strong>السلام علیکم ورØÙ…Ûƒ Ø§Ù„Ù„Û ÙˆØ¨Ø±Ú©Ø§ØªÛØŒ</strong>
<em>بسم Ø§Ù„Ù„Û Ø§Ù„Ø±Øمن الرØیم،</em
میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی مسئلہ ہوا تھا۔ ڈیٹا بیس کی کولیشن UTF-8 ہی تھی اور پھر جب میں نے لوکل سرور پر دیکھا تو ایسے ہی ہو رہا تھا جب براؤزر میں مینیولی اینکوڈنگ تبدیل کرتا تو ٹھیک دیکھاتا لیکن جیسے ہی ریفرش کرتا تو واپس خرابی ہو جاتی۔ جبکہ ہوسٹنگ سرور پر سب ٹھیک چلتا تھا۔ اس سے مجھے اس بات کا پتہ چلا کہ ڈیٹابیس کی فائل کا مسئلہ نہیں کیونکہ ایک تو میں نے UTF-8میں بیک اپ لیا تھا اور نئی جگہ امپورٹ کرنے سے پہلے ڈیٹابیس کی کولیشن UTF-8 ہی رکھی تھی اس سے مجھے لگا کہ یہ لوکل سرور کی وجہ سے مسئلہ آ رہا ہے۔ میں لوکل سرور کے لئے یونی سرور استعمال کرتا ہوں اور محفل سے ہی ڈاؤن لوڈ کیا ہوا تھا شاید نبیل بھائی نے اس میں کوئی تبدیلیاں کی ہوئی ہیں جس وجہ سے پہلے اردو ٹھیک نظر آتی تھی لیکن جب میں نے یونی سرور کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کیا تو اس پر اردو کی ایسی ہی حالت ہو جاتی تھی۔ پی ایچ پی کی فائل تو دور کسی ایچ ٹی ایم ایل فائل کو بھی سرور کے ذریعے سے چلاتا تو ایسا ہی ہوتا جبکہ وہی فائل ڈائریکٹ براؤزر میں چلانے سے ٹھیک نظر آ رہی ہوتی۔ پھر میں نے اس کا حل تلاش کرنا شروع کیا تو پتہ چلا کہ سرور کی ڈیفالٹ اینکوڈنگ کچھ اور ہے میں نے ڈیفالٹ اینکوڈنگ UTF-8 کی تو مسئلہ حل ہو گیا۔ اب میں نے یونی سرور میں یہ مسئلہ کیسے ٹھیک کیا اس کے لئے میں درج ذیل ربط پر موجود فائل میں گیا۔
UniServer\udrive\usr\local\apache2\conf\httpd.conf
اس فائل میں ایک جگہ AddDefaultCharset تھا اور اس کے ساتھ ISO-8859-1 لکھا ہوا تھا میں ISO-8859-1 کو UTF-8 سے تبدیل کر دیا۔ اس سے سرور کی ڈیفالٹ اینکوڈنگ UTF-8 ہو گئی اور پھر مجھے لوکل سرور پر ایسا کوئی مسئلہ نہیں آیا۔
جہاں تک مجھے لگتا ہے اگر ڈیٹابیس کی کولیشن میں یا ایچ ٹی ایم ایل یا کسی بھی دوسری فائل کی اینکوڈنگ میں مسئلہ ہو تو پھر اردو ٹیکسٹ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟ کی طرح نظر آتی ہے۔ اگر ڈیٹابیس ڈیٹاUTF-8 کے مطابق بھیجے اور سرور یا براؤزر کی اینکوڈنگ میں مسئلہ ہو تو پھر الرØÙ…Ù کی طرح نظر آتی ہے۔ کیونکہ جب ہم براؤزر کی اینکوڈنگ تبدیل کرتے ہیں تو اس سے ٹیکسٹ ٹھیک ہو جاتی ہے اگر ڈیٹابیس نے UTF-8 کے مطابق ڈیٹا نہ بھیجا ہو تو پھر سرور یا براؤزر کی اینکوڈنگ تبدیل کرنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے کیونکہ ڈیٹابیس نے تو اپنی اینکوڈنگ کے مطابق ڈیٹا بھیج دیا ہوتا ہے۔ اگر ڈیٹابیس ڈیٹا UTF-8 میں بھیجے اور سرور اور براؤزر کا اینکوڈنگ سسٹم ٹھیک ہو تو اردو ٹھیک نظر آتی ہے اور اگر نہ ہو تو پھر الرØÙ…Ù جیسی حالت ہو جاتی ہے۔
میرے خیال میں سرور ہی براؤزر کو بتاتا ہے کہ یہ فائل کس اینکوڈنگ سسٹم میں دیکھانی ہے۔ جہاں تک مجھے لگتا ہے ویب ہوسٹنگ سرور میں یہ چیز ہوتی ہے کہ فائل جس اینکوڈنگ میں ہو سرور براؤزر کو بھی وہی اینکوڈنگ کا کہتا ہے لیکن لوکل سرور پر یہ چیز فکس ہوتی ہے یعنی ڈیفالٹ اینکوڈنگ ہوتی ہے کہ اس اینکوڈنگ میں ہی دیکھاؤ۔
یاد رہے میں نے جگہ جگہ لکھا ہے کہ میرا خیال ہے یا مجھے ایسا لگتا ہے اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ میرے ذاتی تجربات کا نتیجہ ہے کوئی ختمی صورت نہیں۔ ہو سکتا ہے کئی جگہ پر کچھ تبدیلیاں کرنا محض اتفاق ہو اور میرا مسئلہ حل ہو گیا ہو۔ آپ اسے "جگاڑ" بھی کہہ سکتے ہیں۔ باقی لکھا اس لئے ہے کہ ہو سکتا ہے اس سے کسی کو فائدہ ہو جائے اور خاص طور پر اگر میں غلطی پر ہوں تو مجھے ٹھیک چیز کا پتہ چل جائے۔