بلوغ المرام جلد اول گفتگو دھاگہ

احادیث کے کسی مجموعے کے اردو ترجمہ کی برقی کتاب بنانے کی کتنی افادیت ہے؟
یہ کام جاسمن کی فرمائش پر شروع کیا گیا تھا مگر اب تو اس میں اچھی خاصی بحث کے بعد کتاب اور شرح کے حوالے سے آنلائن ماخذ کی نشاندہی ہو گئی ہے۔ میرے ذہن میں برقی کتاب بنانے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے اور تجزیہ کے حوالے سے افادیت ہے جسے نیچرل لینگویج پراسیسنگ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور کچھ نہیں تو ورڈ کلاوڈ بنا کر کتاب کا بصری رخ دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کام میں پیشرفت کی امید کم ہی لگ رہی ہے مگر متعدد ذرائع اس دھاگے میں زیر بحث آ گئے ہیں جو کام آ سکتے ہیں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اردو گرامر، عروض اور لسانیات کی کتب پر بھی ادبیات عالیہ میں کام ہوا ہے جن میں سے ایک آدھ شاید شائع بھی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں بھی ہم تعاون کر سکتے ہیں اور پہلے مرحلے میں چند کتابوں کی ایک فہرست مرتب کر سکتے ہیں تاکہ ان موضوعات سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے کم از کم ایک فہرست کی حد تک معلومات میسر ہوں اور کچھ عجب نہیں کہ ان میں سے کوئی کتاب کہیں یونیکوڈ میں موجود بھی ہو @ظہیراحمدظہیر
ضرور ، کیوں نہیں ۔
میں انہی کتب پر کام کررہا ہوں جو ابھی تک یونیکوڈ میں دستیاب نہیں ہیں ۔ مولوی عبدالحق کی اردو قواعد کی ٹائپنگ تو یہیں اردو محفل پر کئی سال پہلے ہوچکی ہے اور میں اسی کی پروف ریڈنگ اور فارمیٹنگ کررہا ہوں ۔ اس کی ٹائپنگ میں متعدد مسائل ہیں اور کچھ تو سنگین نوعیت کے ہیں انہیں درست کرنا وقت طلب کام ہے ۔ ان شاءاللہ اگلے چند ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ لسانیات اور تنقید کی کتب سے چنیدہ مضامین پر بھی کام کررہا ہوں ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ جب کئی مضامین مکمل ہوجائیں تو ان کا ایک مجموعہ کتابی شکل میں پبلش کردیا جائے۔ وغیرہ وغیرہ۔ مصروفیات کی وجہ سے میرے کام کی رفتار بہت سست اور گنڈے دار ہے ۔
 
Top