عادل بھیا
محفلین
میں نے جب سے بلاگنگ کا آغاز کیا تب سے آج تک بلاگ کے نستعلیق کے مسائل سے دوچار ہوں۔ مصروفیت کی بناء پر زیادہ وقت بھی نہیں دے پایا اور دوسری وجہ میری اِس مسئلے کی گہرائی کے متعلق لاعلمی ہے۔ جب بلاگنگ کا آغاز کیا تو بغیر کسی خاص اُردو نستعلیق کے پوسٹ پبلش کیا کرتا تھا پھر نستعلیق انسٹال کئے تو میرے پاس تو تمام تحاریر ایک ہی فونٹ میں نظر آنے لگیں لیکن چند دوست بلاگران نے بتایا کہ آپکی تحاریر مختلف نستعلیق میں ہوتی ہیں۔ اِس سفر کے دوران بارہا مختلف نستعلیق انسٹال اور ختم کئے۔ آخرکار tahoma میں ہی پوسٹس لکھنے کا فیصلہ کیا لیکن میرے خیال سے یہ مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے۔ میں سمجھتا تھا کہ شائید میں جس فونٹ میں تحریر لکھ کر شائع کر رہا ہوں اِیسی ہی قارئین کے پاس بھی نظر آئے گی لیکن میرے خیال سے بلاگسپاٹ میں ایسا نہیں ہے ۔ کیا باقی سائیٹس کی طرح کوئی ایسا طریقہ ممکن نہیں کہ بلاگ کے ساتھ کوڈ میں ہی فونٹ شامل کردئیے جائیں تاکہ جب بلاگ کو کہیں کھولا جائے تو خود ہی فونٹ اپلوڈ ہوجائیں چاہے وہ فونٹس قاری کے پاس ہوں یا نہ ہوں۔ ایک دوست کے مطابق میرے بلاگ کے کوڈ میں مسئلہ ہے۔