی۔
 
وہ ایڈیٹر خود سے شامل کرنا پرتا ہے۔ محفل میں نبیل بھائی کے بنائے ہوئے کچھ راؤنڈ ٹیمپلیٹ پڑے ہیں۔ آپ ان سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔ :)
 
سندس راجہ

محفلین
جزاک اللہ سعود بھائی۔ آپ کی بات مجھے بہت حیران کن لگی لیکن جب واقعی دوبارہ وہاں جاکر دیکھا توXML میں ایڈیٹنگ کا آپشن بھی تھا۔ اب xml پرتو کبھی کام ہی نہیں کیا تھا لہذا ایک تجربہ کرنے کی ٹھانی اور سندس راجہ کا بلاگ کھول کر(کہ اس کا فونٹ مجھے بہت بھلا معلوم ہوا تھا) اس کی سورس میں سے فونٹ والی لائینز کاپی کرکے اپنے xml میں replace کردیں تو واقعی بڑا زبردست کام ہوگیا۔ فونٹ اسٹائل کی کامیاب "چوری" کے بعد اب سندس راجہ کے بلاگ سے مزید کچھ ڈیکوریشن سیٹنگزکی چوریاں کرنے کا حوصلہ وافر مقدارمیں خاکسار کے اندر پیدا ہوگیا ہے۔ اور ان چوریوں کی تمام تر ذمہ داری سعود بھائی پر عائد ہوگی۔:)

چوری اور وہ بھی چوری چوری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top