بلاگ کا ڈومین؟

السلام علیکم
بلاگر کے بلاگ کو نٕئے ڈومین پر منتقل کرنے کا طریقہ کیا ہوتا ہے؟
بلاگر بھی ڈومین 10 ڈالر میں فراہم کرتا ہے ، کراچی میں رہتے ہوئےیہ ڈومین کیسے لیا جائے؟
جب بلاگر سے ڈومین خریدیں تو کیا ڈیش بورڈ وغیرہ کی سیٹنگ ویسی ہی رہتی ہے جیسی فری بلاگ میں ہوتی ہے؟
امید ہے سوالات واضح کرپایا ہوں۔
جوابات کا انتظار رہے گا۔
جزاک اللہ
 
فخرنوید

محفلین
لیکن ایک سال مکمل ہونے پر .co.cc والے آپ سے ری نیو کی مد میں رقم مانگنا شروع ہو جائیں گے اور پھر ایک غیر معروف ڈومین کے لئے بندہ کیوں پیسے بھرے اس لئے بہتر ہے آپ ایک معروف ڈومین خریدیں۔ وسلام
 
اظفر

محفلین
السلام علیکم
مطیع الرحمٰن بلاگ کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا طریقہ ہے کہ اپنے بلاگ کا بیک اپ xml میں لے لو ۔ نئے جگہ مطلوبہ بلاگ سافٹ ویر انسٹال کر کے وہاں بیک اپ ری لوڈ کر دو ۔ یاد رہے مائی ایس کیو ایل یونی کوڈ ہونا چاہیے ۔
مجھے بلاگر کا علم نہیں کہ وہ کتنے کا ڈومین دیتے ہیں اور کس طرح پے منٹ لیتے ہیں ۔ کراچی میں آپ کو ڈومین چاہیے تو مجھ سے یا فخر نوید سے لے سکتے ہو ۔ لیکن ساتھ میں ہوسٹنگ لینا پڑے گی جہاں‌بل؛اگ سافٹ ویر انسٹال کرنا ہے ۔
 
بشیر احمد

محفلین
ہمارے ہاں حیدرآباد میں ایک کمپنی سا ل بھر کیلئے 1500 سو میں پسندیدہ ڈومیں نیم دے رہی اور کیپسٹی 100 ایم بی ہے
 
اگر آپ کا بلاگ بلاگ اسپاٹ پر ہوسٹیڈ ہے تو آپ کو صرف ذاتی ڈومین نیم خریدنے کی ضرورت ہے جو آپ کسی بھی ڈومین نیم رجسٹریشن ایجینٹ سے خرید سکتے ہیں۔ ڈاٹ کام ڈومینس پر آپ کو سالانہ کم و بیش دس ڈالر کا خرچ آئے گا۔ جب کہ گو ڈیڈی سے ان دنوں ڈاٹ انفو ڈومین نیم تقریباً ایک ڈالر سالانہ کی شرح پر خریدا جا سکتا ہے۔ آپ کا بلاگ وہیں ہوسٹیڈ رہے گا مفت میں جہاں ہے۔ بس بلاگ ڈیش بورڈ اور ڈی این ایس ڈیش بورڈ میں تھوڑی سی آپ کے ڈومین نیم کو آپ کے بلاگ کی جانب پوائنٹ کرنے لگے گی۔ اس طرح آپ کا بلاگ نئے نام سے بھی دستیاب ہوگا اور موجودہ نام سے بھی۔ میں یہ باتیں اندازے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔ بلاگ اسپاٹ کا ذاتی تجربہ نہیں ہے۔
 
جزاک اللہ خیرا
میں بھی اصل میں یہی پوچھنا چاہتا تھا جو کہ آپ نے اچھے الفا ظ میں بیان فرمادیا ہے ۔
بہت شکریہ
 
شازل

محفلین
بلاگ اسپاٹ میں آپ سیٹنگز کے تحت Publishing میں جاکر Custom Domain پر کلک کرکے یہ کام کرسکتے ہیں
 
لیکن ایک سال مکمل ہونے پر .co.cc والے آپ سے ری نیو کی مد میں رقم مانگنا شروع ہو جائیں گے اور پھر ایک غیر معروف ڈومین کے لئے بندہ کیوں پیسے بھرے اس لئے بہتر ہے آپ ایک معروف ڈومین خریدیں۔ وسلام

میرے ساتھ ہوا تھا لیکن میں نے‌کوئی پے منٹ‌نہیں‌کی تھی کچھ‌دن بعد پھر چل پڑا ۔۔‌۔‌۔‌۔‌:confused:
 
Top