بلوچستان میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا

پردیسی

محفلین
کوئٹہ ‘(اردو ویب نیوز) بلوچستان میں آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج نافذ کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے رات گئے وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اور گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی کے ہمراہ علمدار پر روڈ پر شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی ہے ۔وزیر اعظم نے لواحقین سے تعزیت کرنے کے بعد کہا کہ ہم پورے بلوچستان میں آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج کے نفاز کا اعلان کرتے ہیں۔گورنر راج کے ساتھ ہی بلوچستان حکومت بر طرف ہو گئی ہے۔ مزید پڑھیں۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے

اب کوئی دوست اس بات پر روشنی ڈال دے کہ
گورنر راج سے کیا مراد ہے
 

پردیسی

محفلین
کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے

اب کوئی دوست اس بات پر روشنی ڈال دے کہ
گورنر راج سے کیا مراد ہے

رنگ بازی۔۔۔۔:-P
نوٹ۔۔یہ پنجابی کا لفظ ہے اس لئے اس کو غلط معنوں میں نہ لیا جائے اور اس کا مفحوم پنجابی زیادہ بہتر جانتے ہیں
 

arifkarim

معطل
اور وہ شرابی، کبابی، نشئی وزیر اعلیٰ بلوچستان رئیسانی کا کیا ہوگا جو فائو اسٹار ہوٹل میں قیام پزیر ہے؟
 
Top