بلا عنوان

نکتہ ور

محفلین
وہ جہاز اصل میں نقل کی پرچی سے بنا تھا ۔

میں نے تو سادہ سا لکھا تھا آپ نے پوری منظر کشی کر دی۔

بہت اچھی تحریر ہے کلاس روم میں پہنچا دیا

لیکن مجھے کچھ اور بھی دکھائی دے رہا ہے آپ بھی دیکھیں ذرا

کچھ دیر ادھر سے ادھر اڑتے جہازوں میں وہ خود بھی اڑتے رہے تھے
اچانک ان کی نظر ایک ایسے جہاز پر پڑی جس پر باریک سیاہ دھاریاں سی نظر آرہی تھی ان کی نظروں کے سامنے پی آئی اے ، ائیر بلو ، امریٹس سے لے کر میراج ، جے ایف تھنڈر ، ایف سکسٹین سبھی جہاز گھومنے لگے ۔ اُڑاتے اُڑاتے یک لخت ہاتھ کو روک لیا اور جونہی اسے غور سے دیکھا تو اس پر آج کے ٹیسٹ سے متعلق سوالات کے جواب نہایت فنکاری سے صفحے کے چاروں طرف لکھے گئے تھے ۔ انہوں نے ایک اور اڑتے ہوئے جہاز کو فضا سے ہی چابکدستی سے کیچ کیا کھولنے پر وہاں بھی نقل کرنے والوں کی مہارت کے ثبوت ان کی روحانی خوشی کوملیا میٹ کرنے کو تیار تھے
استاد محترم کی خدمت میں فخر سے اپنے سُدھ جہاز پیش کرتے بچوں نے بدلتے حالات کی نزاکت کو فورا بھانپ لیا اور اپنی اپنی سیٹوں پر یوں دبک گئے جیسے شہری علاقے پر گولہ باری کے وقت لوگ مورچوں میں چھپ جاتے ہیں ۔
استاد صاحب نے جہاز کو اپنی مٹھی میں مروڑا مسکراہٹ کا گلا گھونٹا ، لمبا سانس لیا اور چہرے پر سنجیدگی کی چھاپ لیے حسب سابق کمرے کے چکر لگانے لگے
 
ہہاہاہاہاہاہا۔ ایسا اکثر ہوتا ہے کلاس رومز میں :)
 
Top