محب علوی
مدیر
یہ کام جاسمن کی فرمائش پر شروع کیا گیا تھا مگر اب تو اس میں اچھی خاصی بحث کے بعد کتاب اور شرح کے حوالے سے آنلائن ماخذ کی نشاندہی ہو گئی ہے۔ میرے ذہن میں برقی کتاب بنانے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے اور تجزیہ کے حوالے سے افادیت ہے جسے نیچرل لینگویج پراسیسنگ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور کچھ نہیں تو ورڈ کلاوڈ بنا کر کتاب کا بصری رخ دیکھا جا سکتا ہے۔احادیث کے کسی مجموعے کے اردو ترجمہ کی برقی کتاب بنانے کی کتنی افادیت ہے؟
اس کام میں پیشرفت کی امید کم ہی لگ رہی ہے مگر متعدد ذرائع اس دھاگے میں زیر بحث آ گئے ہیں جو کام آ سکتے ہیں۔