بلا کشانِ محبّت کی رسم جاری ہے - محمد وارث

بلا کشانِ محبّت کی رسم جاری ہے
وہی اٹھانا ہے پتھر جو سب سے بھاری ہے

نگاہِ شوق نہیں، آہِ صبح و شام نہیں
عجب فسردہ دلی، حیف، مجھ پہ طاری ہے

یہی متاع ہے میری، یہی مرا حاصل
نہالِ غم کی لہو سے کی آبیاری ہے

زبانِ حق گو نہ تجھ سے رکے گی اے زردار
جنونِ عشق پہ سرداری کب تمھاری ہے

اسد نہ چھوڑنا تُو دامنِ وفا داراں
زمیں کی مانگ اسی جہد نے سنواری ہے
 

مغزل

محفلین
عزیزم / عزیزہ ’’ دل پاکستانی ‘‘ صاحب / صاحبہ
سب سے پہلے ہدیہ ِ تشکر قبول کیجیے اس خوبصورت کلام کے پیش کرنے پر
امید ہے یہ سلسلہ دراز رہے گا، والسلام

بلا کشانِ محبّت کی رسم جاری ہے
وہی اٹھانا ہے پتھر جو سب سے بھاری ہے

واہ واہ ۔ سبحان اللہ ، بہت خوب

نگاہِ شوق نہیں، آہِ صبح و شام نہیں
عجب فسردہ دلی، حیف، مجھ پہ طاری ہے

واہ واہ ۔ سبحان اللہ ، بہت خوب، داخلی و خارجی کیفیات کا آئنہ دار شعر ہے ۔ واہ

یہی متاع ہے میری، یہی مرا حاصل
نہالِ غم کی لہو سے کی آبیاری ہے

اچھا شعر ہے ، مصرع ثانی میں ’’ کی آبیاری ‘‘ سے مصرع کا حسن کم ہورہا ہے ۔

زبانِ حق گو نہ تجھ سے رکے گی اے زردار
جنونِ عشق پہ سرداری کب تمھاری ہے

واہ واہ ۔ سبحان اللہ ، بہت خوب ۔۔ واہ واہ ۔ کیا کہنے

اسد نہ چھوڑنا تُو دامنِ وفا داراں
زمیں کی مانگ اسی جہد نے سنواری ہے

واہ واہ بے شک ، بہت خوب جناب ،

ہدیہ خلوص پیش ہے ، گر قبول افتد زہے عزو شرف
 

محمد وارث

لائبریرین
نوازش دل پاکستانی کہ آپ نے میری غزل کو اس قابل سمجھا کہ اسے اردو محفل سے فورم کے 'پسندیدہ کلام' میں پیش کیا جا سکے حالانکہ مجھے یہی لگا کہ گھوڑوں کے اصطبل میں ایک گدھے کو باندھ دیا گیا ہے :)
 
نوازش دل پاکستانی کہ آپ نے میری غزل کو اس قابل سمجھا کہ اسے اردو محفل سے فورم کے 'پسندیدہ کلام' میں پیش کیا جا سکے حالانکہ مجھے یہی لگا کہ گھوڑوں کے اصطبل میں ایک گدھے کو باندھ دیا گیا ہے :)

آپ کا بلاگ دیکھ رہا تھا کہ یہ غزل سامنے آگئی۔ اچھی لگی سو یہاں شئیر کردی۔ یہ غزل کیسی ہے اس کے بارے میں اوپر م م مغل صاحب / صاحبہ کا تبصرہ تو آپ نے دیکھ ہی لیا ہو گا۔

آپ کے بلاگ کے بارے میں میری تجویز یہ ہے کہ صفحہ اول پر پوسٹس کی تعداد 20 سے کم کر کے 5 یا زیادہ سے زیادہ 10 کر دیں۔ غیر معمولی طوالت صفحہ کھولتے وقت میرے جیسے کم رفتار والے انٹر نیٹ استعمال کنندگان کیلئے مسئلہ پیدا کرتی ہے۔

اور لکھتے رہئیے۔ آپ بہت اچھا لکھتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کے بلاگ کے بارے میں میری تجویز یہ ہے کہ صفحہ اول پر پوسٹس کی تعداد 20 سے کم کر کے 5 یا زیادہ سے زیادہ 10 کر دیں۔ غیر معمولی طوالت صفحہ کھولتے وقت میرے جیسے کم رفتار والے انٹر نیٹ استعمال کنندگان کیلئے مسئلہ پیدا کرتی ہے۔

اور لکھتے رہئیے۔ آپ بہت اچھا لکھتے ہیں۔

بلاگ کی سیٹنگ 10 پر کردیتا ہوں اور نوازش آپ کی، انشاءاللہ مقدور بھر لکھتا رہونگا۔
 

ایم اے راجا

محفلین
بہت شکریہ دل پاکستانی کہ آپ نے وارث صاحب کی خوبصورت غزل شیئر کی، کیونکہ یہ خود تو کرتے نہیں، امید ہیکہ آئندہ بھی انکے ایسے جوہر شیئر کرتے رہیں گے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
م - م - مغل صاحب / صاحبہ غزل پر خوبصورت رائے کا شکریہ۔


م م مغل صاحبہ ہا ہا ہا کیا بات ہے جی مجھے پہلے کیوں نہیں پتہ چلا کیا آواز تبدیل کرنے والا الہ لگایا ہوا ہے جناب نے فون پر تو مردو والی آواز آتی ہے
 
واہ جی واہ ، خوب بدلہ لیا ہے ۔ ویسے میرے بارے میں آپ باآسانی جان سکتے ہیں، تعارف کی لڑی میں سب سے زیادہ خرافات میرے نام کی ہی ہیں۔، بہت شکریہ

نہیں جناب بدلہ لینے والی بات میرے ذہن میں نہیں تھی۔
اس سے پہلے کہ میرے نام کے ساتھ پھر صاحبہ لگا دیا جائے، میں نے اپنی تصویر چسپاں کر دی ہے :biggrin:
 

شاہ حسین

محفلین
بہت خوبصورت انتخاب ہے دل پاکستانی صاحب شامل کرنے کا بہت شکریہ ۔
جناب وارث صاحب بہت عمدہ کلام ہے آپ کا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
دل پاکستانی صاحب،

بہت شکریہ اتنی اچھی غزل پیش کرنے کا، نہ جانے کیوں‌اب تک خاکسار کی نظر اس غزل پر نہیں‌پڑی۔

وارث بھائی بہت اچھی غزل ہے دل خوش ہوا آپ کی غزل پڑھ کر ۔ داد حاضرِ خدمت ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
9771668062_a99ce6a126_c.jpg



محمد یعقوب آسی صاحب!
 
Top